جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے چیئرمین این آئی آر سی کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: برطرفی کے خلاف اپیل پر سپریم کورٹ کی پراسیڈنگ سے مطمئن ہوں، معزول جسٹس شوکت عزیز صدیقی
سیکریٹری وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل ڈاکٹر ارشد محمود نے جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی سے ملاقات میں فیصلہ پر نظر ثانی کی درخواست کی تھی۔
جمعرات کو وزارت اوورسیز پاکستانیز سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سیکریٹری وزارت سمندر پار پاکستانیز ڈاکٹر ارشد محمود نےجسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی سے ملاقات کی اور ان سے ورکرز کے مفاد میں عہدہ نہ چھوڑنے کی درخواست کی جس پر جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے ورکرز کی بہتری، فلاح و بہبود کے لیے بطور چیئرمین این آئی آر سی کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
مزید پڑھیے: سابق جج ہائیکورٹ شوکت عزیز صدیقی چیئرمین این آئی آر سی تعینات
اس موقعے پر وفاقی سیکریٹری ڈاکٹر ارشد محمود نے جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی کی بطور چیئرمین این آئی آر سی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے گزشتہ 3 ماہ کے دوران ورکرز کے زیر التوا کیسز کو نمٹایا اور انصاف کی تیز ترین فراہمی کی یقینی بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ورکرز کے مسائل کے حل میں این آئی آر سی کا کلیدی کردار ہے۔
مزید پڑھیں: اداروں کی مداخلت پر بولنے پر ججز نے ساتھ دینے کے بجائے میرا سماجی بائیکاٹ کیا، شوکت عزیز صدیقی
یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی کو دسمبر 2024 میں تین سال کے لیے چیئرمین این آئی آر سی مقرر کیا تھا تاہم حال ہی میں انہوں نے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جو اب واپس لے لیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
این آئی آر سی جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن وفاقی سیکریٹری ڈاکٹر ارشد محمود.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: این ا ئی ا ر سی جسٹس ر شوکت عزیز صدیقی نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن چیئرمین این آئی آر سی شوکت عزیز صدیقی نے ڈاکٹر ارشد محمود آئی آر سی کا
پڑھیں:
ایشیز سیریز اہم قرار، آسٹریلوی کرکٹرز بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز چھوڑنے لگے
انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کے پیش نظر آسٹریلوی کرکٹرز بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز چھوڑنے لگے۔ ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے تمام ممکنہ کھلاڑی شیفلڈ شیلڈ کا اگلا راؤنڈ کھیلیں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق شیفلڈ شیلڈ کے میچ کے لیے ٹریوس ہیڈ کو آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا، وہ بھارت کے خلاف آخری 2 ٹی ٹوئنٹی میچز نہیں کھیلیں گے۔
آسٹریلیا کے سرکردہ کرکٹرز شیفلڈ شیلڈ کا چوتھا راؤنڈ کھیلیں گے۔ ٹریوس ہیڈ، میچل اسٹارک، اسٹیو اسمتھ اور جوش ہیزل ووڈ کے ساتھ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے آسٹریلیا کے کئی کرکٹرز نے ریڈ بال کرکٹ کو وائٹ بال کرکٹ پر ترجیح دی ہے۔ جوش ہیزل ووڈ اور شین ایبٹ بھی ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے الگ ہو گئے۔
تنویر سانگھا کو بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے، وہ ون ڈے کپ کھیلیں گے، بین ڈارشیوس کو بھارت کے خلاف سیریز کے بقیہ میچز کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ 6 اور 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔