فائل فوٹو

کراچی میں مائی کلاچی روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب کار اور موٹرسائیکل کی ٹکر میں موٹر سائیکل سوار خاتون اور مرد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں ایک بچی شدید زخمی ہوگئی، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ کار کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

دوسری جانب کلفٹن بلاک 2 میں گاڑی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ گاڑی میں پستول اور مقتول کا موبائل فون بھی موجود ہے۔

ادھر لانڈھی، رزاق آباد عبداللّٰہ گوٹھ میں گھر سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت 35 سال کے عبدالستار کے نام سے ہوئی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان دو مختلف مقابلوں میں 3 زخمی سمیت 5 ڈاکو گرفتار

کراچی:

شہر قائد کے علاقے عزیزآباد اور پاک کالونی پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 3 زخمی سمیت 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق عزیزآباد پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کریم آباد فرنیچر مارکیٹ کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 30 سالہ شہروز ولد مجاہد کے نام سے کی گئی ، دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام شارق ولد راجو بتایا۔ 

گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فونز ، نقد رقم اور موٹرسائیکل برامد کی گئی۔ 

دوسرا مقابلہ پاک کالونی میں ہوا جہاں پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب جہان آباد شیرشاہ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 زخمی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ 

زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا ، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت 18 سالہ ثقلین ولد قاسم اور 19 سالہ جبار ولد جاوید کے ناموں سے کی گئی جبکہ تیسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام کاشف ولد شیر دال خان بتایا۔

 گرفتار ملزمان سے 2 پستولیں بمعہ گولیاں ، موبائل فونز ، نقد رقم ، منشیات اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔

متعلقہ مضامین

  • جڑانوالہ، ٹریفک حادثے میں 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق
  • مظفرگڑھ: بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق، 18 زخمی
  • مظفرگڑھ: لنگر سرائے کے قریب بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق، 18 زخمی
  • کراچی: 13کروڑ کی ڈکیتی، خاتون ٹک ٹاکر و دیگر کا جسمانی ریمانڈکالعدم
  • اٹلی میں زوردار دھماکا، 10 پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 27 افراد زخمی
  • کراچی، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان دو مختلف مقابلوں میں 3 زخمی سمیت 5 ڈاکو گرفتار
  • کراچی میں خاتون سے ڈکیتی، فوٹیج منظر عام پر
  • لاہور میں پالتو شیر کا حملہ، خاتون 2 بچوں سمیت زخمی
  • کراچی، تیزرفتار بس اور واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا
  • مرد ہو یا عورت موٹر سائیکل پر بیٹھے دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ لازمی قرار دیا گیا