وزیراعظم کی ترکیہ کے صدر کوٹیلی فون، عید الفطر کی مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور عید الفطر کے پرمسرت موقع پر ان کے ساتھ ساتھ ترکیہ کے برادر عوام کو اپنی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس سال فروری میں صدر ایردوان کے پاکستان کے تاریخی دورے کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اسلام آباد میں ترکیہ-پاکستان اعلیٰ سطحی تزویراتی تعاون کونسل کے ساتویں اجلاس کے دوران دونوں فریقین کی طرف سے کئے گئے اہم فیصلوں پر بروقت عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور دونوں ہی ممالک نے بنیادی مفاد کے مسائل پر ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
صدر ایردوان نے عید الفطر پر نیک خواہشات پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی عوام کے لیے انہی جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے تمام اہم امور پر پاکستان کے لیے ترکیہ کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔