2025-05-11@12:53:25 GMT
تلاش کی گنتی: 34890
«عید کے بعد»:
سیز فائر کے بعد آخر کار نواز شریف منظرِ عام پر آ ہی گئے، بیرسٹر سیف کا طنز WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکڑ سیف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ سیز فائر کے بعد بالآخر نواز شریف منظرِ عام پر آئے، سیز فائر کے بعد نواز شریف کے بیانات خود ان پر الٹ رہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی خدمت میں عرض ہے جو مکا اور تھپڑ جنگ کے بعد یاد آئے، اسے اپنے ہی منہ پر مار لینا چاہیے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ دوران جنگ باپ بیٹی دونوں نے منہ پر پٹی باندھی تھی اور سیز فائر کے بعد...
—فائل فوٹو تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے 12 مئی کو ہونے والے تمام امتحانات مقررہ شیڈول کے مطابق لینے کا اعلان کر دیا۔چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے تھیوری اور میٹرک کے پریکٹیکل امتحانات 12 مئی کو معمول کے مطابق لیے جائیں گے۔چیئرمین تعلیمی بورڈ کے مطابق 7 اور 8 مئی کو ملتوی امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
یورپ کی ڈیفنس تجزیاتی ویب سائٹ نے کہا ہے کہ بھارت کے اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی پاکستان بھارت جنگ کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔ ’بلغاریہ ملٹری ریویو‘ کے مطابق پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم ایس 400 کو تباہ کیا، جو سب سے زیادہ ہائی پروفائل واقعہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں ہزیمت آمیز شکست کے بعد مذاکرات پر آمادہ بھارت جنگ بندی شرائط سے پیچھے ہٹنے لگا ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ پاکستان نے انتہائی اہم ایئربیس پر روسی سسٹم کو تباہ کیا، جس کے بعد بھارت کا دفاع کمزور پڑ گیا۔ پاکستان کی جانب سے ہائپر سونک جے ایف 17 تھنڈر میں لگانے...
آج ڈی جی آئی ایس پی آر، پاک فضائیہ، بحریہ کے سینئر افسران کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کریں گے.ڈی جی آئی ایس پی آر، پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی کے سینئر افسرا کے ہمراہ آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے۔رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج شام 7 بج کر 15 منٹ پر اہم پریس کانفرنس کریں گے۔اہم پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر کے پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی کے سینئر افسران بھی موجود ہوں گے۔پاک فوج کے افسران اپنی پریس کانفرنس میں آپریشن بنیان مرصوص کے حوالے سے اہم تفصیلات پیش کریں گے۔
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فضائیہ کی زبردست کارروائی، بھارتی طیاروں کی تباہی کے ناقابل تردید شواہد منظر عام پر آگئے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ترجمان پاک فوج ”ڈی جی آئی ایس پی آر“ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے 9 مئی کو بین الاقوامی میڈیا کے سامنے بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کیا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ 6 اور 7 مئی کی رات پاک فضائیہ اور بھارتی طیاروں کے درمیان طویل فضائی معرکہ ہوا، ایک گھنٹے سے زیادہ فضائی جنگ کے دوران پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 5 بھارتی طیارے مار گرائے، تباہ کئے جانے والے بھارتی طیاروں میں 3 جدید رافیل طیارے، 1 مگ 29 اور ایک SU-30 شامل تھے۔بھارت نے روایتی ہٹ...
پاک بھارت سیز فائر، اسکول اور تعلیمی ادارے کل سے معمول کے مطابق کھلیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پنجاب سمیت ملک بھر کے اسکولز اور تعلیمی ادارے پیر سے معمول کے مطابق کھلیں گے، انٹرمیڈیٹ، او اور اے لیول کے امتحانات بھی مقررہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ حکومت نے بھارت کے ساتھ کشیدگی کے باعث جمعہ سے اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تمام اسکولز اور تعلیمی ادارے بند رہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے بعد مختلف تعلیمی اور امتحانی محکموں نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق پیر 12 مئی سے تمام اسکولز اور تعلیمی...
پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات سے متعلق بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران امریکا سمیت دیگر دوست ممالک کے تعمیری کردار کو سراہا۔ یہ بھی پڑھیں جنوبی ایشیا میں قیام امن کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، وزیراعظم شہباز شریف ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے حالیہ معاہدے میں کردار ادا کیا، ہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں، چاہتے ہیں مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی...
بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے 41 ممالک کے 31 ہزار سے زائد جواب دہندگان پر مشتمل ایک تازہ سروے کے مطابق دنیا بھر کے 51.8فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ امریکہ کے مقابلے میں چین کے ساتھ تجارت زیادہ فائدہ مند ہے او ر 48.1فیصد یورپی جواب دہندگان کا کہنا ہے کہ امریکہ کی نئی حکومت نا قابل اعتماد ہے۔دنیا بھر سے 62.9فیصد جواب دہندگان نے امریکہ پر تنقید کی ہے کہ امریکا کی داخلی اور خارجی پالیسیوں نے دوسرے ممالک کے قانونی مفادات کو شدید نقصان پہنچایا ہے جبکہ 67.7فیصد یورپی جواب دہندگان بھی اس رائے سے متفق ہیں۔ 75.5فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ اقتصادی دبائوامریکی...
بیجنگ :چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک گفتگو کی ۔اسحاق ڈار نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی تازہ ترین صورتحال سے چینی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا اور کہا کہ اس صوتحال میں پاکستان کی جانب سے احتیاط برتی جائے گی لیکن پاکستان کی خودمختاری اور سرزمین کی سلامتی کی خلاف ورزی پر جوابی کاروائی کی جائے گی۔اسحاق ڈار نے چین کی جانب سے فائر بندی کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں پر چین کا شکریہ ادا کیا ۔ وانگ ای نے کہا کہ چین اپنی خود مختاری اور قومی وقار کی حفاظت کرنے میں پاکستان کی حمایت کرتا ہے اور اسے یقین ہے کہ پاکستان...
بیجنگ :ماسکو کے ریڈ اسکوائر پر سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی فتح کی اسیویں سالگرہ کی شاندار تقریب منعقد ہوئی ۔ چینی صدر شی جن پھنگ اور دنیا کے 20 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے رہنماؤں نے تقریب میں شرکت کی۔ روسی رائے عامہ کا خیال ہے کہ صدر شی کی تقریب میں شرکت کی اہمیت تاریخی ہے اور یہ چین اور روس کی جانب سے دوسری جنگ عظیم کی فتح کے ثمرات کے مشترکہ تحفظ اور بین الاقوامی عدل و انصاف کو برقرار رکھنے کے پختہ عزم کا اظہار ہے ۔ سال 2025 خاص اہمیت کا حامل ہے۔ یہ سال نہ صرف جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور...

چینی صدر چین – لاطینی امریکی اور کیریبین ریاستوں کی برادری کے فورم کی چوتھی وزارتی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے
بیجنگ : چینی – لاطینی امریکی اور کیریبین ریاستوں کی برادری کے فورم کی چوتھی وزارتی کانفرنس منگل کو بیجنگ میں منعقد ہوگی۔چینی صدر شی جن پھنگ کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور اہم خطاب کریں گے۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ لاطینی امریکی اور کیریبین ریاستوں کی برادری کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ یا نمائندے اور متعلقہ علاقائی بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان بھی اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ Post Views: 4
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت جاری مالی سال 25-2024 کی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر آمدنی کے مقابلے میں اخراجات کو کنٹرول میں رکھتے ہوئے 111ارب سے زائد کی بچت کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ تین سہ ماہی کے دوران صوبے کی مجموعی آمدنی 1031ارب روپے رہی جبکہ اس دوران اخراجات 919 ارب 95کروڑ کے ہوئے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2024 تا مارچ 2025 کے دوران تین سہ ماہی کے دوران خیبر پختونخوا حکومت کو مجموعی طور پر 1031ارب 26 کروڑ کے مالی وسائل حاصل ہوئے جن میں مرکزی حکومت کی جانب سے قومی مالیاتی ایوارڈ کے تحت صوبے کو 824ارب 86کروڑ روپے موصول ہوئے جبکہ صوبے کو اپنے طور پر محاصل سے...
ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی 2025ء ) ملتان میں شہید جوانوں کی ماؤں کے اعزاز میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں اسکول آف سکلز (گلوبل ای کامرس) کے زیر اہتمام پاک فوج اور مسلح اداروں کی جانب سے مدرز ڈے کی خصوصی محفل سجائی گئی۔ نمائندہ خصوصی کے مطابق 10 مئی کو "مدرز ڈے" کے موقع پر پاک فوج اور دیگر مسلح اداروں کے شہید جوانوں کی ماؤں کے اعزاز میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، یہ پروگرام گلوبل ای کامرس کے ادارے کے مرکزی ہال میں منعقد ہوا، جس میں سول سوسائٹی، شہید جوانوں کی ماؤں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بڑی تعداد میں...
پاکستان کا امریکی صدر کے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہم حالیہ جنگ بندی مفاہمت میں امریکہ کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں، امریکی اقدام پاک بھارت کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کی طرف ایک قدم ہے، ہم صدر ٹرمپ کی جموں و کشمیر تنازعہ کے حل کی کوششوں پرآمادگی کے اظہار کی تعریف کرتے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ جموں وکشمیر ایک دیرینہ مسئلہ ہے جس کے جنوبی ایشیا اور اس سے باہر کے امن...
چيئرمين پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی—فائل فوٹو چيئرمين پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مودی دوبارہ شرارت کرے گا تو اس سے بڑا جواب ملے گا۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ دشمن ہماری افواج کا سامنا نہیں کرسکتا، تاریخ لکھے گی کہ پاک فوج نے دشمن کو ہر محاذ پر ناکام کیا اور بھارت ناکامی کے بعد امریکا کے ذریعے معافی پر اتر آیا تھا۔ انارکی پھیلانے والے ملک دشمن ہیں: طاہر محمود اشرفیپاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ انارکی پھیلانے والے ملک دشمن ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پہلگام واقعے کے ساتھ اب جعفر ایکسپریس کی بھی تحقیقات ہونی...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں قیام امن کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صورت میں ایک بہترین شراکت دار مل گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پاک بھارت سیزفائر: دونوں ممالک نے جنگ بندی کی تصدیق کردی انہوں نے کہاکہ عالمی امن کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فیصلہ ساز قیادت پر ان کا مشکور ہوں۔ پاکستان اور امریکا عشروں سے ایک دوسرے کے حلیف ہیں، دونوں ملکوں نے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور وسعت کے لیے مل کر کام کیا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان...
سٹی 42: وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارت کے 3 جدید رافیل سمیت 5 جنگی جہاز گرا کر بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا تھا ریلی کرتار پور سے لے کر نور کوٹ تک نکالی گئی ، بھارت نے رات کو حملہ کیا تھا کہ اس کا خیال تھا پاکستان کے عوام اس کی جارہیت کو قبول کر لے گے بھارت بھول گیا تھا 6 ستمبر کی رات کو بھارت نے جارحیت کی تھی اس کا پاکستان کی مسلح افواج نے اس کو سبق چکھایا تھا ، : بھارت نے جب حملہ کیا تو پاکستان کے شاہین فضاؤں میں تھے ، بتا دیا...
ہاکس بے ٹرٹل بیچ کے قریب ہٹ پربنے سوئمنگ پول میں معمر خاتون ڈوب کرجاں بحق ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق ماڑی پورتھانے کے علاقے ہاکس بے ٹرٹل بیچ کے قریب ہٹ پربنے سوئمنگ پول میں معمرخاتون ڈوب گئیں جنہیں تشویشناک حالت میں نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی۔ خاتون کی شناخت 53 سالہ نیئر سلطان زوجہ غلام فاروق کے نام سے کی گئی، متوفیہ خاتون سپرہائیوے پرواقع بحریہ ٹاؤن کی رہائشی تھی۔ ایس ایچ اوماڑی پورچوہدری سلیم کے مطابق متوفیہ خاتون اپنی فیملی کے ہمراہ پکنک کےلیے ہاکس بے ٹرٹل بیچ کے قریب ہٹ پر آئے ہوئے تھے، خاتون کی بیٹے اور بیٹیاں سمندر کنارے گئے ہوئے تھے خاتون...
مکہ مکرمہ: سعودی حج سیکیورٹی فورسز نے حج ضوابط کی خلاف ورزی پر ایک بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق مذکورہ شخص ایمبولینس کے ذریعے بغیر اجازت نامے کے چار رہائشیوں کو مکہ مکرمہ لے جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ اسی کارروائی کے دوران ایک مصری شہری کو بھی حراست میں لیا گیا جس نے سوشل میڈیا پر جعلی حج پرمٹ کا اشتہار جاری کیا تھا۔ سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ حج کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حج سے متعلق کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہ ہوں اور صرف باقاعدہ اجازت نامے...
اپنے بیان میں مشیر اطلاعات کے پی نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی خدمت میں عرض ہے جو مکا اور تھپڑ جنگ کے بعد یاد آئے، اُسے اپنے ہی منہ پر مار لینا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکڑ سیف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ سیز فائر کے بعد بالآخر نواز شریف منظرِ عام پر آئے، سیز فائر کے بعد نواز شریف کے بیانات خود اُن پر الٹ رہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی خدمت میں عرض ہے جو مکا اور تھپڑ جنگ کے بعد یاد آئے، اُسے اپنے ہی منہ پر مار لینا چاہیے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ دوران جنگ باپ بیٹی...

ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے وفد کی علامہ سید احمد اقبال رضوی سے ملاقات، نئی ذمہ داری پر مبارکباد
انجینئر سخاوت علی سیال نے کہا کہ علامہ سید احمد اقبال رضوی نے ملک کے طول و عرض میں تنظیم کی بہتری اور قیام کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے، قومی و ملی محاذ پر آپ کی استقامت قابل تحسین ہے، قیادت اور قوم کے لیے آپ کا خلوص بلاشبہ لائق تحسین ہے یہی وجہ ہے کہ سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اُنہیں وائس چیئرمین نامزد کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے وفد نے ملتان میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کو دوباری ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ دیا، عزاداری ونگ کے وفد میں...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود پاکستان بھر کی 150 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین سیز فائر اور فلائٹ شیڈول بہتر ہونے کے باوجود آج اتوار کو ملک بھر کی 150 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق اتوار کو کراچی ایئرپورٹ کی 45، لاہور کی 38، اسلام آباد کی 40، ملتان کی 10، پشاور کی 11 اور سیالکوٹ کی 6 پروازیں آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔ منسوخ کی گئی پروازوں میں 138 بین الاقوامی ہیں جبکہ درجنوں پروازیں غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کیلئے کردار ادا کرنے پر صدر ٹرمپ...
پاکستان سپر لیگ 10 (پی ایس ایل) کے باقی ماندہ میچز راولپنڈی میں کھیلے جانے کی توقع کی جارہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل کے حکام نے فرنچائزز کو اطلاع دی ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی ٹورنامنٹ کے دوبارہ شروع ہونے کی تیاریاں مکمل ہونے تک دبئی میں رہیں۔ ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو بھی ذہنی طور پر تیار رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے، اور انہیں اسلام آباد جمع ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت کشیدگی، پی ایس ایل کے بقیہ میچز دبئی منتقل باقی میچز کے لیے ابھی تک شیڈول جاری نہیں کیا گیا تاہم میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔...
موٹروے پر کلرکہار کے مقام پرشارٹ سرکٹ کی وجہ سے مساسر بس میں آگ لگ گئی۔ ترجمان موٹر وے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بس ساہنیا والا سے اسلام اباد کی طرف جارہی تھی۔ موٹر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 48 مسافروں کو بس سے باحفاظت باہر نکال لیا، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس شہریوں کا سفر محفوظ بنانے کے لیے ہر دم کوشاں ہے۔
طیب سیف: موٹروے نارتھ ذون کلرکہار کے مقام پر بس میں آتش زدگی،بس میں آتش زدگی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ تفصیلات کےمطابق بس ساہنیاوالا سے اسلام آباد کی طرف جارہی تھی، موٹر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 48 مسافروں کو بس سے باحفاظت باہر نکال لیا، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس شہریوں کا سفر محفوظ بنانے کے لیے ہر دم کوشاں ہے۔ پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر

پاکستان کو دنیا کے نقشے سے مٹانے کیلئے حملہ کرنے والا شکست خوردہ اپنے زخم صاف کررہا ہے، یوسف رضا گیلانی
چیئرمین سینٹ نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر اپنے بیان میں کہا کہ فواج پاکستان نے غیرمعمولی بہادری، جرات اور پروفیشنلزم کا مظاہرہ کیا، پاک فضائیہ کے جوانوں کی غیرمعمولی صلاحیتوں نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کیا، سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے پوری دنیا کو پیغام دے دیا ہے کہ ہمارا دفاع ناقابل تسخیر ہے، افواج پاکستان نے غیرمعمولی بہادری، جرات اور پروفیشنلزم کا مظاہرہ کیا، پاک فضائیہ کے جوانوں کی غیرمعمولی صلاحیتوں نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا، پاکستان کو دنیا کے نقشے سے مٹانے کیلئے حملہ کرنے والا...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی 2025ء ) پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کل سے دوبارہ کھلیں گے، جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے پیر سے کھول دیئے جائیں گے، پنجاب کے تمام سرکاری و نجی سکولوں، کالجز اور یونیورسٹیوں میں معمول کے مطابق کل سے تدریسی سرگرمیاں بحال کردی جائیں گی، اس حوالے سے محکمہ تعلیم نے تمام اضلاع کو ہدایات جاری کردی ہیں تاکہ کل سے درس و تدریس کا عمل مکمل طور پر بحال ہوسکے، اس مقصد کے لیے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ ...
ایس یو سی جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھرپور جواب دے کر اپنی طاقت کو منوا لیا ہے ہم اپنی فوج کی وطن دوستی اور وطن سے محبت پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں پاک فوج نے جس جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے طیارے مار گرائے ہیں اس سے بھی پوری دنیا میں پاک فوج کا نام بلند ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنما و ممبر ضلعی امن کمیٹی ملتان بشارت عباس قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی بزدلی اور بار بار ڈرون حملوں پر پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہندوستان پرحملہ کر کے پاکستانیوں کے دل...
آذربائیجان میں عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے پاک فضائیہ کی بھارتی فضائیہ پر حالیہ کامیابی کا جشن منایا۔ یہ اظہارِ یکجہتی اُس وقت دیکھنے میں آیا جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے دوران پاکستان نے آپریشن "بُنيانُ المَّرْصُوص" کے تحت دشمن کو مؤثر جواب دیا۔ مشکل حالات میں آذربائیجان اور ترکی نے کھل کر پاکستان کی حمایت کی اور عالمی سطح پر اپنا مؤقف بھی پیش کیا، جسے پاکستانی عوام اور حکومت نے سراہا ہے۔ سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین نے ترکی اور آذربائیجان کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے جذبے کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے حالیہ کشیدگی میں دشمن...
قرار داد میں کہا گیا کہ پاکستانی پائلٹس نے دشمن کے جدید ترین وسائل کو بے اثر کر کے تاریخ رقم کی، پاک فضائیہ کی تکنیکی برتری اور فولادی عزم نے دشمن کے حوصلے پست کیے، قوم ان غازیوں اور شہداء کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے مادرِ وطن کا دفاع کیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت آپریشن "بنیان مرصوص" کو قومی نصاب اور تقریبات کا حصہ بنائے، شہداء اور غازیوں کو اعلیٰ ترین قومی اعزازات سے نوازا جائے، یہ ایوان اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ پاکستان ناقابلِ تسخیر ہے۔ پنجاب اسمبلی میں آپریشن "بنیان مرصوص" کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی قرارداد جمع کروا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا...

غیر ذمہ دار بھارتی حکمرانوں نے اپنی افواج پر وہ بوجھ ڈالا جو وہ اٹھانے کے قابل نہیں تھے:سابق پاکستانی جنرل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عامر ریاض کا کہنا ہے کہ بھارتی سیاسی قیادت نے اپنی افواج پر وہ بوجھ ڈالا جو وہ اٹھانے کے قابل نہیں تھے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاک فوج کے سابق لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی کے حوالے سے کہا کہ ہم نے پورے تحمل کا مظاہرہ کیا، پاکستان نے جواب دیا تو بھارت کو سیز فائر کی طرف جانا پڑا۔ان کا کہنا تھا ہم نے کل کی سٹرائیک میں اپنے تمام اہداف حاصل کئے، بھارتی سیاسی قیادت نے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور اپنی افواج پر وہ بوجھ ڈال دیا جو وہ اٹھانے کے قابل نہیں...
علمائے کرام نے اپنے خطاب میں امام رضا علیہ السلام کی سیرت اور فضائل بیان کیے اور کہا کہ امام علی رضا علیہ السلام کی زندگی امت کے لیے وقف تھی، آل محمد علیہم السلام نے اپنی زندگی خدا کی رضا کے لیے بسر کی ہے، اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد موجود تھی، تقریب کے اختتام پر کیک بھی کاٹا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے زیراہتمام ولادت باسعادت امام علی رضا علیہ السلام کی مناسبت سے لیہ میں جشن کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی نائب صدر سردار صفدر حسین خان، ضلعی صدر لیہ ساجد حسین گشکوری اور دیگر موجود تھے۔ اس...
— فائل فوٹو پاکستان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کی پیشکش کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے امریکی صدر کے پاک بھارت تعلقات سے متعلق بیان کا خیرمقدم کیا ہے، پاکستان نے امریکا سمیت دیگر دوست ممالک کے تعمیری کردار کو سراہا۔ترجمان کے مطابق جنگ بندی کے حالیہ معاہدے میں امریکا کا کردار قابلِ تحسین ہے، صدر ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرنے کے خواہش مندڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کے حل تک پہنچنے کے لیے دونوں ملکوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے ترجمان دفتر...
وزیر مملکت ریلوے بلال اظہر کیانی نے یوم تشکر پر قوم اور قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف وہ قیادت موجود تھی جس کی پاکستان کو ضرورت تھی، جنرل عاصم منیر کے عزم وہمت اور دلیری نے دشمن کی جارحیت کے پرخچے اڑا دئیے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قائد محمد نوازشریف، وزیراعظم شہباز شریف، تمام سیاسی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی راہنمائی سے پاکستان کو فتح ہوئی، جنرل ساحرشمشاد، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ائیر چیف ظہیربابر اور بحریہ کے چیف ایڈمرل نوید اشرف کو خاص طور پر قوم سلام پیش کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنرل سید عاصم منیر کے عزم وہمت اور دلیری...
پاک فضائیہ کی زبردست کارروائی، بھارتی طیاروں کی تباہی کے ناقابل تردید شواہد منظر عام پر آگئے۔ترجمان پاک فوج ”ڈی جی آئی ایس پی آر“ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے 9 مئی کو بین الاقوامی میڈیا کے سامنے بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کیا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ 6 اور 7 مئی کی رات پاک فضائیہ اور بھارتی طیاروں کے درمیان طویل فضائی معرکہ ہوا، ایک گھنٹے سے زیادہ فضائی جنگ کے دوران پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 5 بھارتی طیارے مار گرائے، تباہ کئے جانے والے بھارتی طیاروں میں 3 جدید رافیل طیارے، 1 مگ 29 اور ایک SU-30 شامل تھے۔بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی جھوٹ کا سہارا لیتے ہوئے طیارے گرنے کی خبر سے انکار کیا، حالانکہ...
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی 2025ء ) بھارت کے جھوٹ کا پردہ چاک ہوگیا اور پاک فضائیہ کی کارروائی میں بھارتی طیاروں کی تباہی کے شواہد دنیا نے دیکھ لیے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے مسلح افواج کے نمائندگان کی جوائنٹ پریس کانفرنس میں بین الاقوامی میڈیا کے سامنے بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کیا گیا جہاں ڈی جی آئی ایس پی آر اور سینئر ائیر فورس آفیسر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بھارتی رافیل طیارے گرانے کے ناقابلِ تردید ثبوت پیش کیے، ثبوتوں میں بھارتی طیاروں کے نمبرز اور تباہ ہونے کی لوکیشنز بھی دکھائی گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ 6 اور7 مئی 2025 کی رات پاک فضائیہ اور...
اسلام آباد: پاک فضائی کی زبردست جوابی کارروائی کے بعد بھارتی طیاروں کی تباہی کے شواہد بھی منظر عام پر آگئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے 9مئی 2025 کو جوائنٹ پریس کانفرنس میں بین الاقوامی میڈیا کے سامنے بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کیا۔ تفصیلات کے مطابق 6 اور 7 مئی 2025 کی رات پاک فضائیہ اور بھارتی طیاروں کے درمیان پاک بھارت تاریخ کا طویل معرکہ ہوا، ایک گھنٹے سے زیادہ وقت پر محیط اس فضائی جنگ کے دوران پاک فضائیہ کے شاہنیوں نے 5 بھارتی طیارے مار گرائے۔ تباہ کیے جانے والے بھارتی طیاروں میں 3 جدید رافیل طیارے، 1 مگ 29 اور ایک SU-30 شامل تھے۔ بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی اور جھوٹ...
نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی نے فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرنے والے 65 سے زائد طلبا کو معطل کر دیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ان طلبا کو عبوری معطلی پر رکھا گیا ہے اور انہیں ہاسٹل، امتحانات اور کیمپس میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انتظامیہ نے مزید بتایا کہ دیگر کالجوں کے طلبا اور سابق طالب علموں سمیت 33 افراد کو کیمپس سے باہر نکال دیا گیا ہے۔ یہ اقدام بدھ کو اس وقت اٹھایا گیا جب یونیورسٹی حکام کی درخواست پر نیویارک پولیس کو بلایا گیا اور مظاہرہ ختم کرایا گیا۔ یہ مظاہرہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف طلبا کی جانب سے کیا گیا، جس میں یونیورسٹی کی اسرائیل حمایتی کمپنیوں سے سرمایہ نکالنے...
ڈی جی آئی ایس پی آر بھارتی طیاروں کی تباہی کے ناقابلِ تردید شواہد سامنے لے آئے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) پاک فضائیہ کی زبردست کارروائی، بھارتی طیاروں کی تباہی کے ناقابل تردید شواہد منظر عام پر آگئے۔ ترجمان پاک فوج ”ڈی جی آئی ایس پی آر“ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے 9 مئی کو بین الاقوامی میڈیا کے سامنے بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ 6 اور 7 مئی کی رات پاک فضائیہ اور بھارتی طیاروں کے درمیان طویل فضائی معرکہ ہوا، ایک گھنٹے سے زیادہ فضائی جنگ کے دوران پاک فضائیہ کے شاہینوں نے 5 بھارتی طیارے مار گرائے، تباہ کئے جانے والے بھارتی طیاروں...
بھارت نے ہفتہ اور اتوار کو بگلیہار اور سلال ڈیموں کے دروازے کھول دیے، جس سے دریائے چناب کا پانی بڑھ گیا۔ VIDEO | Jammu and Kashmir: Several gates of Baglihar Dam, built on Chenab river in Ramban, were seen open this morning. #BagliharDam #chenab pic.twitter.com/cN3lQZwD5B — Press Trust of India (@PTI_News) May 11, 2025 ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری تنازع کے درمیان، نئی دہلی نے ہفتہ کو جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں بگلیہار ڈیم کے دو دروازے کھول دیے۔ اس کے علاوہ بھارت نے اتوار کو ریاسی میں سلال ڈیم کے کئی دروازے بھی کھول دیے۔ دروازے کھلنے سے چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں ہو رہی ہے...
جنگ بندی کے باوجود بھارت نے تاحال کرتار پور راہداری نہیں کھولی جس کی وجہ سے بھارت تعلق رکھنے والے سکھ یاتری گردوارہ دربار صاحب کی یاترہ سے محروم ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق دربار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کرتارپور راہداری کھلی ہوئی ہے، مقامی اور بیرونِ ملک سے یاتریوں کی آمد جاری ہے۔ بھارتی جارحیت کے بعد شکر گڑھ میں واقع کرتار پور راہداری کو بند کر دیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ 10 فروری کو علی الصبح پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں ’آپریشن بنیان مرصوص‘ (آہنی دیوار) کا آغاز کیا تھااور بھارت میں ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور ایئربیسز اور کئی ایئرفیلڈز سمیت براہموس اسٹوریج سائٹ اور میزائل...
رہنمائوں نے کہا کہ امام رضا علیہ السلام اور اُن کی بہن حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا اس وقت عالم اسلام کے لیے علم و ہدایت کا مرکز ہیں، مشہد اور قم شہر کا شمار دنیا کے بڑے علمی مراکز میں ہوتا ہے۔ تقریب کے اختتام پر امام زمانہ علیہ ا لسلام کے ظہور کے یے دعا کرائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران ملتان میں دھہ کرامت ولادت باسعادت امام علی رضا علیہ السلام اور حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے جشن کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں مذہبی، سماجی، ادبی رہنمائوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کی صدارت ڈاکٹر علامہ سید کاظم رضا نقوی، علامہ مجاہد جعفری اور علامہ سید...
پنجاب پولیس منظم گینگز کے خلاف کاروائیوں میں مصروف عمل ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال کے دوران 2248 گینگز کے 5534 کارندے گرفتار کر لئے جن کے قبضے سے 711 کلاشنکوف، 14590 پسٹلز، 1272 رائفلز، 1422 بندوقیں، 215 ریوالورز، 01 لاکھ 10 ہزار 833 گولیاں برآمد ہوئیں۔ترجمان نے کہا کہ گاڑیوں، موٹر سائیکلز، موبائل فونز، سونے پر مشتمل 4 کروڑ 60 لاکھ مالیت کا مال مسروقہ بھی برآمد کیا گیا۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں 71 گینگز کے 164 کارندے گرفتار کیے گئے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشنز جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم رات کے اوقات میں گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی اور وسطی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا 40 فیصد امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے تاہم چترال، شانگلہ، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، باجوڑ، صوابی، مردان، چارسدہ، خیبر، کرک، لکی مروت، بنوں، کوہاٹ، ہنگو،...
صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اس حوالے سے کہا ہے کہ تمام تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیاں معمول کے مطابق ہوں گی۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے کشیدہ حالات کے باعث تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے بعد تعلیمی ادارے کل سے معمول کے مطابق کھلیں گے۔ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اس حوالے سے کہا ہے کہ تمام تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیاں معمول کے مطابق ہوں گی۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے کشیدہ حالات کے باعث تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی...
سعودی عرب میں پاکستانی عازمینِ حج کے لیے ہم وطن اور ہم زبان طبی عملہ کا انتظام کسی نعمت سے کم نہیں۔ یہ بات وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پاکستان حج مشن اسپتال کا دورہ کے موقع پر کہی۔ یہ بھی پڑھیں:وزرات مذہبی امور نے عازمین حج کو کس بات سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا؟ ان کے ساتھ ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو، چیف کووارڈینیٹر حج ڈاکٹر مرزا علی محسود، ڈائریکٹر حج مکہ عزیز اللہ خان اور کووارڈینیٹر مکہ ذوالفقار خان بھی موجود تھے۔ پاکستان حج میڈیکل مشن کے سربراہ کرنل ڈاکٹر شہیر جمال نے وفاقی وزیر مذہبی امور کو اسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائینہ کروایا۔ وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے دستیاب...
پاکستانی عوام اپنے ملک کے لیے وہی جذبہ اور عزم رکھتے ہیں جو ہمارے مسلح افواج کا طرہ امتیاز ہے۔ ہر پاکستانی اپنی سرزمین کے ایک ایک انچ کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار رہتا ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ یہ قوم یونیفارم ہو یا نہ ہو، ہمیشہ وطن کی سلامتی کے لیے بے خوف و خطر آگے بڑھتی رہی ہے۔ آج ایک بار پھر یہ جذبہ اس وقت عیاں ہوا جب لاہور کے علاقے بارکی میں ایک عام شہری نے اپنے جوان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر بھارتی ڈرون کو زمین بوس کر دیا۔ گزشتہ چند دنوں سے بھارتی ڈرونز پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، لیکن ہم نے مختلف شہروں میں انہیں کامیابی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئیٹزرلینڈ میں چینی حکام کے ساتھ تجارت اور ٹیرف کے معاملات پر ہونے والے مذاکرات کو خوش آئند قرار دے دیا۔ اپنے سماجی رابطے کے پیلٹ فارم ‘ٹروتھ’ پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ دونوں کے درمیان مذاکرات ایک دوستانہ اور تعمیری ماحول میں ہوئے۔ یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ کا چینی مصنوعات پر ٹیرف 80 فیصد تک لانے کا عندیہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بہت سارے معاملات پر بحث ہوئی اور بہت ساری باتوں پر اتفاق ہوا۔ امریکی صدر نے کسی پیش رفت کی تفصیل دیے بغیر کہا کہ ہم دونوں ممالک کی بھلائی کے لیے چین کو امریکی تجارت کے لیے دستیاب کرنا چاہتے ہیں اور اس حوالے سے اچھی پیش...

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا یومِ تشکر کے اعلان کا خیر مقدم، آپریشن ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کی کامیابی پر قوم کو مبارکباد
اسلام آباد (نیوزڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے آج کے دن کو “یومِ تشکر” کے طور پر منانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے قوم کے لیے سجدہ شکر بجا لانے کا دن قرار دیا ہے۔ انہوں نے آپریشن ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کی کامیابی پر بھرپور مسرت کا اظہار کیا اور افواجِ پاکستان کی جرات و بہادری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاک فوج نے ہر محاذ پر قوم کے دفاع کو یقینی بنایا اور پوری قوم نے اتحاد و یکجہتی کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو واضح پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی قوتیں ملکی سلامتی پر متفق رہیں اور اسی قومی...
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکڑ سیف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی خدمت میں عرض ہے جو مکا اور تھپڑ جنگ کے بعد یاد آئے، اُسے اپنے ہی منہ پر مار لینا چاہیے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیز فائر کے بعد بالآخر نواز شریف منظرِ عام پر آئے، سیز فائر کے بعد نواز شریف کے بیانات خود اُن پر الٹ رہے ہیں۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ دوران جنگ باپ بیٹی دونوں نے منہ پر پٹی باندھی تھی اور سیز فائر کے بعد دونوں ایسے نمودار ہوئے جیسے بھارت انہوں نے فتح کرلیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے حقیقی لیڈر عمران خان نے قید میں رہ...
نورمقدم قتل کیس سماعت کے لیے مقرر، جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں:نور مقدم قتل کیس: ملزم ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت کیخلاف اپیل پر سماعت 13 مئی کو ہوگی۔ ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر کی بریت کیخلاف شوکت مقدم کی اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ کیس میں سزا یافتہ شریک مجرمان کی اپیلوں پر بھی سماعت ہوگی۔ یاد رہے کہ ظاہر جعفر نے سابق سفیر شوکت مقدم کی بیٹی نور مقدم کو 20 جولائی 2021 کو نہایت بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے...
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اور پی ایس ایل میں شریک کھلاڑی ڈیریل مچل نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈیا میرے دل کے بہت قریب ہیں، دونوں ممالک میں تنازع دیکھنا میرے لیے مشکل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے آئی پی ایل اور پی ایس ایل دونوں میں شرکت کی ہے اور دونوں ٹورنامنٹس میرے کیریئر کے لیے اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں اور میں دونوں ایونٹس مین گزرے وقت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ڈیریل مچل نے کہا کہ میری دعائیں اس کشیدگی میں متاثر ہونے والے افراد...
پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے میچز راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ نے فرنچائزز سے رابطہ کرکے انہیں پیغام پہنچایا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہوگیا ہے، اس لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں ہی روک لیا جائے۔ فرنچائزز سے مقامی کھلاڑیوں کو بھی ذہنی طور پر تیار رہنے کا کہہ دیا اور کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے میچز اسلام آباد اکٹھا ہونا پڑے۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل ملتوی ہونے سے متعلق بھارتی میڈیا "جھوٹی خبریں" پھیلانے لگا جنگ بندی اعلان کے بعد پی ایس ایل انتظامیہ نے...
ڈھاکا: بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شیخ حسینہ کی جماعت کی سرگرمیاں مقدمے کی سماعت مکمل ہونے تک معطل کر دی گئی ہیں۔ حکومت نے انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل ایکٹ میں بھی ترمیم کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت سیاسی جماعتوں اور ان سے منسلک اداروں پر مقدمات چلائے جا سکیں گے۔ عوامی لیگ نے اس اقدام کو ناجائز قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ شیخ حسینہ گزشتہ برس اگست میں عوامی دباؤ اور احتجاجی تحریک کے باعث مستعفی ہو کر بھارت فرار ہو گئی...

کشمیر ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ ہے جس کو بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس
بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، علاقے کے ہر شہر، قصبے اور گائوں کو فوجی کیمپ میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں بھارتی فورسز کے اہلکار نہتے عوام بالخصوص نوجوانوں کے خلاف ناقابل بیان جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیر ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ ہے جس کا کوئی فوجی حل نہیں اور یہ تنازعہ صرف بامعنی بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں بھارت اور...
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد بالی وڈ اداکار عامر خان اور سیف علی خان کا دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پر بیان سامنے آگیا۔ پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ چکی تھی، تاہم پاکستان کی شاندار جوابی کارروائی کے بعد بھارت کو گھنٹے ٹیکنے پڑے اور بالآخر جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا۔ اس تمام عرصے کے دوران پاک-بھارت کشیدگی کے سبب کھیل کے شعبے کے علاوہ شوبز انڈسٹری بھی شدید متاثر ہوئی، پاکستانی فنکاروں کے بھارتی پراجیکٹس پر پابندی عائد کردی گئی، ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بھارت میں بلاک کردیا گیا۔ دوسری جانب بالی وڈ انڈسٹری میں مسلمان فنکاروں پر بھی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی سلامتی کے سابق مشیر لیفٹیننٹ جنرل(ر)ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ سیز فائر بھارت کے مفاد میں ہے،بھارت سے بہت مس کیلکولیشن ہوئی ہے، بھارت کی صلاحیت ہی نہیں تھی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر جنجوعہ نے کہاکہ ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنا پڑے گا، جب یہ ہم سے ملاقات کریں گے تو ایسے ظاہر کریں گے جیسی سیز فائر کی درخواست ہماری تھی،بھارت اپنی ذلت کو کامیابی میں تبدیل کرکے اپنی عوام کو مطمئن کرنے کی کوشش کرے گا۔ مزید :

مسئلہ کشمیر کا حل اور دونوں عظیم ممالک کے درمیان تجارت چاہتا ہوں، ٹرمپ کا پاکستان اور بھارت کو پیغام
مسئلہ کشمیر کا حل اور دونوں عظیم ممالک کے درمیان تجارت چاہتا ہوں، ٹرمپ کا پاکستان اور بھارت کو پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ تجارت میں خاطر خواہ اضافہ کریں گے اور دونوں ممالک کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے بھی کام کریں گے۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ سوشل“ پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کی قیادت کی جانب سے جنگ بندی کے فیصلے کو ”تاریخی اور جرات مندانہ“ قرار دیا اور کہا کہ امریکا کو فخر ہے کہ اس نے اس اہم لمحے میں کردار ادا کیا۔ صدر...
پاکستان اور بھارت کی درمیان جنگ بندی کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے امکانات روشن ہو گئے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھی دورہ پاکستان کے لیے گرین سگنل دے دیا۔ پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کے 5 میچز 25 مئی سے 3 جون تک فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف 2 ٹی 20 میچز 17 اور 19 مئی کو کھیلے گی۔ اس کے بعد 21 مئی کو بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد متوقع ہے. اس سے قبل بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے اپنے اعلامیہ میں کہا تھا کہ دورہ پاکستان کے حوالے سے گفتگو جاری ہے۔...
واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی 2025ء ) امریکی صدر ڈونلنڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان دیگر مسائل کے حل کیلئے بھی ثالثی کی پیشکش کردی۔ اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں بھارت اور پاکستان کی مضبوط اور غیر متزلزل ثابت قدم قیادت پر بہت فخر محسوس کرتا ہوں کیوں کہ انہوں نے مکمل طور پر جان لیا اور سمجھا کہ موجودہ جارحیت کو روکنے کا وقت آگیا ہے جو بہت سے لوگوں کی موت اور تباہی کا باعث بن سکتی تھی، امریکہ کو فخر ہے کہ اس نے اس اہم لمحے میں کردار ادا کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ لاکھوں اچھے اور...
جنگ بندی کے اعلان کے بعد بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا امکان روشن ہوگیا۔ بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے دورہ کے لیے گرین سگنل دےدیا۔ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے5 میچز 25 مئی سے 3 جون تک فیصل آباد میں کھیلے جانے ہیں۔ اس سے قبل بنگلا دیشی ٹیم شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں متحدہ عرب امارات کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچز 17 اور 19 مئی کو کھیلے گی۔ قبل ازیں بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے اپنے اعلامیہ میں کہا تھا کہ آئندہ دورہ پاکستان کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ کھلاڑیوں اور معاون عملے کی حفاظت اور تحفظ بورڈ کی اولین ترجیح ہے اوردورے سے متعلق تمام فیصلے پاکستان کی موجودہ صورتحال کو مدنظر...
پاک بھارت سیزفائر کے اعلان کے بعد سابق کرکٹر شعیب ملک اور ان کی سابقہ اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے بیانات سامنے آگئے۔ سابق کرکٹر شعیب ملک نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں پاک بھارت سیز فائر کا خیر مقدم کیا۔ انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہماری افواج نے بہادری کی وہ داستانیں رقم کی ہیں جنھیں لفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ شعیب ملک نے مزید کہا کہ پاک فوج کی امن و امان اور استحکام سے وابستگی پوری دنیا کے لیے مشعل راہ ہے۔ سابق کرکٹر نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا اور پاک فوج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے۔ شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ...
لاہور: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین، انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 26 لاکھ 18 ہزار روپے جاری کر دیے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مرحوم کانسٹیبل خالد محمود کی بیوہ کو برین ٹیومر کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے، انسپکٹر محمد خالد عمران کو بیوی کے کینسر کے علاج کیلئے 02 لاکھ 25 ہزار روپے دیے گئے۔ انسپکٹر محمود بٹ، سب انسپکٹر اجمل خان، ڈرائیور کانسٹیبل جعفر علی کو علاج معالجے کیلئے 02 لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری کیے گئے۔ ریٹائرڈ اے ایس آئی محمد صفدر، کانسٹیبلز محمد نوید، غضنفر محمود کو علاج معالجے کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے ہیں۔ کانسٹیبل وقاص لیاقت، انٹیلی جنس...
لاہور:پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگی تناؤ کے بعد امن کی فضا کے قیام سے کھیلوں کے میدان میں بھی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے بقیہ میچز کی بحالی کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ یاد رہے کہ بھارتی جارحیت کے سبب پی ایس ایل کے فائنل سمیت 8 اہم میچز کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ تاہم، حالیہ جنگ بندی اور امن کی صورتحال کے بعد، پی سی بی نے لیگ کی بحالی کی کوششوں کو تیز کر لیا ہے۔ پی سی بی نے اس سلسلے میں ٹیم مالکان سے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے اور غیر...
( عثمان خان)پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کیلئےکھلنے کے بعدحج آپریشن مکمل طورپربحال ہوگیا۔ ترجمان وزارت مذہبی امورکاکہناہے کہ فلائٹ آپریشن کی وقتاً فوقتاً بندش کے باعث مجموعی طور پر 10 حج پروازیں منسوخ ہوئیں، لاہور سے 3، اسلام آباد سے 2 جبکہ کراچی اور ملتان کی ایک، ایک حج پرواز منسوخ ہوئی۔ ترجمان وزارت مذہبی امورکے مطابق فلائٹس منسوخی کے باعث 2 ہزار 290 عازمین کا شیڈول متاثر ہوا،ایک ہزار 277 عازمین کو خصوصی پروازوں کے ذریعے روانہ کیا جاچکا ہے، رہ جانے والے ایک ہزار 13 عازمین کو جلد خصوصی پروازوں کے ذریعے سعودی عرب روانہ کردیا جائے گا،اب تک 19 ہزار 669 پاکستانی عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ پاکستان کا پرچم...
قومی ٹیم کے سابق کرکٹر باسط علی نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران تاخیر سے یکجہتی کرنے پر سابق کپتان وسیم اکرم کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے لکھا کہ ہم سب اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں، انہوں نے دشمن کی جارحیت کا جواب دیا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ جیسا کہ وہ کہتے ہیں، ‘جنگ تب ہوتی ہے جب زبان ناکام ہوجاتی ہے’ اس لیے سرحد کے پار نوجوانوں کی بہتری کیلئے بات چیت اور تنازعات کو حل کرنے میں مدد ملے گی، امن ہی ہم سب چاہتے ہیں! پاکستان زندہ باد۔ وسیم اکرم کی جانب سے ٹوئٹ ایسے وقت میں سامنے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت مذہبی امور نے نجی سکیم کے عازمین حج کی آگاہی کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ حج سکیم کا کل کوٹہ 25ہزار698 عازمین تک محدود ہے۔ پرائیویٹ حج سکیم کیلئے کوئی اضافی کوٹہ منظوری نہیں کیا جائے گا۔ اعلامیے کے مطابق پرائیویٹ حج سکیم کیلئے کوئی اضافی کوٹہ منظوری نہیں کیا جائے گا، ادائیگی سے قبل نجی منظم کی حیثیت اور حج کوٹے کی تازہ منظوری کی تصدیق لازمی کریں۔ ترجمان کے مطابق منظور شدہ منظمین کی فہرست اور کوائف کی تصدیق وزارت کی ویب سائٹ سے کریں، سوشل میڈیا یا دیگر ذرائع کی غیرمصدقہ معلومات یا اشتہارات پر ہرگز...
شمالی افغانستان میں طالبان حکام نے گانے اور آلات موسیقی بجانے کے الزام میں 14 افراد کو گرفتار کر لیا۔ نجی اخبار میں شائع خبر رساں ادارے اے ایف پی رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت نے 2021 میں برسر اقتدار آنے کے بعد سے مسلسل ایسے قوانین اور ضوابط نافذ کیے ہیں جو اسلامی قانون کے بارے میں ان کے نقطہ نظر کی عکاسی کرتے ہیں۔ اس میں عوامی مقامات ، براہ راست پرفارمنس سے لے کر اجتماعات ، ریستورانوں، کاروں یا ریڈیو اور ٹی وی پر موسیقی بجانا شامل ہے۔ صوبائی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ جمعرات کی رات شمالی صوبہ تخار کے دارالحکومت میں 14 افراد رات کے وقت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک رہائشی...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کو ہزیمت اٹھانا پڑی اور بہت بڑی شکست ہوگئی۔ ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے جوابی کارروائی کے بعد بھارت نے امریکا، سعودی عرب اور ایران کے ساتھ رابطہ کیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری کامیابی کو دنیا اور خود بھارتی میڈیا بھی تسلیم کررہا ہے اور انہوں نے ہمارے موقف کو سراہا اور انڈیا کا ساتھ نہیں دیا۔ یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت سیزفائر: دونوں ممالک نے جنگ بندی کی تصدیق کردی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے قومی سلامتی مشیروں کی میٹنگ میں بھارت کیساتھ مسئلہ کشمیر، سندھ طاس معاہدہ اور دہشت گردی...
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے ساتھ براہ راست امن مذاکرات کی پیش کش کی ہے اور کہا ہے کہ یہ مذاکرات 15 مئی کو ترکیہ کے شہر استنبول میں ہونے چاہئیں اور جن کا مقصد ایک پائیدار امن کا قیام اور جنگ کی بنیادی وجوہات کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ صدر پیوٹن نے کہا کہ روس نے یوکرین کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔ ان کے مطابق 2022 میں جنگ کے آغاز کے فوراً بعد مذاکرات شروع کیے گئے تھے، لیکن انہیں یوکرین نے یکطرفہ طور پر ختم کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ’روس نے مذاکرات ختم نہیں کیے تھے، یہ کییف تھا جس نے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا۔ اب بھی ہم بغیر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 11 مئی 2025ء) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کو تانبے کی کمی کا سامنا ہے جس سے ماحول دوست توانائی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی جانب منتقلی رک سکتی ہے۔ ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے مربوط تجارتی و صنعتی حکمت عملی سے کام لینا ہو گا۔عالمگیر تجارتی صورتحال پر اقوام متحدہ کے ادارہ تجارت و ترقی (انکٹاڈ) کی جانب سے رواں ہفتے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی معیشت تیزی سے ڈیجیٹل صورت اختیار کر رہی ہے اور ان حالات میں تانبے کو سٹریٹیجک اہمیت کے نئے خام مال کی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔ Tweet URL تانبے کی رسد کے مقابلے میں اس کی طلب بڑھتی...
نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں پائیدار امن کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔ انتونیو گوٹریس نے کہا کہ "امید ہے کہ جنگ بندی دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تنازعات کے حل کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے گی اور جنوبی ایشیا میں استحکام کا باعث بنے گی۔" عالمی ردعمل کے تسلسل میں سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے رابطہ کیا، جس میں اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے تعمیری اور مثبت کردار کو سراہا۔ اسی دوران متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے بھی وزیر خارجہ...
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں کے دوران بارش، ژالہ باری اور شدید گرمی کی پیشگوئیاں جاری کر دی ہیں۔ اسلام آباد، مری، گلیات اور راولپنڈی کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز ملک بھر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں ریکارڈ کیا گیا، جہاں پارہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ خیبرپختونخوا کی صورتحال: جزوی ابر آلود مطلع، کئی علاقوں میں بارش کا امکان...
پاکستان اور بھارت کے درمیان ہفتے کے روز جنگ بندی کے اعلان کے باوجود پاکستان میں پروازیں متاثر رہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے بعد بھی ملک میں 150 پروازیں منسوخ ہوئیں جن میں 138 بین الاقوامی پروازیں تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کی 45، لاہور کی 38، اسلام آباد کی 40، ملتان کی 10، پشاور کی 11 اور سیالکوٹ کی 6 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ اس سے قبل جنگ بندی کے اعلان کے بعد پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کر دی گئی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بھارت فوری و مکمل جنگ بندی پر تیار ہوگئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی...
ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دورانِ ڈیوٹی سوشل میڈیا سرگرمی مہنگی پڑ گئی، ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والے 7 پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔ ضلعی پولیس سربراہ (ڈی پی او) نے ایس ایچ او سید ایاز اور ایک سب انسپکٹر (ایس آئی) سمیت تمام اہلکاروں کو لائن حاضر کرتے ہوئے معطلی کا حکم جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اہلکار سرکاری وردی میں ڈیوٹی کے دوران ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنا رہے تھے، جو بعد ازاں وائرل ہو گئیں۔ پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر ویڈیوز کے وائرل ہونے سے محکمہ پولیس کی ساکھ متاثر ہوئی، جس پر ڈی...
امریکہ(نیوز ڈیسک)جنوبی ایشیا کی دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ بندی میں اہم کردار ادا کرنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر دیکھیں گے کہ کیا کشمیر کے تنازع کا کوئی حل نکالا جا سکتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فام ٹرتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’میں بھارت اور پاکستان کی مضبوط اور غیر متزلزل ثابت قدم قیادت پر بہت فخر محسوس کرتا ہوں کیونکہ انہوں نے مکمل طور پر جان لیا اور سمجھا کہ موجودہ جارحیت کو روکنے کا وقت آگیا ہے جو بہت سے لوگوں کی موت اور تباہی کا باعث بن سکتی تھی‘۔ امریکی صدر نے کہا کہ...
حریت رہنما کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ مذاکرات ہی امن اور استحکام کا واحد ذریعہ ہیں۔ خوشی ہے کہ دونوں ملکوں کی قیادت نے اس پر اتفاق کر لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بھارت اور پاکستان نے دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کے لیے خاص طور پر کنٹرول لائن کے دونوں طرف رہنے والوں کے لیے...
میر واعظ نے کہا کہ مذاکرات ہی امن اور استحکام کا واحد ذریعہ ہیں۔ خوشی ہے کہ دونوں ملکوں کی قیادت نے اس پر اتفاق کر لیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بھارت اور پاکستان نے دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کے لیے خاص طور پر کنٹرول لائن کے دونوں طرف رہنے والوں کے لیے ایک بہت بڑی راحت ہے، جہاں...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سول اور فوجی قیادت کی اعلیٰ ترین سطح پر منظور شدہ ایک محتاط لیکن مربوط فوجی آپریشن کے دوران پاکستان نے ہفتے کے روز علی الصباح ایک فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں بھارت کا جدید ترین دفاعی نظام تباہ ہوگیا۔ اس بنائی گئی حکمت عملی کے پیچھے غیر معمولی پلاننگ کے علاوہ قیادت اور فوج کے جذبہ ایمانی کا امتزاج شامل تھا جس کا آغاز آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اس ہائی لیول میٹنگ کے اختتام پر ایک طویل دعا کرکے کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعہ کی شب وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بھارت کیخلاف جوابی کارروائی کی منظوری دی گئی،...
وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ نے اپنا قول سچ کر کے دکھایا، کشمیر پر تین جنگیں لڑی ہیں سات اور لڑیں گے، پاک فوج نے بے گناہ شہریوں کی شہادت کا بدلہ لے لیا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے پاک فوج کے جوابی وار بنیان مرصوص پر پاک فوج کو کشمیری عوام کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے خصوصی بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کو سلام پیش کرتے ہیں، پاک فوج کے سربراہ نے اپنا قول سچ کر کے دکھایا، کشمیر پر تین جنگیں لڑی ہیں سات اور لڑیں گے، پاک فوج نے بے گناہ...
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری سے مظفرآباد کے علاقے نوسیری میں لوگوں کے گھروں کو نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایل او سی پر فائرنگ کے باوجود عوام کے حوصلے بدستور بلند ہیں اور وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ وزیر حکومت سید بازل علی نقوی نے لائن آف کنٹرول کے ملحقہ علاقے نوسیری کا دورہ کیا، انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے متاثرہ حصے کا بھی معائنہ کیا۔ وزیر حکومت نے کہاکہ عوام، پاک فوج اور حکومت ایک ساتھ کھڑے ہیں اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے۔ مزید جانیے اس ویڈیو...
جنگ بندی کے باوجود پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا، بھارتی عہدیدار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی اور کراچی: بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک اہم آبی تقسیم کے معاہدے، سندھ طاس معاہدہ، کی معطلی ابھی تک جاری ہے، باوجود اس کے کہ دونوں ممالک نے ہفتہ کو شدید لڑائی کے بعد سیز فائر کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ 4 بھارتی عہدیداروں نے ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود پاکستان اور بھارت کے درمیان سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا۔سندھ طاس معاہدہ، جسے 1960 میں عالمی بینک کی ثالثی سے مرتب کیا گیا تھا،...
انور عباس : لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی کی خلاف ورزی سے متعلق بھارتی سیکریٹری خارجہ کے بیان پر پاکستان نے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پاک-بھارت جنگ بندی معاہدے پر ایمانداری سے عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کچھ علاقوں میں بھارتی جانب سے ہونے والی خلاف ورزیوں کے باوجود ذمہ داری اور تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے ہماری افواج صورتحال کو انتہائی بردباری کے ساتھ سنبھال رہی ہیں۔ پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد میں...
مصر کے شمالی علاقے القلیویہ کے شہر العبور الجدیدہ میں ایک شخص نے غصے میں آکر بچوں کے سامنے بیوی کو پانچویں منزل سے پھینک دیا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئی۔ یہ بھی پڑھیں:مصری تجویز مسترد: حماس کا جنگ بندی معاہدے کے لیے غیر مسلح ہونے سے انکار عرب میڈیا کے مطابق اہل محلہ نے واقعے کی اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن کو دی،پولیس جائے وقوعہ سے نعش تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردی۔ ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم کا بیوی سے کسی بات پر جھگڑا ہوا جو اتنا بڑھا کہ اس نے طیش میں آکر بچوں کی موجودگی میں ہی بیوی کو پانچویں منزل سے نیچے پھینک دیا۔ پراسیکیوشن میں ملزم کو 4...
کِیا (KIA) لکی موٹرز کارپوریٹڈ (LMC) نے نئے چوتھے جینریشن کے ‘کِیا سورینٹو’ کی ملک بھر میں بکنگز کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے، جس میں تین قسم کے ڈرائیو ٹرین کے اختیارات اور محدود مدت کے پیش کش کے تحت نئی فنانسنگ پلانز فراہم کیے گئے ہیں۔ یہ گاڑیاں 3 ورینٹس میں دستیاب ہیں: – 3.5L V6 فرنٹ-وہیل ڈرائیو (ایف ڈبلیو ڈی) – 1.6L ٹربو ہائبرڈ (ایف ڈبلیو ڈی) – 1.6L ٹربو ہائبرڈ آل-وہیل ڈرائیو (اے ڈبلیو ڈی) صارفین 6,999,500 روپے کی رقم جمع کے ساتھ نئی سورینٹو بک کروا سکتے ہیں، جس کے بعد 12 ماہانہ اقساط کے ذریعے آٹو فنانسنگ کے ذریعے ادائیگی کی جا سکتی ہے۔ ورینٹس کی فیکٹری سے باہر کی قیمتیں درج ذیل ہیں، –...
—فائل فوٹو جنگ بندی کے باوجود بھارت کی طرف سے کرتار پور راہداری ابھی تک بند ہے۔ پاکستان کی جانب سے کرتارپور راہداری کھلی ہوئی ہے۔ دربار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرتارپور میں مقامی اور بیرونِ ملک سے یاتریوں کی آمد جاری جاری ہے ۔ کرتار پور راہداری آج تیسرے روز بھی بند بھارتی جارحیت کے بعد شکر گڑھ میں واقع کرتار پور راہداری آج تیسرے روز بھی بند ہے۔ انتظامیہ نے کہا کہ گردوارہ دربار صاحب پوری طرح کھلا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد شکر گڑھ میں واقع کرتار پور راہداری کو بند کر دیا گیا تھا۔اس حوالے سے بھارتی سیکریٹری خارجہ نے کہا تھا کہ بھارت نے کرتار پور راہداری کی خدمات معطل کر دی ہیں۔