ہمارے احتجاج کو ہمیشہ غلط سمجھا گیا، ریاست، عدالت بتائے ہم کہاں جائیں: خالد مقبول
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عدالتیں ہمیں بتائں کہ ہمیں انصاف کہاں سے ملے گا، حکمران بتائں، ریاست بتائے، وزیر اعظم، صدر بتائیں ہم کہاں جائیں، ہمارے احتجاج کو ہمیشہ غلط سمجھا جاتا ہے۔ کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید سے قبل کراچی والوں کو سوگ میں ڈال دیا گیا ہے، کراچی والوں کے خون سے پورے رمضان سڑکیں لہولہان ہوتی رہی ہیں۔ سیکڑوں نوجوان ڈاکوؤں کے ہاتھوں مارے گئے۔ کراچی کا کونہ کونہ 17 سالوں کا اپنا نوحہ سناتا ہے۔ انہوں نے کہا ڈمپر نان کسٹم پیڈ اور سمگل شدہ ہیں۔ مافیا طرز پر ڈمپر کو چلایا جاتا ہے، ایک سسٹم ڈمپر مافیا کو سپورٹ کرتا ہے، چیف جسٹس کو خط لکھا ہے مطالبہ کیا ہے کہ اس پر سپریم کورٹ سوموٹو لے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی میں ڈمپر نے ایف آئی اے افسر کو کچل ڈالا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-01-4
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہرقائد میں جدید و خود کار ای ٹکٹنگ نظام کے نفاذ کے باجود تیز رفتار ڈمپرز کی ٹکر سے شہریوں کے جاں بحق ہونے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، ملیر کینٹ جناح ایونیو پر چیک پوسٹ نمبر 6 کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایف آئی اے کا افسر جاں بحق ہوگیا، پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لیکر اس کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا، گرفتار ڈمپر ڈرائیور کا لائسنس 2 ہفتے قبل ایکسپائر ہوچکا ہے۔ ادھر بلوچ کالونی پل کے قریب مبینہ طور پر ریس لگاتے ہوئے ایک گاڑی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مارتے ہوئے سڑک پر الٹ گئی، حادثے میں موٹرسائیکل سوار 2 شہری شدید زخمی ہوگئے، پولیس نے گاڑی کے نوجوان ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔