​​​​​​​شہریوں کو بھی کہا گیا ہے کہ پنجاب میں گزشتہ ایک سال سے نئے اسلحہ لائسنس پر مکمل پابندی ہے، حکومتی پابندی کے باعث پنجاب میں نئے اسلحہ لائسنس کی کوئی درخواست موصول نہیں کی جا رہی، شہری اسلحہ لائسنس کے اجراء اور اس ضمن میں ہر قسم کے فراڈ سے ہوشیار رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلحہ لائسنس میں جعل سازی اور فراڈ پر سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ محکمہ داخلہ نے پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو کارروائی کیلئے مراسلہ بھجوا دیا۔ جعلی ویب سائٹ بند کروا کر ذمہ داروں کیخلاف ایکشن ہوگا۔ اسلحہ لائسنس کے نام پر جعلی ویب سائٹس بند کرکے سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے چیئرمین پی ٹی اے اور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو مراسلے لکھ دیا ہے۔ جس میں اسلحہ لائسنس کے حوالے سے بوگَس ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کیخلاف سخت ایکشن کی سفارش کی گئی ہے۔

شہریوں کو بھی کہا گیا ہے کہ پنجاب میں گزشتہ ایک سال سے نئے اسلحہ لائسنس پر مکمل پابندی ہے، حکومتی پابندی کے باعث پنجاب میں نئے اسلحہ لائسنس کی کوئی درخواست موصول نہیں کی جا رہی، شہری اسلحہ لائسنس کے اجراء اور اس ضمن میں ہر قسم کے فراڈ سے ہوشیار رہیں۔

سادہ لوح شہریوں کو دھوکہ دینے کیلئے "پنجاب آرمز لائسنس مینجمنٹ ویریفیکیشن سسٹم کے نام سے جعلی ویب سائٹ رپورٹ ہوئی ہے۔ فراڈ عناصراسلحہ لائسنس کے اجراء کی آڑ میں شہریوں سے بھاری رقم کی ڈیمانڈ کرتے ہیں۔ ایسے غیرقانونی پلیٹ فارمز اپنے نام اور انداز سے سرکاری ہونے کا دعوی کرتے ہیں۔ فراڈعناصر مختلف موبائل نمبر اور ایزی پیسہ اکاؤنٹ بھی استعمال کررہے ہیں، جنہیں بند کروایا جا رہا ہے۔ پی ٹی اے اور ایف آئی اے مکمل چھان بین کرکے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسلحہ لائسنس کے اجراء نئے اسلحہ لائسنس

پڑھیں:

پنجاب: انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ کے 5 ملزمان گرفتار

— فائل فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق کارروائی گوجرانوالہ، سیالکوٹ ،گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں کی گئیں۔

ایف آئی اے نے 4 بڑے اسکینڈلز کی تحقیقات کا آغاز کردیا

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ موٹر وے کیلئے زمین خریداری میں بھی کرپشن کی شکایت پر انکوائری کا آغاز کیا گیا

گرفتار ملزمان کو تھانہ ایف آئی اے منتقل کردیا گیا، جن سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عادی مجرموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو ٹریکنگ ڈیوائسز پہنانے کا فیصلہ
  • پنجاب حکومت کا گن شوٹنگ کلب کی اجازت دینے کا فیصلہ؟
  • پنجاب حکومت کا عادی مجرموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو ٹریکنگ بینڈز لگانے کا فیصلہ
  • جرائم پیشہ افراد کی نگرانی کیلئے محکمہ داخلہ کا بڑا فیصلہ
  • عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کیخلاف سوا ارب روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ کا مقدمہ درج
  • اردن نے جماعت اخوان المسلمون پر پابندی لگا دی
  • اسلحہ لائسنس کے حوالے سے حکومت کا بڑا فیصلہ
  • پنجاب: انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ کے 5 ملزمان گرفتار
  • نجی سیکورٹی کمپنیز اور گارڈز کی انسپکشن،37 ہزار ماہانہ اجرت نہ دینے پر مینجر گرفتار
  • وفاقی دارالحکومت میں نجی سیکورٹی کمپنیز اور گارڈز کی انسپکشن ، نجی سیکورٹی کمپنی کا منیجر ،بغیر لائسنس اسلحہ استعمال کرنے والے گارڈزگرفتار