ٹرمپ انتظامیہ کا دباؤ، کولیمبیا یونیورسٹی کی عبوری صدر نے استعفیٰ دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
کولمبیا یونیورسٹی کی عبوری صدر کترینہ آرمسٹرانگ نے ٹرمپ انتظامیہ کے دباؤ کے باعث استعفیٰ دے دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی کی عبوری صدر کترینہ آرمسٹرانگ کے پاس اگست سے یہ عہدہ تھا۔ ٹ
ڈاکٹر کترینہ آرمسٹرانگ نے استعفیٰ کولمبیا یونیورسٹی کے اس اعلان کے بعد دیا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ وفاقی حکومت کی جانب سے طلب کردہ اصلاحات کی ایک فہرست تیار کرے گی جس میں کیمپس پولیس کو گرفتاری کے اختیارات دینا اور مڈل ایسٹ اسٹڈیز ڈپارٹمنٹ کے لیے نئی نگرانی شامل ہے۔
مزید پڑھیں:اسرائیل کیخلاف احتجاجی طلبا کو گرفتار کروانے والی کولمبیا یونیورسٹی کی صدر مستعفی
یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے کولمبیا یونیورسٹی کی منسوخ کی جانے والی 40 کروڑ ڈالر کی سالانہ وفاقی گرانٹ کی بحالی کے لیے کیا گیا تھا۔ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے یونیورسٹی کی گرانٹ طلبا کے فلسطینوں کے حق کیے جانے والے مظاہروں کے بعد معطل کی گئی تھی۔
کولمبیا یونیورسٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر کترینہ یونیورسٹی میں اپنی سابقہ پوزیشن میڈیکل سینٹر میں فرائض انجام دیں گی۔ یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے کو چیئراور سابق صحافی کلیئرشپ مین کو یونیورسٹی کا نیا عبوری صدربنایا گیا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کولمبیا یونیورسٹی کی ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے
پڑھیں:
26 نومبر احتجاج کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 8 ستمبر تک توسیع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر اور سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کے مقدمات میں بیرسٹرگوہر اوربشریٰ بی بی سمیت دیگر رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 8 ستمبر تک توسیع کر دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اے ٹی سی عدالت نمبر 1 کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے مجموعی طور پر ضمانت قبل از گرفتاری کی 230 درخواستوں پر سماعت کی، بیرسٹر گوہر، زرتاج گل،عمیر نیازی، لطیف کھوسہ اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے، ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر دلائل نہ ہوسکے۔
بارشوں اور سیلاب سے قیمتی جانوں کا ضیاع، پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی قیادت کا اظہارِ افسوس
بشری بی بی، سلمان اکرم راجا، شیر افضل مروت، عمر ایوب، شبلی فراز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں عدالت نے منظور کر لیں۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ مارگلہ ،رمنا کوہسار اور دیگر میں انیس مقدمات درج ہیں۔