اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ سابق صدر عارف علوی نے 100 دہشتگردوں کی سزا معاف کرکے انہیں آزاد کرایا، بعد میں یہی دہشتگرد زمان پارک میں نظر آنے لگے، خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کی واپسی پی ٹی آئی کے دور میں ہوئی۔
وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے زاہد خان نے عوامی نیشنل پارٹی کو چھوڑنے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہاکہ ان کا ولی خان اور اسفند یار خان کے ساتھ باہمی عزت و احترام کا رشتہ رہا۔ اے این پی کے موجودہ قائد ایمل ولی خان کے نظریات اور پالیسیوں کے ساتھ اتفاق کرنا ممکن نہ رہا، تبھی اے این پی کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔
انہوں نے کہاکہ میرا نواز شریف کے ساتھ 1990 سے تعلق ہے، 2023 میں لندن میں نواز شریف سے ملاقات ہوئی تھی، پھر انجینیئر امیر مقام کے ساتھ میٹنگ ہوئی، جس کے بعد ایک مرتبہ پھر فروری 2024 میں نواز شریف سے ملاقات ہوئی، اور یوں یہ شمولیت ممکن ہوئی۔
خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے ہاتھوں عوامی نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ ن کی واضح شکست کی وجوہات بتاتے ہوئے زاہد خان نے کہاکہ دراصل فارم 47 کی اصل خالق تو تحریک انصاف ہی ہے، 2024 کے الیکشن کو میں پختونخوا میں فارم 47 کے تحت پی ٹی آئی کو جتوایا گیا۔
زاہد خان نے کہاکہ ہم نے عمران خان کی حکومت میں ہزاروں دہشتگردوں کو واپس لانے کی مخالفت کی تھی، سابق صدر عارف علوی نے ایک دستخط کر کے 100 دہشت گردوں کو معافی دلائی اور وہ دہشتگرد زمان پارک میں رہنے لگے، اب وہی نتائج قوم بھگت رہی ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: زاہد خان نے کے ساتھ

پڑھیں:

کراچی: شاہ فیصل کالونی میں پارک پر قبضے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

کراچی:

شاہ فیصل کالونی میں پارک کی زمین پر قبضے کے خلاف جماعت اسلامی کے یو سی چیئرمین نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

درخواست گزار چیئرمین یوسی 2 الفلاح شاہ فیصل ٹاؤن سیف الدین نے درخواست عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ شاہ فیصل کالونی کے قائداعظم پارک پر نامعلوم افراد کی جانب سے قبضے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ 

درخواست میں کہا گیا کہ 2022 میں کے ایم سی نے مذکورہ پارک کا کنٹرول ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کو منتقل کیا تھا۔ نامعلوم افراد پارک کے گرد دیوار بنا کر غیر قانونی تعمیرات کر رہے ہیں۔ 

ڈی جی پارکس، کمشنر کراچی سمیت دیگر حکام کو شکایت کے باوجود کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول آرڈیننس کے تحت فلاحی پلاٹ کو کسی اور مقصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

فلاحی پلاٹ پر کمرشل سرگرمیوں کے خلاف سپریم کورٹ کے بھی متعدد فیصلے موجود ہیں۔ قائداعظم پارک میں تجاوزات اور تعمیرات کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

کے ایم سی، کمشنر کراچی، پولیس و دیگر کو تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔ فریقین کو پارک کی اراضی کسی مقصد کے استعمال سے روکنے کا حکم دیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت نے سی پیک کو ناکام بنانے ،چین کا راستہ روکنے کیلئے پہلگام ڈرامہ رچایا،محمد عارف
  • عارف علوی کا عمران کی مقبولیت پر متنازع بیان،علماء کرام کامعافی مانگنے کامطالبہ، سوشل میڈیاصارفین کاغم وغصہ
  • بانیٔ پی ٹی آئی کب رہا ہوں گے۔..? سابق صدرِ عارف علوی بھی بول پڑے۔
  • عمران خان کو جو مقبولیت ملی وہ بہت سارے انبیا کو بھی نہ مل سکی، عارف علوی متنازعہ بیان کے بعد تنقید کی زد میں
  • بانی تحریک انصاف کی رہائی کا سب کو انتظار ہے، ڈاکٹر عارف علوی
  • سب پوچھتے ہیں عمران خان کب رہا ہونگے: عارف علوی
  • کورنگی میں خاتون کا قتل؛ مقتولہ کو پارک کون لیکر آیا؟ ویڈیو سامنے آگئی
  • اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے، عمر ایوب
  • مسلم امہ کو کمزور کرنیکی سازشوں کے خلاف اتحاد کی ضرورت ہے، میرواعظ عمر فاروق
  • کراچی: شاہ فیصل کالونی میں پارک پر قبضے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر