ٹیم سے ڈراپ کرنے کا بدلا، روہت شرما محمد سراج کے ہاتھوں ’کلین بولڈ‘
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
بھارتی کرکٹ ٹیم سے ڈراپ ہونے والے فاسٹ بولر محمد سراج نے روہت شرما کو لاجواب کر دیا۔
انڈین پریمیئر لیگ میں گجرات ٹائٹنز اور ممبئی انڈینز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں گجرات ٹائٹنز کے محمد سراج نے ممبئی انڈینز کے اوپنر روہت شرما کو پہلے اوور میں بولڈ کردیا۔
197رنز کا تعاقب کرنے والی ممبئی انڈینز کے اوپنر اننگز کے پہلے اوور کی چوتھی گیند پر پویلین لوٹے۔
واضح رہے چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ کے اعلان کے وقت بھارت کے کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر کو ڈراپ کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔اگر سراج نئی بال سے گیند نہ کرائیں تو وہ غیر مؤثر ہوجاتے ہیں ۔
جس کے جواب میں محمد سراج نے آئی پی ایل سے قبل ایک پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ انہوں نے گزشتہ برس زیادہ تر وکٹیں پُرانی گیند سے لیں۔ ان کا اکانومی ریٹ بھی کم ہے۔ اعداد و شمار خود بولتے ہیں۔ انہوں نے نئی اور پرانی دونوں گیندوں سے اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: روہت شرما
پڑھیں:
بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
فائل فوٹونیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 1 روپیہ 73 پیسے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی سمیت ملک بھر کےلیے بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔
نیپرا اعلامیے کے مطابق سی پی پی اے کی اپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔