پختونخوا؛ معمولی نوعیت کے مقدمات میں قید 214 ملزمان جیلوں سے رہا
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
پشاور:
خیبر پختونخوا کی مختلف جیلوں میں معمولی نوعیت کے مقدمات میں قید 214 ملزمان کو رہا کردیا گیا۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سیشن ججز نے مختلف جیلوں کے دورے کیے اور اس دوران معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث قیدیوں کے کیس سن کر موقع پر فیصلہ جاری کیا۔
رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ آفس کے مطابق سینٹرل جیل پشاور سے 69، صوابی جیل سے 25 اور مردان سے 16 قیدی رہا کیے گئے۔ اسی طرح کوہاٹ سے 9 ، ہری پور سے 10 ، ڈی آئی خان جیل سے 11 قیدی رہا کردیے گئے ہیں۔
صوبے کی 34 جیلوں سے مجموعی طور پر 214 قیدی رہا کیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور : اہم شخصیات سے متعلق نازیبا ویڈیوز بنانے اور اپ لوڈ کرنے پر 24 گھنٹوں میں 23 مقدمات
لاہور میں اہم شخصیات سے متعلق نازیبا ویڈیوز بنانے اور اپ لوڈ کرنے کے خلاف درجنوں مقدمات درج کرلیے گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق اہم شخصیات سے متعلق نازیبا وڈیوز بنانے اور اپ لوڈ کرنے پر لاہور کے مختلف تھانوں میں 24 گھنٹوں میں پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔اس حوالے سے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہےکہ اداروں کی تضحیک اور تمسخر اڑانے والے عناصر کو سخت سزا دلوائی جائےگی۔