پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا بھیس بدل کر اسپتالوں کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بھیس بدل کر اسپتالوں کا دورہ کیا۔
مریم اورنگزیب نے جناح اسپتال اور چلڈرن اسپتال کا دورہ کیا اور عام شہری کی طرح اسپتال کےمختلف کاؤنٹرز پرگئیں۔
صوبائی وزیر نے وارڈزکا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ انہوں نےڈاکٹروں اور طبی عملےکی دستیابی کا جائزہ بھی لیا۔
مریم اورنگزیب نےمریضوں کے لواحقین سے ادویات کی مفت فراہمی اور علاج سے متعلق بھی پوچھا۔
مزیدپڑھیں:میرے بستر کے نیچے بھوت ہے، بچے کی شکایت، جب دیکھا گیا تو ایسا انکشاف کہ پیروں تلے زمین نکل گئی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب
پڑھیں:
جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کا نام نہیں بدلا:مریم اورنگزیب
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پراپنے پیغام میں کہا ہے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کا نام’جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور‘ہی ہے۔ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہورکے نام کی تبدیلی پر کوئی غور نہیں کیا جا رہا۔ پنجاب کے مالی سال 2025-26 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں اس منصوبے کے لیے اسی نام سے فنڈنگ مختص کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں عالمی معیار کے دل اور جنرل علاج کے لیے 14 نئے ہسپتال قائم کیے جائیں گے۔ نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کی ماسٹر پلاننگ آخری مراحل میں ہے۔ رپورٹنگ سے پہلے حقائق کی تصدیق کی جائے۔