یوم پاکستان اور عید الفطر ؛ صدر مملکت کا قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
ارشاد قریشی : صدر مملکت کی جانب سے یوم پاکستان،عید الفطر پر قیدیوں کی سزاوں میں کمی کے اعلان کردیا
پنجاب کی 43جیلوں میں مجموعی طور پر 1606قیدیوں کی سزاوں میں کمی کر دی گئی،سزائیں مکمل ہونے پر پنجاب بھر کی جیلوں سے 183قیدیوں کو رہا بھی کر دیا گیا،پنجاب بھر کی جیلوں میں سزاوں میں کمی کاسب سے زیادہ فائدہ سینٹرل جیل لاہور اور اڈیالہ جیل کے قیدیوں کو ہوا ، سینٹرل جیل لاہور میں 196،اڈیالہ جیل میں 183قیدیوں کی سزاوں میں کمی کی گئی،اڈیالہ جیل میں مجموعی طور پر 183قیدیوں کی سزاوں میں کمی کی گئی
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعرات 27 مارچ, 2025
105قیدیوں کو سزاوں میں کمی کے بعد مدت مکمل ہونے پر اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ،قیدیوں کو دو دن قبل اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: قیدیوں کی سزاوں میں کمی اڈیالہ جیل قیدیوں کو
پڑھیں:
اداروں میں اصلاحات وقت کی ضرورت، پاکستان کا مستقبل مضبوط جمہوریت سے وابستہ ہے، صدر مملکت
اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اداروں میں اصلاحات وقت کی ضرورت ہے، پاکستان کا مستقبل مضبوط جمہوریت سے وابستہ ہے۔
عالمی یومِ جمہوریت کی مناسبت سے اپنے پیغام میں صدر آصف زرداری نے کہا کہ یومِ جمہوریت عوام کے سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق کی یاد دہانی ہے۔ جمہوریت رواداری، شمولیت اور اظہارِ رائے کی آزادی کا ضامن نظام ہے۔
انہوں نے کہا کہ 1973ء کا آئین پاکستان کی سب سے بڑی جمہوری کامیابی ہے۔ جمہوری ادارے عوامی آواز کے محافظ ہیں۔ جمہوریت عوام کو بااختیار اور ان کی شراکت کو یقینی بناتی ہے۔ قائدین کی قربانیوں سے جمہوریت کو استحکام ملا۔ جمہوریت محض عمل نہیں، عوامی حقوق کا تحفظ ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ آج جمہوریت کو مزید مضبوط بنانے کا دن ہے۔ پارلیمنٹ عوام کی آواز اور پالیسی سازی کا مرکز ہے۔ جمہوریت ہی سے معاشرتی انصاف، برابری اور ترقی ممکن ہے۔ آئیں جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے نئے عزم کا اظہار کریں۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ قانون کی حکمرانی اور مساوات جمہوریت کی بنیاد ہیں۔ ادارہ جاتی اصلاحات اور جمہوریت کا استحکام وقت کی ضرورت ہے۔ پاکستان کا روشن مستقبل مضبوط جمہوریت سے وابستہ ہے۔ شہیدذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کی جدوجہد جمہوریت کی بنیاد ہے۔