پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کی گمشدگی؛ سندھ ہائیکورٹ کا ڈرائیور کا بیان ریکارڈ کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: سندھ ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی تسلیم کی گمشدگی کیخلاف درخواست پر کار ڈرائیور کو پیش کرکے بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیدیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی تسلیم کی گمشدگی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ تسلیم نے مختیار سے پسند کی شادی کی تھی۔ ملزمان نے نارکوٹکس پولیس کی مدد سے تسلیم، مختیار، سلطان رسول بخش سمیت 5 افراد کو اغوا کیا۔ بعد میں 2 لوگوں کو تشدد کرکے چھوڑ دیا گیا اور 2 پر مقدمات بنا دیئے گئے۔ لیکن تسلیم کا پتا نہیں کہ اے کہاں اٹھا کر لے گئے۔
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعرات 27 مارچ, 2025
عدالت نے وکیل درخواستگزار سے استفسار کیا کہ آپ کو کس نے کہا کہ ان کو پہلے اغوا کیا گیا۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ڈرائیور رسول بخش کو چھوڑ دیا گیا تھا انہوں نے بتایا ہے۔ سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ تسلیم اور مختیار نے پسند کی شادی کی ہے۔ اس میں لاپتا کا کوئی کیس نہیں پسند کی شادی کا معاملہ ہے۔ عدالت نے کار ڈرائیور کو پیش کرکے بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیدیا۔
عدالت نے درخواست کی سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ ہوسڑی ٹھٹھہ میں درج کیا گیا تھا۔
ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کا کل کھلی کچہری لگانے کا فیصلہ
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پسند کی شادی
پڑھیں:
دریائے چناب اور سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
ویب ڈیسک: دریائے چناب اور دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن (ایف ایف ڈی) کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور قادرآباد کے مقامات پر پانی کی سطح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد 1 لاکھ 44 ہزار 378 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 20 ہزار 728 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جبکہ قادرآباد پر پانی کی آمد 1 لاکھ 19 ہزار 844 کیوسک جبکہ اخراج 1 لاکھ 4 ہزار 844 کیوسک ریکارڈ ہوا۔
مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
اسی طرح دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر بھی پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے، تربیلا بیراج پر آمد 3 لاکھ 58 ہزار کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 49 ہزار 900 کیوسک ہے، کالاباغ پر پانی کی آمد 3 لاکھ 66 ہزار 503 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 58 ہزار 503 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
چشمہ بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 59 ہزار 753 کیوسک جبکہ اخراج 3 لاکھ 40 ہزار 753 کیوسک ہے۔
اس کے علاوہ تونسہ بیراج پر آمد 3 لاکھ 11 ہزار 896 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 5 ہزار 396 کیوسک ریکارڈ ہوا جبکہ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 45 ہزار 474 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 12 ہزار 781 کیوسک ہے۔
معروف برطانوی گلوکار انتقال کر گئے
ایف ایف ڈی کے مطابق تمام مقامات پر اس وقت نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے، تاہم اگر بارشوں کا سلسلہ جاری رہا تو صورتِ حال مزید سنگین ہو سکتی ہے، متعلقہ حکام نے قریبی علاقوں کے رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔