عیدالفطر کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل، شاپنگ مالز اور بازاروں میں رش بڑھ گیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
لاہور(ویب ڈیسک) ممکنہ طور پر عیدالفطر میں صرف آج کا دن باقی رہ گیا ہے جس کے باعث شاپنگ مالز اور بازاروں میں عوام کا رش بڑھ گیا۔
تفصیلات کے مطابق عیدالفطر پر مشن میچنگ آخری مرحلے میں داخل ہوگیا، کراچی اور لاہور سمیت مختلف شہروں کے بازاروں میں رات میں دن کا سماں ہے۔
جیولری، چوڑیوں اور جوتوں کی دکانوں پر رش بڑھتا جا رہا ہے، جھمکے اور فیری ہیلز والی جوتیاں خواتین کی اولین پسند ہیں جبکہ بچے بھی والدین کے ساتھ عید کی خریداری میں مصروف ہیں۔
دوسری جانب عیدالفطر قریب آتے ہی بیوٹی پارلرز اور سیلونز پر رش بڑھ گیا، خواتین مہندی لگوانے، فیشل کرانے اور ہیر ڈرائی کرانے کیلئے بیوٹی پارلز کا رخ کر رہی ہیں جبکہ عید کی تیاری میں مرد بھی خواتین سے پیچھے نہیں رہے، عید پر اچھا نظر آنے کیلئے بال کٹوانے، کلینزنگ، فیشل، تھریڈنگ اور میک اوور کرانے میں مصروف ہیں۔
عید قریب آتے ہی بیوٹی پارلرز اور سیلون مالکان کے نخرے بھی آسمانوں تک پہنچ چکے ہیں، جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ بیوٹی پارلرز اور سیلون مالکان کے کمال سے دوسروں سے منفرد نظر آسکتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:جاپانی طلبہ کاکلاس روم میں شاندار ڈانس، ویڈیو وائرل
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
آغا سراج درانی عارضۂ قلب کے باعث اسپتال میں داخل
آغا سراج درانی—فائل فوٹوپیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی عارضۂ قلب میں مبتلا ہو گئے۔
اہلِ خانہ کے مطابق آغا سراج درانی کو عارضۂ قلب کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
اہلِ خانہ نے بتایا ہے کہ آغا سراج درانی کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔