30 سال کی عمر کے بعد جسم میں 10 کونسی حیرت انگیز تبدیلیاں آتی ہیں ؟ جانیں
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک : ہمارے جسم میں عمر گزرنے کے ساتھ متعدد تبدیلیاں آتی ہیں۔جب ہماری عمر 30 سال سے اوپر ہوتی ہے تو جسم میں مختلف تبدیلیاں آتی ہیں جن میں سے کچھ تو حیران کن ہوتی ہیں۔
مثال کے طور پر اگر 30 سال کی عمر کے بعد پسینہ کم خارج ہو رہا ہے تو یہ بھی اسی عمل کا نتیجہ ہوتا ہے۔تو جسم اور دماغ میں آنے والی ایسی تبدیلیوں کے بارے میں جانیں جو 30 سال کی عمر کے بعد آتی ہیں۔
دماغ کا حجم گھٹ جاتا ہے
جی ہاں عمر بڑھنے کے ساتھ دماغ کا حجم نہیں بڑھتا بلکہ اس کا الٹ ہوتا ہے۔جب ہماری عمر بڑھتی ہے تو دماغ کے مخصوص حصے سکڑ جاتے ہیں۔30 سال کی عمر کے بعد اوسطاً روزانہ 50 ہزار نیورونز ختم ہوتے ہیں، مگر یہ پریشان کن امر نہیں کیونکہ ہمارا دماغ جانتا ہے کہ حالات سے کیسے مطابقت پیدا کرنی ہے۔
پسینہ کم آتا ہے
عمر بڑھنے کے ساتھ پسینے کا اخراج مختلف انداز سے ہونے لگتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ پسینے کے غدود عمر کے ساتھ سکڑ جاتے ہیں جس کے نتیجے میں ان کی حساسیت گھٹ جاتی ہے اور سیال کم بنتا ہے۔
موسمی بیماریوں کی شکایت کم ہو جاتی ہے
بچپن میں موسم بدلتے ہی نزلہ زکام کا سامنا ہوتا ہے مگر عمر بڑھنے کے ساتھ کھانسی یا چھینکوں کا سلسلہ کم ہو جاتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ہمارا مدافعتی نظام مضبوط ہوچکا ہوتا ہے اور اکثر بیماریوں پر آغاز میں ہی قابو پالیتا ہے۔
چکھنے کی حس کمزور ہو جاتی ہے
عمر بڑھنے کے ساتھ چکھنے کی حس کمزور ہونے لگتی ہے بلکہ کچھ افراد کی کھانے میں دلچسپی بھی گھٹ جاتی ہے۔30 سال کی عمر کے بعد یہ سلسلہ شروع ہوتا ہے اور 60 سال کی عمر میں بیشتر افراد کی ذائقے کی حس نمایاں حد تک کمزور ہو جاتی ہے۔ایسا ہی کچھ سونگھنے کی حس کے ساتھ بھی ہوتا ہے۔
مسلز کا حجم گھٹ جاتا ہے
عمر بڑھنے سے مسلز پر بھی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ان کا حجم کم ہونے لگتا ہے۔اس کے نتیجے میں ہم کمزور ہو جاتے ہیں۔30 سال کی عمر کے بعد ہر دہائی کے دوران مسلز کے حجم میں اوسطاً 3 سے 8 فیصد کمی آتی ہے۔
میٹابولزم مستحکم ہو جاتا ہے
تحقیقی رپورٹس کے مطابق عمر بڑھنے کے ساتھ میٹابولزم کے افعال مستحکم ہونے لگتے ہیں۔یعنی جسمانی وزن میں بہت بڑی تبدیلیوں کا امکان کم ہو جاتا ہے مگر ہمارا جسم کم کیلوریز جلانے لگتا ہے جس سے موٹاپے کا امکان بڑھتا ہے۔
شخصیت مستحکم ہو جاتی ہے
نوجوانی میں ہم کافی زیادہ جذباتی ہوتے ہیں اور 20 سال کی عمر کے بعد ہم دنیا کے سامنے خود کو ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔مگر 30 سال کی عمر کے بعد ہم اپنی زندگی سے کافی حد تک مطمئن ہوچکے ہوتے ہیں اور شخصیت مستحکم ہو جاتی ہے۔
ناخن سست روی سے بڑھتے ہیں
تحقیقی رپورٹس سے معلوم ہوا ہے کہ نوجوانی میں ناخن تیزی سے بڑھتے ہیں۔مگر درمیانی عمر میں ناخن بڑھنے کی رفتار سست ہونے لگتی ہے جس کی وجہ خون کی گردش میں آنے والی تبدیلیاں آتی ہیں۔
دانتوں کی حساسیت گھٹ جاتی ہے
عمر بڑھنے کے ساتھ ہمارے دانت کم حساس ہو جاتے ہیں کیونکہ ان کی اوپری سطح زیادہ مضبوط ہو جاتی ہے۔اوپری سطح مضبوط ہونے سے دانتوں کی حساسیت کم ہو جاتی ہے اور گرم ٹھنڈا لگنے کی شکایت کم ہوتی ہے۔
زیادہ خوش رہنے لگتے ہیں
بچپن میں بیشتر افراد کو زندگی اچھی لگتی ہے مگر یہ احساس نوجوانی میں ماند پڑنے لگتا ہے۔عمر بڑھنے سے جسمانی اور دماغی تنزلی تو بڑھتی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ خوشی اور اطمینان کا احساس بڑھ جاتا ہے۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: عمر بڑھنے کے ساتھ تبدیلیاں ا تی ہیں سال کی عمر کے بعد کم ہو جاتی ہے ہے عمر بڑھنے مستحکم ہو کمزور ہو جاتے ہیں ہوتے ہیں ہوتا ہے جاتا ہے لگتا ہے ہے مگر کا حجم ہے اور
پڑھیں:
ذیابیطس میں مبتلا افرادشدید گرمی میں کن مشروبات کا استعمال کرسکتے ہیں؟جانیں
دنیا بھر میں گرمی اپنا زور دکھا رہی ہے کہیں ہیٹ ویو کی صورتحال تو کہیں سورج کی تپش جھلسا دینے والی ہے۔ ایسے میں ایک صحت مند انسان تو مختلف ٹھنڈے میٹھے مشروبات کا استعمال کرکے کچھ حد تک گرمی پر قابو پاسکتا ہے لیکن مسئلہ ذیابیطس میں مبتلا افراد کا ہے۔
ایسے مریض خون میں شوگر کی سطح میں اضافے کے باعث میٹھے مشروبات کے استعمال سے ڈرتے ہیں لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔کیونکہ آج ہم آپ کو چند ایسے مشروبات بتائیں گے جو شوگر کے مریض بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
چھاچھ:چھاچھ یا مصالحے دار بٹر ملک بھی شوگر کے مریض استعمال کرسکتے ہیں۔دہی سے بننے والے اس مشروب میں کاربوہائیڈریٹ کم اور اچھے بیکٹیریا زیادہ مقدار میں ہوتے ہیں جبکہ اس کے استعمال سے ہاضمے میں بھی مدد مل سکتی ہے اور یہ جسم کو پانی کی کمی سے بھی بچاتا ہے۔ یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بہترین مشروب ہے، جس میں ذائقے کے لئے بھنا ہوا زیرہ پاو¿ڈر، تازہ دھنیا اور چٹکی بھر کالا نمک بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔
ناریل کا پانی:ناریل کے پانی کی خوبیوں سے سب ہی واقف ہیں جو گرمی لگنے سے بچاتا ہے، ناریل کا پانی پوٹاشیم اور الیکٹرولائٹس کا ایک بڑا ذریعہ ہے، یہ جسم میں سیال کے توازن کو برقرار رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ناریل کے پانی کا استعمال اگر اعتدال سے کیا جائے تو یہ آپ کے خون میں شوگر کی سطح کو بڑھنے نہیں دے گا۔
آملہ جوس: آملہ کا جوس وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتا ہے جو قوت مدافعت کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔تازہ آملے کے رس کو پانی میں ملا کر استعمال کریں اور ذائقے کیلئے اس میں کالا نمک یا پودینہ بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔
ستو:ستو جسم کو ٹھنڈا اور تازگی دیتا ہے جس کے بہت سے فوائد ہیں، ستو کے شربت کو شوگر کے مریض بھی استعمال کرسکتے ہیں کیونکہ اس میں گلیسیمک انڈیکس کی مقدار کم ہوتی ہے، جو ذیابیطس کے مریضوں کیلئے پریشانی کی بات نہیں۔
ستو کو ٹھنڈے پانی میں مکس کرکے اس میں لیموں، نمک اور بھنا ہوا زیرہ ڈال کر استعمال کرسکتے ہیں۔