حکومتی توجہ معیشت کو بہتر بنانے پر مرکوز، شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے: وزیر خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی توجہ معیشت کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے، رواں سال شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے۔چین کے با فورم کے دوران بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ نئے بجٹ میں ٹیکس کا دائرہ وسیع کرنے پر توجہ دی جائے گی، ریئل اسٹیٹ، ریٹیل اور زراعت جیسے شعبوں کو ٹیکس نظام میں شامل کیا جائے گا، اس سال کے دوران شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے، شرح سود میں کمی سے اقتصادی ترقی کیلئے حالات مزید بہتر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی توجہ معیشت کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے، حکومت ملکی برآمدات بڑھانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، وزیر اعظم کی قیادت میں بجلی کے نرخوں میں کمی لانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں، اس حوالے سے جلد ہی وزیراعظم کی طرف سے اعلان متوقع ہے، اس اقدام سے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو فروغ ملے گا اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ٹیکس بنیادوں کو وسعت دیکر مینوفیکچرنگ سیکٹر پر غیرضروری ٹیکسز کا بوجھ کم کرنا ہے، مینوفیکچرنگ سیکٹر اب تک ٹیکس کا بڑا حصہ ادا کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے مہنگائی کے رجحانات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ مجموعی اور بنیادی مہنگائی کی سطح پر گہری نظر رکھی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا پاکستان اس کیلنڈر ایئر میں پہلا چینی یوآن بانڈ جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، یوآن بانڈ کی مالیت 200 سے 250 ملین ڈالر کے درمیان ہوگی، بانڈ کا حجم اہم نہیں بلکہ فنڈنگ ذرائع میں تنوع مقصود ہے، اس فنڈ کا استعمال موسمیاتی تبدیلی سے متعلق منصوبوں کیلئے کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: توجہ معیشت کو بہتر بنانے پر مرکوز شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے

پڑھیں:

ہیلتھ کارڈ تک عوامی رسائی کو مزید مؤثر بنانے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے؛ وزیراعظم آزادکشمیر

سٹی 42 : وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چودھری انوار الحق سے وزیر صحت عامہ نثار انصر ابدالی، سیکرٹری صحت بریگیڈیئر محمد  فرید، اور ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ فارق احمد نور نے ملاقات  کی،  جس میں محکمہ صحت عامہ کو درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ حل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

 وزیراعظم آزادکشمیر چودھری انوارالحق نے کہا کہ عوام کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ادویات کی خریداری کی مد میں محکمہ صحت کو ایک ارب روپے کے اضافی فنڈز فراہم کیے جا چکے ہیں۔ تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو اپنی ذمہ داریوں کا بخوبی ادراک ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ادارہ جاتی بہتری صرف اسی صورت ممکن ہے جب ہر فرد اپنی ذمہ داریاں دیانتداری سے نبھائے۔محکمہ صحت تمام بی ایچ یوز، آر ایچ سیز، تحصیل و ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں موجود خالی آسامیوں کو فوری پر کرے، محکمہ صحت تمام بی ایچ یوز، آر ایچ سیز، تحصیل و ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں  ڈاکٹرز، اسپیشلسٹس تعینات کرے ، محکمہ صحت تمام بی ایچ یوز، آر ایچ سیز، تحصیل و ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں ایمبولینسز اور ضروری ادویات کی دستیابی کو یقینی بنائے ۔

 دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری 

 وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ ہیلتھ کارڈ تک عوامی رسائی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے ،یہ کمیٹی  جامع سفارشات مرتب کر کے حکومت کو پیش کرے ۔

 ملاقات کے دوران  ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے ایک فعال مانیٹرنگ یونٹ کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا ،مانیٹرنگ یونٹ کا مقصد  سروس ڈیلیوری کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔ چودھری انوارالحق نے کہاکہ  حکومت آزاد کشمیر صحت کے شعبہ کو مکمل طور پر فعال اور عوام دوست بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر  رہی ہے۔

ملک بھر میں پلاٹس کی آن لائن تصدیق کا جدید نظام تیار

متعلقہ مضامین

  • ہیلتھ کارڈ تک عوامی رسائی کو مزید مؤثر بنانے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے؛ وزیراعظم آزادکشمیر
  • تاجکستان کے چیف آف جنرل سٹاف کی جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات،دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • ایس اینڈ پی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی، عالمی سطح پر معاشی پالیسیوں کا اعتراف
  • پاکستانی معیشت کیلئے ایک اور خوشخبری، عالمی ریٹنگ ایجنسی نے ایک درجہ بہتر کردیا
  • معیشت کیلئے بہتر خبر،عالمی کریڈٹ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو ٹرپل سی پلس سے بی مائنس کردیا
  • عالمی کریڈٹ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی
  • شک کی بنیاد پر کسی کو ٹیکس فراڈ کیس میں گرفتار نہ کرنے کی سفارش
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، تعلیمی اداروں میں اصلاحات اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے کئی اہم فیصلے
  • ٹیکس نظام کو بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
  • پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق