ملزم ساحرحسن کے موبائل فون کا فرانزک ، مزید بڑے نام سامنے آنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء) ملزم ساحر حسن سے ملنے والا موبائل فرانزک کیلئے لاہور بھیج دیاگیا، فرانزک کے بعد مزید نام سامنے آنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق ویڈ برآمدگی کیس میں ملزم ساحر حسن سے ملنے والا موبائل فرانزک کیلئے لاہور بھیج دیا گیا۔تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ ملزم بازل کی ٹریول ہسٹری بھی ایف آئی اے سے مانگی جائے گی اور ملزم ساحر کے دیگر ساتھیوں کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم کے ساتھی بازل ودیگر کو شامل تفتیش کیا جائے گا، ملزم کے ساتھی ملک کے دیگر شہروں سے منشیات کانیٹ ورک آپریٹ کر رہے تھے۔لاہور،کراچی،اسلام آبادودیگرشہروں سے منشیات کانیٹ ورک آپریٹ ہو رہا تھا تاہم 3 اہم ملزمان کیخلاف شواہد بھی حاصل کرلیے گئے ہیں اور ملزمان کو شامل تفتیش کرنے کے لیے عدالت سے بھی رجوع کرلیا گیا۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون کی فرانزک کے بعد مزید نام بھی سامنے آسکتے ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
اسکولوں میں طلبا کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
پنجاب کے اسکولوں میں طلبا کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے پنجاب اسمبلی کے سرکاری اسکولوں میں طلبہ کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی کی قرارداد جمع کرائی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے، موجودہ دور میں موبائل اور سوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنےکا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔
متن میں لکھا گیا ہے کہ پہلے قدم کے طورپر یہ ایوان تجویز کرتا ہے کہ تمام اسکولز میں طلبا کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے بارے میں قانون سازی کی جائے۔