‎واشنگٹن ڈی سی:‎وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے امریکہ کے معروف تھنک ٹینک کارنیگی انڈوومنٹ فار انٹرنیشنل پیس میں خطاب کرتے ہوئے امریکہ کے ساتھ پاکستان کے مضبوط تاریخی تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان گہرے اقتصادی تعلقات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ‎انہوں نے 240 ملین آبادی پر مشتمل پاکستان کی تذویراتی اہمیت کو اجاگر کیا اور امریکہ پر زور دیا کہ وہ پاکستان کو کسی بھی غیر مُلکی یا علاقائی عدسے سے دیکھنے کی بجائے آزادانہ طور پر دیکھے۔‎وزیر اعظم شہباز شریف کی تجارت، سرمایہ کاری اور قوم کی استعدادِ کار میں اضافہ کرنے کی کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے اہم اقتصادی کامیابیوں کو اجاگر کیا جن میں شرح مہنگائی میں نمایاں کمی، آئی ایم ایف سٹاف لیول کامیاب مذاکرات، اور ملک کے لیے 20 بلین ڈالر کا ورلڈ بینک پیکج شامل ہیں‎علاقائی سلامتی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں نے پاکستان کو دہشت گردی کا شکار بنا دیا ہے۔ علاقائی امن کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے معاونِ خصوصی نے پڑوسی ممالک کے ساتھ درپیش چیلنجز کو بھی اجاگر کیا۔‎سید طارق فاطمی نے اپنے خطاب میں پاک چین دو طرفہ معاشی تعاون خصوصاً پاک چین اقتصادی راہداری کے ملک اور خطے کے لئے ثمرات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری، انفراسٹرکچر اور انسانی سرمائے کی ترقی میں امریکی سرمایہ کاری بڑھانے پر بھی زور دیا۔‎انٹرایکٹو سیشن کے دوران معاونِ خصوصی نے پاک امریکہ تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے موجود مواقعوں کو اجاگر کیا۔ اس حوالے سے

انہوں نے ملک کی معدنی دولت اور کاروباری برادری کی سہولت کاری کے لئے قائم کردہ خصوصی سرمایہ کاری کونسل کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی -انہوں نے امریکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ پاکستان کا دورہ کریں اور میسر مواقعوں سے استفادہ کریں۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات، سرحدی کنٹرول اور سرمایہ کاروں کے لیے مستحکم ماحول کو یقینی بنانے کی کوششوں پر بھی بات کی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ چیلنجز کے باوجود پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے ایک امید افزا اور منافع بخش منزل ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سرمایہ کاری کرتے ہوئے اجاگر کیا انہوں نے حوالے سے

پڑھیں:

تعلیم میں سرمایہ کاری ہی قوم کی نجات ہے، یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کا افتتاح

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کے لیے ایک بار پھر امید کی کرن روشن کر دی۔ انہوں نے یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کا باضابطہ افتتاح کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اگر ملک کے نوجوانوں کی تعلیم اور تربیت کے لیے 50 نہیں بلکہ 500 ارب روپے بھی خرچ کرنا پڑیں تو حکومت بلا جھجک کرے گی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل تعلیم اور ٹیکنالوجی سے جڑا ہے، یہی دو ستون ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جا سکتے ہیں۔
تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے بتایا کہ سعودی عرب نے پاکستانی نوجوانوں کے لیے ایک غیر معمولی موقع فراہم کیا ہے۔ سعودی حکومت نے پیشکش کی ہے کہ وہ پاکستانی طلبہ و طالبات کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) کے جدید شعبوں میں مفت تربیت دے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت لاکھوں نوجوانوں کو تربیت کے لیے سعودی عرب بھیجے گی تاکہ وہ جدید ہنر سیکھ کر وطن کے معاشی مستقبل کو مضبوط بنا سکیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان ہی قوم کا اصل سرمایہ ہیں، اور انہی کے ہاتھوں میں ملک کی تقدیر ہے۔ حکومت ان کی تعلیم، ہنر مندی اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کو معاشی خود کفالت کی راہ پر گامزن کر سکیں۔ خطاب کے اختتام پر وزیراعظم نے علامہ اقبال کے اشعار سنائے، جن پر شرکاء نے پرجوش داد دی۔
یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت اس بار بلوچستان سمیت ملک کے تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات نے میرٹ پر لیپ ٹاپ حاصل کیے۔ طلبہ نے حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اسکیم کے تسلسل کا مطالبہ کیا تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان ڈیجیٹل دنیا سے جڑ سکیں اور اپنے تعلیمی خواب پورے کر سکیں۔
تقریب کا ایک دل کو چھو لینے والا لمحہ اس وقت سامنے آیا جب بلوچستان کی طالبہ درجان بی بی نے اسٹیج پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور وزیراعظم سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی۔ شہباز شریف نے نہ صرف ان کی خواہش پوری کی بلکہ انہیں اپنی نشست پر بٹھا کر نوجوانوں کے احترام اور ان کی عزتِ نفس کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
یہ تقریب محض لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا موقع نہیں تھی، بلکہ یہ اس پیغام کی تجدید تھی کہ پاکستان کی ترقی کا راستہ تعلیم، ٹیکنالوجی اور نوجوانوں میں سرمایہ کاری سے ہو کر گزرتا ہے — اور یہی وہ وژن ہے جسے وزیراعظم شہباز شریف “قوم کی اصل نجات” قرار دیتے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • وینیزویلا پر حملہ کر کے مجھے اقتدار دیں، نوبل امن انعام یافتہ خاتون کی امریکہ کو دعوت
  • مضبوط و پائیدار پاک امریکہ تعلقات بہتر معاشی روابط اور موثر سرمایہ کاری سے وابستہ ہیں: رضوان سعید شیخ
  • پاکستان کی 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے حوالے سے بڑی کامیابی
  • دہشت گردوں کی سرپرستی کاخاتمہ ناگزیر
  • پاکستان کو سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کیلئے کامیاب بولیاں موصول، ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع
  • پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کا نیا باب، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
  • پاکستان کی سوڈان میں مظالم کی شدید مذمت، فوری جنگ بندی، سیاسی حل پر زور
  • افغانستان سے دراندازی ناکام،  نور ولی کے نائب سمیت 4 خوارج ہلاک: بلوچستان میں 18 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد مارے گئے
  • حکومت دہشت گردوں کیخلاف طاقت کا استعمال، افغانستان سے مذاکرات کرے: فضل الرحمن
  • تعلیم میں سرمایہ کاری ہی قوم کی نجات ہے، یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کا افتتاح