مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 4 اہلکار ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
SRINAGAR:
مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کاٹھوا میں ایک جھڑپ کے دوران قابض بھارتی فوج کے 43 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کاٹھوا میں جھڑپ کے دوران 4 اہلکاروں کی ہلاکت کے علاوہ پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت کی فوج، نیشنل سیکیورٹی گارڈ، بارڈر سیکیورٹی فورس، پولیس، اسپیشل آپریشنز اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس گزشتہ 5 روز سے مذکورہ علاقوں میں تلاشی کر رہی ہے۔
مقامی خاتون نے بتایا کہ فوج کی وردی میں دو اہلکاروں نے پانی مانگا حالانکہ ان کے پاس کھانے کی چیزیں تھیں اور اس دوران فائرنگ بھی ہوئی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بعد ازاں بھارتی فوج قریبی علاقوں میں آپریشن کیا، جہاں ہیلی کاپٹر، ڈرونز، بلٹ پروف گاڑیاں اور شکاری کتوں کا استعمال کیا گیا۔
بھارتی فوج نے آپریشن کی آڑ میں کئی شہریوں کو اٹھایا اور ان سے پوچھ گچھ کی اور تین افراد کو مشتبہ قرار دے کر حراست میں لے لیا۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے کارروائی کے دوران دو حریت پسندوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارتی فوج
پڑھیں:
خیبر،جرگہ مذاکرات، دہشتگردوں نے مغوی پولیس اہلکار رہا کردیا
خیبر:(نامہ نگار)خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں جرگے کے مذاکرات کے بعد دہشت گردوں نے مغوی پولیس اہلکار کو رہا کردیا۔خیبر پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں نے پولیس اہلکار عبدالوحد کو ایک ماہ قبل اکبری پوسٹ سے اغوا کیا تھا اور ان کی رہائی جرگہ مذاکرات سے ممکن ہوئی ہے۔اغوا برائے تاوان میں ملوث دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے، ڈی پی او خیبر
ڈی پی او رائے مظہراقبال نے بتایا کہ تھانہ باڑہ کی حدود میں ایک نجی ہوٹل پر پولیس نے چھاپہ مارا اور مغوی شہری کو بازیاب کروایا جبکہ دو پولیس اہلکاروں گرفتار کیا تاہم ایک اہلکار فرار ہوگیا۔ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے مقامی شہری کو اغوا کرکے تاوان کے لیے ہوٹل میں ٹھہرایا تھا جبکہ تینوں پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر کے مقدمہ درج کر دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار دونوں پولیس اہلکاروں سے تفتیش جاری ہے، فرار پولیس اہلکار کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندیاں کی گئی ہے۔