WE News:
2025-07-25@11:24:57 GMT

بلوچستان میں مسافر گاڑیوں پر رات میں سفر پر پابندی

اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT

بلوچستان میں مسافر گاڑیوں پر رات میں سفر پر پابندی

بلوچستان حکومت نے صوبے میں امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر رات کے اوقات میں مسافر بسوں سمیت دیگر پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان حکومت ڈائیلاگ کے لیے تیار، سردار اختر مینگل تعاون کریں: ترجمان صوبائی حکومت

گوادر، کچھی، ژوب، نوشکی اور موسیٰ خیل کے ڈپٹی کمشنرز نے رات کے اوقات میں سفر پر پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں۔ کوئٹہ انتظامیہ نے بھی شہر سے روانہ ہونے والی پبلک ٹرانسپورٹ کو رات کے وقت سڑکوں پر چلنے سے روک دیا ہے۔

فیصلہ کیا گیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو کراچی-کوئٹہ شاہراہ (این-25) پر رات کے وقت چلنے سے روک دیا جائے گا جس سے بلوچستان کا سندھ سے رابطہ منقطع ہو جائے گا۔

تمام بسوں اور کوچوں میں ٹریکرز اور سی سی ٹی وی کیمرے فعال رکھے جائیں گے جبکہ ٹرانسپورٹرز کو حکومتی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں 28 مارچ کو جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں گوادر کے ڈی سی حمود الرحمان نے کہا کہ مکران کوسٹل ہائی وے (این-10) پر تمام پبلک ٹرانسپورٹ کو رات کے وقت مزید احکامات تک کے لیے چلنے سے روک دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے، انتظامیہ اور نجی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے کراچی، گوادر اور کوئٹہ سے روانگی کے اوقات کار کو بھی محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ رات پڑنے سے پہلے اپنی منزل پر پہنچ جائیں۔

کراچی یا کوئٹہ سے گوادر جانے والی تمام ٹرانسپورٹ صبح 5 بجے سے 10 بجے کے درمیان روانہ ہوگی جبکہ ساحلی شہر سے دونوں شہروں کے لیے روانہ ہونے والی ٹرانسپورٹ صبح 6 بجے سے دوپہر 1 بجے کے درمیان روانہ ہوگی۔

مزید پڑھیے: بلوچستان میں دہشتگردی کے پیچھے ملک دشمنوں کی سازش، عزائم ناکام بنائیں گے، صوبائی حکومت

کچھی کے ڈی سی جہانزیب لانگو کی جانب سے جاری کردہ ایک ایسے ہی نوٹیفکیشن میں، تمام پبلک اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کو 28 مارچ سے مزید احکامات تک شام 5 بجے سے صبح 5 بجے کے درمیان کوئٹہ-سکھر شاہراہ (این-65) پر سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ سبی سے کوئٹہ جانے والی گاڑیاں مقررہ اوقات میں سبی میں ناری ریور بینک پر روکی جائیں گی جبکہ صوبائی دارالحکومت سے آنے والی گاڑیاں کول پور پر روکی جائیں گی۔

ژوب کے ڈی سی محبوب احمد کے ایک علیحدہ حکم نامے میں پبلک بسوں اور کوچوں کو این-50 نیشنل ہائی وے پر ژوب سے گزرنے سے منع کیا گیا ہے جو کوئٹہ کو خیبرپختونخوا کے ڈیرہ اسماعیل خان سے ملاتی ہے۔

ٹرانسپورٹرز کو 27 مارچ سے مزید احکامات جاری ہونے تک شام 6 بجے سے صبح 6 بجے کے درمیان سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں احتجاج کرنے والے مظاہرین دہشتگردوں کے ساتھی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

نوشکی کے ڈی سی امجد سومرو اور موسیٰ خیل کے ڈی سی جمعہ داد مندوخیل نے بھی اسی طرح کے نوٹیفکیشن جاری کیے ہیں جن میں پبلک ٹرانسپورٹ کو شام 6 بجے سے صبح 6 بجے کے درمیان کوئٹہ-تفتان (این-40) اور ملتان-لورالائی (این-70) شاہراہوں پر چلنے سے منع کیا گیا ہے۔

دریں اثنا بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند کے مطابق یکم جنوری سے اب تک مختلف وجوہات کی بنا پر قومی شاہراہیں 76 بار بند کی جا چکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلوچستاب بسیں بلوچستان بلوچستان ٹرانسپورٹ بلوچستان رات کا سفر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوچستاب بسیں بلوچستان بلوچستان ٹرانسپورٹ بلوچستان رات کا سفر پبلک ٹرانسپورٹ کو نوٹیفکیشن میں بجے کے درمیان کے ڈی سی چلنے سے کے لیے رات کے

پڑھیں:

قلات میں سیکورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن؛4 دہشتگرد جہنم واصل

سٹی 42: قلات، بلوچستان میں انٹیلی جنس آپریشن کے بعد مزید کارروائی  کی،سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن میں  چار مزید دہشتگرد واصل جہنم کردیے 

بھارتی پراکسی فتنہ الہندستان کے مزید چار کارندے ہلاک کیے گئے ،سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا خفیہ ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا،بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا، آپریشن میں علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے بلوچستان میں امن دشمن بھارتی عزائم ایک بار پھر ناکام ہوگئے ،قوم کے شانہ بشانہ سیکیورٹی فورسز پرعزم ہے 

پنجاب یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کابطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی منسوخی کیخلاف احتجاج کا اعلان 

بلوچستان میں ترقی، امن اور استحکام کے دشمنوں کا ہر وار ناکام بنانے کا عزم کیا 

متعلقہ مضامین

  • جعفرایکسپریس منسوخ، 3 سو مسافر شٹل ٹرین کے ذریعے کوئٹہ روانہ
  • لاہور میں مرد و خواتین کو ای ٹیکسیاں بلاسود قرضوں پر دی جائیں گی، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان
  • مارشل آرٹ میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی کوئٹہ کی باہمت خواتین
  • بلوچستان میں مسافر ٹرین پر دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام
  • بلوچستان حکومت کے نوجوان پائلٹس کے تربیتی پروجیکٹ میں اہم پیشرفت
  • مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹرانسپورٹ، سعودی عرب میں خودکار گاڑیوں کا تجربہ
  • لڑکا اورلڑکی غیرت کے نام پرقتل ،بلوچستان سے ایک اورانتہائی افسوسناک خبر آگئی
  • قلات میں سینیٹائزیشن آپریشن کے دوران مزید 4 دہشتگرد ہلاک
  • قلات میں سیکورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن؛4 دہشتگرد جہنم واصل
  • سکیورٹی خدشات، شام 5 بجے کے بعد پنجاب سے بلوچستان کیلئے سفر پر مکمل پابندی