کینسر اسپشلسٹ سمیت کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
گزشتہ روز کوئٹہ میں ریموٹ کنٹرول دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوئے تھے، دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والا ایک اور شخص دم توڑ گیا ہے جس سے شہدا کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ دھماکا، ذمے داری کالعدم دہشتگرد تنظیم نے قبول کرلی
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی کینسر اسپیشلٹ ڈاکٹر مہر اللہ بھی جاں بحق ہوگئے ہیں، ڈاکٹر مہر اللہ دھماکے کے وقت وہاں سے گزر رہے تھے کہ دھماکے کی زد میں آکر زخمی ہوگئے، انہیں بھی دیگر زخمیوں کے ہمراہ ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔
ڈاکٹر مہر اللہ ترین بلوچستان کے ایک نامور آنکولوجسٹ تھے اور انہوں نے کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان میں کینسر کے مریضوں کے علاج کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔
یہ بھی پڑھیں: اکوڑہ خٹک کے بعد کوئٹہ اور کوہاٹ میں دھماکے، متعدد زخمی
زخمیوں میں سے مزید 2 کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے کے 8 زخمی تاحال ٹراما سینٹر اور سنڈیمن اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بلوچستان دھماکہ کوئٹہ کینسر اسپیشلسٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان دھماکہ کوئٹہ کینسر اسپیشلسٹ دھماکے میں
پڑھیں:
ڈسٹرکٹ سینٹرل میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی خصوصی مہم
کراچی:ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر سعد جمال کی زیرِ نگرانی سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی خصوصی مہم کا افتتاح نجی اسکول کی گلبرگ برانچ میں منعقدہ تقریب سے کیا گیا۔
افتتاح چیئرمین سینیٹ کمیٹی برائے فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سینیٹر سید مسرور احسن نے کیا۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ قوم کی 9 سے 14 سال کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لازمی لگوائیں تاکہ آنے والی نسلیں اس موذی مرض سے محفوظ رہ سکیں۔
شرکاء تقریب میں ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ سینٹرل طہٰ سلیم، ڈسٹرکٹ سینٹرل ویمن ونگ اینڈ فوکل پرسن بی آئی ایس پی ثوبیہ عامر، روٹری انٹرنیشنل سے ملیحہ خان، ڈاکٹر اکرم سلطان، افتخار عالم، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سینٹرل ڈاکٹر عروہ انعام اور دیگر موجود تھے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر سعد جمال نے مہمانِ خصوصی سینیٹر سید مسرور احسن و دیگر مہمانان کو یادگاری شیلڈ پیش کی، جبکہ اسکول کی بچیوں کو خصوصی تحائف بھی دیے گئے۔
محکمہ صحت سندھ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈسٹرکٹ سینٹرل نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ یہ ویکسین بچیوں کو ضرور لگوائیں، ویکسینیشن مہم 15 تا 27 ستمبر 2025 ڈسٹرکٹ سینٹرل کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے ساتھ ساتھ منتخب ویکسینیشن سینٹرز میں جاری رہے گی، والدین قریبی اسکول یا مقررہ سینٹرز پر جا کر اپنی بچیوں کو مفت ویکسین لگوا سکتے ہیں۔