لاہور ہائیکورٹ بار کا عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلوانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
لاہور ہائیکورٹ اور لاہور بار کے مشترکہ اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق عید کے بعد 26ویں آئینی ترمیم اور پیکا ایکٹ کے کالے قانون کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس کروائی جائے گی۔ہائیکورٹ بار کے مطابق اے پی سی کا مقصد 26ویں آئینی ترمیم کے اعلیٰ عدلیہ کی کارروائی اور انصاف کی فراہمی میں شدید منفی اثرات کو روکنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ بار نے عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلوانے کا اعلان کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ اور لاہور بار کے مشترکہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق عید کے بعد 26ویں آئینی ترمیم اور پیکا ایکٹ کے کالے قانون کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس کروائی جائے گی۔ ہائیکورٹ بار کے مطابق اے پی سی کا مقصد 26ویں آئینی ترمیم کے اعلیٰ عدلیہ کی کارروائی اور انصاف کی فراہمی میں شدید منفی اثرات کو روکنا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اگر پولیس وکلا کے خلاف کارروائیاں کرتی رہی تو احاطہ عدالتوں میں پولیس کے داخلے پر پابندی عائد کرینگے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: آل پارٹیز کانفرنس 26ویں آئینی ترمیم لاہور ہائیکورٹ ہائیکورٹ بار عید کے بعد بار کے
پڑھیں:
پنجاب حکومت نے ملازمین کی ٹیکس کٹوتی سے متعلق نئی ترمیم متعارف کرادی
لاہور:پنجاب حکومت نے ملازمین کی ٹیکس کٹوتی سے متعلق نئی ترمیم متعارف کرادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025 میں حکومت پنجاب نے ملازمین کی ٹیکس کٹوتی کی نئی ترمیم متعارف کرائی ہے، جس کے تحت ہر سرکاری یا پرائیویٹ ادارے کا اکاؤنٹس افسر ٹیکس کٹوتی اور رقم خزانے میں جمع کروانے کا پابند ہوگا۔
بل کے متن کے مطابق اگر افسر غفلت برتے گا تو خود اس ٹیکس کی رقم ادا کرے گا۔
واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے ملازم کی تنخواہوں کی تفصیل نہ ہونے کے باعث ٹیکس چوری ہوتا تھا اور ٹیکس خود جمع کروانے والے متعدد اشخاص کم تنخواہ ظاہر کیا کرتے تھے۔
ترمیمی بل کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن قصوروار کے خلاف وصولی کا حکم جاری کرے گا۔ بل کا مقصد ٹیکس چوری روکنا اور سرکاری خزانے میں آمدنی بڑھانا ہے۔