ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت بڑا سانحہ، 46ویں برسی بھرپور انداز میں منائیں گے، مراد علی شاہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ سندھ کا شہید قائد عوام کے 46ویں یوم شہادت کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس میں کہنا تھا کہ جلسہ گاہ میں آنے اور جانے والے راستوں کو الگ رکھا جائے تاکہ ٹریفک جام نہ ہو، پینے کا پانی، واش رومز اور دیگر سہولیات کا بہتر انتظام کیا جائے۔ انہوں نے 4 اپریل کے پروگرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو مسلم دنیا کے عظیم لیڈر تھے، ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت مسلم دنیا کا بہت بڑا سانحہ تھا، شہید عوام کی برسی کا پروگرام بھرپور انداز میں منعقد کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے 46ویں یوم شہادت کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، ناصر حسین شاہ، سعید غنی اور دیگر نے شرکت کی۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، ارکان اسمبلی اور ڈی آئی جی لاڑکانہ اور دیگر بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے، شہید بھٹو کے برسی پروگرام کے انتظامات سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ کو کمشنر لاڑکانہ طاہر سانگی نے بریفنگ دی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جلسہ میں آنے والے عوام کے لئے ضروری سہولیات کے انتظامات کئے جائیں، پارکنگ کے خصوصی انتظامات ہوں تاکہ کسی کو تکلیف نہ ہو۔ مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ جلسہ گاہ میں آنے اور جانے والے راستوں کو الگ رکھا جائے تاکہ ٹریفک جام نہ ہو، پینے کا پانی، واش رومز اور دیگر سہولیات کا بہتر انتظام کیا جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نے 4 اپریل کے پروگرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مراد علی شاہ نے کے انتظامات علی بھٹو اور دیگر
پڑھیں:
وزیراعظم کی یقین دہانی پر شکر گزار ہوں، بلاول بھٹو
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے حکومتی منصوبے پر تحفظات سننے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ حکومت کی یہ یقین دہانی خوش آئند ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کی منظوری اور تمام صوبوں کے درمیان اتفاق رائے کے بغیر کوئی نئی نہر تعمیر نہیں کی جائے گی۔
وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نہروں کے معاملے پر مزید پیشرفت صوبوں کے اتفاق رائے کے بغیر نہیں ہوگی، وزیراعظم
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے 2 مئی کو سی سی آئی کا اجلاس بلانے کا وعدہ بھی کیا ہے تاکہ اس پالیسی کو باقاعدہ اختیار کیا جاسکے اور کسی بھی متنازعہ تجویز کو تاحال متعلقہ وزارت کو واپس بھیج دیا جائے گا جب تک صوبوں میں اتفاق رائے نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ناصرف آئینی اصولوں کے مطابق ہے بلکہ صوبوں کے درمیان ہم آہنگی اور اتحاد کو بھی فروغ دیتا ہے۔