Daily Mumtaz:
2025-11-04@04:43:02 GMT

چینی حکومت نے ہمیشہ شی زانگ کو بہت اہمیت دی ہے، چین

اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT

چینی حکومت نے ہمیشہ شی زانگ کو بہت اہمیت دی ہے، چین

سی پی سی قانون کی حکمرانی کے تحت انسانی حقوق کے تحفظ کو مسلسل مضبوط بنا رہی ہے، وائٹ پیپر
بیجنگ :چینی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے شی زانگ خود اختیار علاقے کے شہر لہاسا میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی جس میں “نئے دور میں شی زانگ کے انسانی حقوق کی ترقی اور پیش رفت”نامی وائٹ پیپر جاری کیا گیا ۔جمعہ کے روزوائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور چینی حکومت نے ہمیشہ شی زانگ کو بہت اہمیت دی ہے، شی زانگ کی ترقی کے حوالے سے حکمت عملی کو مسلسل فروغ دیا ہے اور معیشت کو ترقی دینے، لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے، لوگوں کی فلاح و بہبود میں اضافہ کرنے، قومیتوں کے اتحاد کو فروغ دینے اور شی زانگ میں تمام قومیتوں کے لوگوں کے بنیادی حقوق کے مکمل تحفظ کے لئے عملی اور مؤثر اقدامات کیے ہیں۔وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے شی جن پھنگ کی سربراہی میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے نئے دور میں شی زانگ کی ترقی کے لئے پارٹی کی حکمت عملی کا ایک اہم حصہ برقرار رکھا ہے، انسانی حقوق کا احترام اور تحفظ جاری رکھے ہوئے ہے، انسانی حقوق کے عوام پر مبنی تصور کو آگے بڑھا رہی ہے، قانون کی حکمرانی کے تحت انسانی حقوق کے تحفظ کو مسلسل مضبوط بنا رہی ہے، تمام قومیتوں کے لوگوں کے لئے ہمہ جہت انسانی ترقی اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے سخت محنت کر رہی ہے، اور شی زانگ میں انسانی حقوق کی ہمہ جہت ترقی اور تاریخی کامیابیوں کو فروغ دیا ہے۔ آج کے شی زانگ میں سیاسی استحکام، قومیتی اتحاد، اقتصادی ترقی، سماجی ہم آہنگی، مذہبی ہم آہنگی اور ماحول دوستی پائی جاتی ہے، اور لوگ امن اور اطمینان کے ساتھ رہتے ہیں ، جس سے شی زانگ میں انسانی حقوق کے تحفظ کا معجزہ پیدا ہواہے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: انسانی حقوق کے رہی ہے کے لئے

پڑھیں:

کوئٹہ میں سردیوں کی آمد، موسم کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مزاج بھی بدلنے لگے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سردیاں کوئٹہ موسم

متعلقہ مضامین

  • بھارت ابھی تک پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے‘وفاقی وزیر اطلاعات و نشر یات
  • سرکاری افسروں کی ترقی کے لیے لازمی مڈکیرئیر مینجمنٹ کورس کے شرکا کی فہرست تبدیل ؛7 افسروں کے نام واپس 54 نئے افسروں کی منظوری
  • انتظامیہ نے حکومت کی ایماء پر کوئٹہ میں جلسے کی اجازت نہیں دی، تحریک تحفظ آئین
  • گلگت بلتستان کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: امیر مقام
  • امریکی صدر کے حکم پر کیریبین میں منشیات بردار کشتی پر حملہ، 3 افراد ہلاک
  • پنجاب حکومت صحافیوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، وزیر اعلیٰ کا پیغام
  • کوئٹہ میں سردیوں کی آمد، موسم کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مزاج بھی بدلنے لگے
  • وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے: شہباز شریف
  • مقبوضہ کشمیر، 05 اگست 2019ء سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی
  • گورنر خیبرپختونخوا سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ملاقات،‘متحد ہو کر صوبے کو پرامن بنائیں گے’