لاہور، آئی ایس او اور ایم ڈبلیو ایم کی القدس ریلی
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
ریلی سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ دنیائے اسلام کے عرب و غیر عرب حکمران غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کیساتھ اپنے تعلقات منقطع کر دیں، مسلم ممالک غاصب صیہونی حکومت کی غاصبانہ پالیسیوں کے مقابلے میں ڈٹ جائیں اور اس کی کوئی بھی سازش کامیاب نہ ہونے دیں۔ فلسطینی مجاہدین کا طوفان الاقصیٰ آپریشن جاری ہے۔ سید حسن نصراللہ ہمارے درمیان نہیں لیکن شہدائے مقاومت کی یاد، فکر اور مزاحمت کا راستہ زندہ ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
لاہور میں آئی ایس او اور ایم ڈبلیو ایم کی القدس ریلی کے مناظر

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر میں جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے طور پر منایا گیا۔ آئی ایس او لاہور ڈویژن اور ایم ڈبلیو ایم لاہور کے زیراہتمام اسلامپورہ سے پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں شرکاء نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے۔ جن پر اسراہئل کے ظلم ستم کیخلاف اور غزہ کے مسلمانوں کی حمایت میں نعرے درج تھے۔ ریلی کی قیادت آئی ایس او پاکستان کے مرکزی نائب صدر ثاقب علی، ممتاز عالم دین علامہ سید جواد موسوی، سابق مرکزی صدر حسن عارف، مولانا اسد نقوی، ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی، مولانا ظہیر کربلائی، ڈی جی خانہ فرہنگ ایران ڈاکٹر اصغر مسعودی سمیت دیگر رہنماوں نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے شہید مقاومت سید حسن نصراللہ، شہید ہاشم صفی الدین، شہید سردار قاسم سلیمانی، شہید اسماعیل ہنیہ اور شہید یحیٰ سنوار سمیت شہدائے مقاومت کی تصویریں اور فلسطین کے پرچم، بینرز اور پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے۔.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی، گلشن معمار میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
کراچی:گلشن معمار میں کریم شاہ روڈ پر فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار صدام حسین شہید ہوگیا۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی کے مطابق تھانہ گلشن معمار کے علاقے کریم شاہ روڈ پر فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں پولیس اہلکار شہید ہوگیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فائرنگ سے شہید ہونے والا پولیس کانسٹیبل صدام حسین تھانہ گلشن معمار میں تعینات تھا اور ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس اہلکار پنکچر کی دکان پر اپنی موٹرسائیکل کا پنکچر لگوا رہا تھا، اسی دوران سفید آلٹو کار میں سوار 4 نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
مزید بتایا گیا کہ شہید ہونے والا پولیس اہلکار رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کا گن مین تھا، ڈیوٹی سے چھٹی کر کے گھر جا رہا تھا کہ فائرنگ کا نشانہ بنا۔
ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے جائے وقوع سے 5 خولز 9 ایم ایم اور ایک خول 30 بور قبضے میں لیا ہے، ایس ایچ او گلشن معمار شہید اہلکار کے ہمراہ اسپتال روانہ ہوگئے ہیں جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کررہے ہیں۔
صوبائی وزیر داخلہ ضیا لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ایس ایس پی ویسٹ فی الفور مکمل ابتدائی پولیس اقدامات سے آگاہ کریں۔
وزیر داخلہ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ شہادتوں اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں تفتیش کامیاب بنائی جائے، شہید کانسٹیبل کے گھر جائیں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کچھ وقت شیئر کریں۔
ضیا الحسن لنجارنے کہا کہ پولیس کے قتل میں ملوث اب تک گرفتار ملزمان کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جائے اور کامیاب تفتیش اور واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک ماہر اور باصلاحیت افسر کو دیا جائے۔