اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں چاند نظر آگیا، حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں چاند نظر آگیا ہے، جبکہ حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ اس حوالے سے اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین کر رہے ہیں۔ اجلاس شام 6 بج کر 10 منٹ پر وزارت مذہبی امور کے کوہسار بلاک کی چھت پر منعقد ہوا، جہاں چاند کی رویت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔چاند دیکھنے کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کوہسار بلاک کی چھت پر جدید آپٹیکل ٹیلی سکوپ نصب کر دی گئی ہے، جو اسپارکو حکام کی جانب سے فراہم کی گئی ہے۔زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے صوبائی دارالحکومتوں میں منعقد ہو رہے ہیں.
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے پیر 31 مارچ سے بدھ 2 اپریل تک عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کررکھا ہے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند نظر شوال کا چاند کی
پڑھیں:
اسلام آباد: ہاؤسنگ سوسائٹی کے نالے میں کار سمیت بہہ جانے والے باپ بیٹی کی تلاش تیسرے روز میں داخل
اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے نالے میں کار سمیت بہہ جانے والے باپ اور بیٹی کی تلاش تیسرے روز میں داخل ہوگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی کا بونٹ اور دروازہ دریائے سواں پُل کے نیچے سے مل گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی اور ان کی بیٹی کے مل جانے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا، یہ دونوں لوگ 22 جولائی صبح سوا 8 بجے گھر سے نکلتے ہی تیز پانی میں گاڑی سمیت بہہ گئے تھے۔
یاد رہے کہ 2 روز قبل گاڑی کا بمپر اور سائیڈ مرر امدادی ٹیموں کو ملا تھا۔