عیدالفطر پرموسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نےخوشخبری سنادی
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب میں عید الفطر کے موقع پر شدید گرمی ہوگی یا پھر موسم بہتر رہے گا، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی جاری کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ پھر شروع ہو گیا ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں برف باری سے پنجاب کا موسم بھی خوشگوار ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خشک موسم میں بہتری کے ساتھ ہی لاہور سمیت صوبے بھر میں سرد ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ آج لاہور میں درجہ حرارت 18سے کم ہو کر 16 ڈگری پر آگیا ہے۔ا سی طرح زیادہ سے زیادہ 32 سے کم ہو کر 30 تک آنے کے امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ عیدالفطر کی چھٹیاں بھی خشک مگر خوشگوار موسم میں گزریں گی۔
مزیدپڑھیں:ملکی معیشت کو بڑا خطرہ لاحق، اہم رپورٹ سامنے آگئی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتہ کیسا رہا؟
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتہ منفی رجحان کے ساتھ اختتام پزیر ہوا اور 100 انڈیکس 1672 پوائنٹس کم ہوکر 161631 پر بند ہوا۔کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 7243 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 163570 رہی۔کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 156327 رہی اور کاروباری ہفتے میں مجموعی طور پر 4.77 ارب شیئرز کے سودے 195.95 ارب روپے میں طے ہوئے۔پی ایس ایکس میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 252 ارب روپے کم ہوکر 18561 ارب روپے ہوگئی۔