ملک میں کُل ووٹرز کتنے؟ الیکشن کمیشن نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 34 لاکھ 17 ہزار 500 ہو گئی۔
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کی تعداد کا ڈیٹا جاری کر دیا جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 16 لاکھ 54 ہزار 92 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 17 لاکھ 63 ہزار 413 ہو گئی۔
ڈیٹا کے مطابق ملک میں مرد ووٹرز کی شرح 53.
اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 83 ہزار 661 ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 19 ہزار 573 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 64 ہزار 88 ہے جبکہ مرد ووٹرز کا تناسب 52.34 فیصد اور خواتین کا تناسب 47.66 فیصد ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد کے حوالے سے اعداد و شمار پیش کردیے۔
بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 55 لاکھ 66 ہزار 441 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 31 لاکھ 17 ہزار 944 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 24 لاکھ 48 ہزار 497 ہے، صوبے میں مرد ووٹرز کا تناسب 56.01 فیصد اور خواتین کا تناسب 43.99 فیصد ہے۔
خیبر پختون خوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 26 لاکھ 75 ہزار 553 ہے، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 23 لاکھ 30 ہزار 460 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 3 لاکھ 45 ہزار 93 ہے، جبکہ صوبے میں مرد ووٹرز کا تناسب 54.38 فیصد اور خواتین کا تناسب 45.62 فیصد ہے۔
پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 60 لاکھ 10 ہزار 349 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 4 لاکھ 67 ہزار 887 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 55 لاکھ 42 ہزار 462 ہے، جبکہ صوبے میں مرد ووٹرز کا تناسب 53.24 فیصد اور خواتین کا تناسب 46.76 فیصد ہے۔
سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 79 لاکھ 81 ہزار 501 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 51 لاکھ 18 ہزار 228 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 28 لاکھ 63 ہزار 273 ہے، جبکہ صوبے میں مرد ووٹرز کا تناسب 54.03 فیصد اور خواتین کا تناسب 45.97 فیصد ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: صوبے میں مرد ووٹرز کا تناسب اور خواتین ووٹرز کی تعداد جن میں مرد ووٹرز کی تعداد فیصد اور خواتین کا تناسب ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ میں ووٹرز کی تعداد فیصد ہے
پڑھیں:
بلوچستان حکومت کی الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنیکی درخواست
نجی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت کیجانب سے الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔ جس میں کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے الیکشن کمیشن سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو روکنے کی درخواست کی ہے۔ نجی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔ جس میں بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کی ہے۔ مراسلے میں سرد موسم اور امن و امان کی خراب صورتحال کی بنا پر الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ملنے والی درخواست کو الیکشن کمیشن ہیڈ آفس بجھوا کر قانونی رائے طلب کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات روکنے کی کوشش کر چکی ہے۔ تاہم اس بار بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا گیا تھا۔