اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کلمت میں مسافروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم نہتے مسافروں پرحملہ انتہائی بزدلانہ عمل ہے،واقعے کے ذمے داروں کوکیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں شیری رحمان نے واقعے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ معصوم نہتے مسافروں پرحملہ انتہائی بزدلانہ عمل ہے،واقعے کے ذمے داروں کوکیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

شیری رحمن نے کہاکہ ملک دشمن عناصر کے وطن عزیز کے امن کو تباہ کرنے کی تمام تر مزموم کوششوں کو ناکام بنائیں گے۔ شیری رحمن نے کہاکہ تخریب کار ایسی بزدلانہ کاروائیوں سے بہادر پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔شیر ی رحمان نے جاں بحق افراد کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا ء کی ۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

کشمیر کا مسئلہ پیپلز پارٹی کے دل کے قریب ہے، شازیہ مری

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ  کشمیر کا مسئلہ پیپلز پارٹی کے دل کے قریب ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو سے بلاول بھٹو تک، پیپلز پارٹی کا مؤقف اٹل ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد کشمیر کی جدوجہد پر رکھی گئی تھی، بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیرِ خارجہ ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ اٹھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے حقِ خود ارادیت کو دنیا نظرانداز نہیں کر سکتی، پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں عوامی حکومت بنانے کو تیار ہے، ماضی میں عددی برتری کے باوجود پاکستان پیپلز پارٹی کو حکومت بنانے نہیں دی گئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری کا آزادکشمیر میں حکومت سازی پر اہم بیان

کشمیر کا مسئلہ پیپلز پارٹی کے دل کے قریب ہے، شازیہ مری

شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو سے بلاول بھٹو تک، پیپلز پارٹی کا مؤقف اٹل ہے، شازیہ مری

پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد… pic.twitter.com/fHGgDXc5Bv

— PPP (@MediaCellPPP) November 1, 2025

 

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد کا طریقہ کار طے ہو گیا
  • رحمان بابا،جن کے افکار ہر زمانے کیلئے مشعل راہ ہیں
  • پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، سراج الحق
  • پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو ملک سنبھل سکتا ہے، سراج الحق
  • پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، سراج الحق
  • پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، سراج الحق
  • کشمیر کا مسئلہ پیپلز پارٹی کے دل کے قریب ہے، شازیہ مری
  • آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد تعطل کا شکار
  • حریت کانفرنس کی طرف سے دو کشمیری ملازمین کی جبری برطرفی کی شدید مذمت
  • پیپلز پارٹی کی سب سے بہتر سیاسی پوزیشن