حریت کانفرنس کا مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ اور سینئر حریت رہنما شبیر احمد شاہ نے اپنے عید پیغامات میں شدید مشکلات کے باوجود آزادی اور حق خودارادیت کے حصول کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیری عوام اور حریت قیادت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیری عوام کے صبر و استقامت اور عزم و ہمت کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی کے لیے دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ اور سینئر حریت رہنما شبیر احمد شاہ نے اپنے عید پیغامات میں شدید مشکلات کے باوجود آزادی اور حق خودارادیت کے حصول کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیری عوام اور حریت قیادت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے فلسطین اور کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمانوں بالخصوص غیر ملکی قبضے اور جبر سے متاثرہ مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغامات میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بی جے پی حکومت اور اس کی افواج کی طرف سے جاری ظالمانہ ہتھکنڈوں کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بھارتی حکومت تحریک آزادی کو بدنام کرنے کے لئے کوئی نیا ڈرامہ رچا سکتی ہے اور علاقے میں حالات معمول کے مطابق ظاہر کر کے تنازعہ کشمیر کے حل کے حوالے سے جھوٹا بیانیہ پیش کر سکتی ہے۔انہوں نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ کشمیریوں کو درپیش مشکلات کو دور کرے اور انہیں آزادی اور سکون نصیب کرے۔ انہوں نے کشمیر کاز کے لیے قربانیاں دینے والے کشمیری عوام کو سلام پیش کیا۔ انہوں نے حق خودارادیت کے مطالبے کو آگے بڑھانے میں جیلوں کے اندر اور باہر حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی کوششوں کی تعریف کی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حریت کانفرنس کشمیری عوام انہوں نے
پڑھیں:
بھارت کے خلاف کشمیری عوام سڑکوں پر نکل آئے
بھارت کے خلاف کشمیری عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کر دیا، شدید نعرے بازی
آزاد کشمیر کے شہروں میرپور، ڈڈیال، چکسواری، اسلام گڑھ اور دیگر علاقوں میں بھارت کے خلاف کشمیری عوام نے احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں کا قتل بھارتی خفیہ ایجنسیوں اور فورسز کی دہشتگردی قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: متنازعہ وقف بل کے باعث پورا بھارت ہنگاموں کی لپیٹ میں آگیا
ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کر ریلی کے شرکا نے کہا کہ بھارت اپنی فورسز کی دہشتگردی کو چھپانے کے لیے پاکستان پر الزامات اور حملے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ پوری قوم اس وقت پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارت کو دندان شکن جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
احتجاجی مظاہرے میں وکلا، سول سوسائٹی، تاجروں اور طلبا سمیت تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : مودی ٹرمپ ملاقات، وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر اس خطے میں جنگ کی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو پوری دنیا کو مسئلہ ہوگا، انڈیا نے پہلگام میں جو آپریشن کیا اس کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے غلط الزام لگا پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی، پاکستان میں انڈین دہشتگردی کا ثبوت کلبھوشن کی صور ت میں موجود ہے۔
شرکا نے کہا کہ انڈیا کسی غلط فہمی میں نہ رہے ہم منہ توڑ جواب دیں گے، تم اگر پانی بند کرو گے تو ہم تہماری سانسیں بند کریں گے، پھر ان دریاؤں میں خون بہے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news احتجاجی مظاہرے آزاد کشمیر بھارت