عیدالفطر کا چاند آج کتنے بجے پیدا ہو جائے گا؟ ریسرچ رویت ہلاک کمیٹی نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ریسرچ رویت ہلال کونسل کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند آج 3 بج کر58 منٹ پرپیدا ہوگا۔
ریسرچ رویت ہلال کونسل کےمطابق اتوارکو غروبِ آفتاب کےوقت چاندکی عمر26 گھنٹے سے زائد ہوگی،عید الفطر پیر31 مارچ کوہونےکا قومی امکانات ہے،غروبِ شمس وقمر کےدرمیان فرق 69 سے 78 منٹ ہوگا۔
کراچی 69 منٹ ،جیوانی 71 کوئٹہ اور لاہورمیں 74 منٹ فرق ہوگا،گلگت بلتستان میں غروب شمس وقمر میں 78 منٹ کا فرق ہوگا،مطلع صاف ہوا توعید کا چاند انسانی آنکھ سے دیکھنا ممکن ہوگا۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔