اسلام آباد میں ڈمپر گاڑیوں پر الٹ گیا، چار افراد جاں بحق ،3 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
اسلام آباد میں ڈمپر گاڑیوں پر الٹ گیا، چار افراد جاں بحق ،3 زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز) آئی جے پی روڈ پر ڈمپر الٹنے سے کئی گاڑیاں دب گئیں نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ خوف ناک حادثہ آئی جے پی روڈ پر پیش آیا ہے جس میں ڈمپر گاڑیوں پر الٹ گیا جے کے باعث گاڑیوں میں موجود چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ادارے اور پولیس وہاں پہنچ گئے اور لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چار افراد جاں بحق
پڑھیں:
اسلام آباد: غیر قانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کیخلاف کریک ڈاؤن
— فائل فوٹواسلام آباد میں سی ٹی ڈی نے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔
پولیس کے مطابق اسلام آباد میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تقریباََ 1900 افغان شہریوں کو اب تک افغانستان واپس بھجوایا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ دوران چیکنگ 1050 افغان شہریوں کے پاس سفری دستاویزات نہیں پائی گئیں۔
پولیس کے مطابق جانچ پڑتال میں تقریباََ 350 افغان شہریوں کے ویزے ایکسپائر ہوگئے تھے۔