پاکپتن: عید پر روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر شوہر نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کر لی
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
پاکپتن میں عید کے موقع پر روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر شوہر نے دِلبرداشتہ ہو کر موت کو گلے لگا لیا، شوہر نے پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔
عید کے موقع پر روٹھی بیوی کو منانے سے انکار پر شوہر نے دلبرداشتہ ہو کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ یہ افسوسناک واقعہ پاکپتن کے نواحی گاؤں نورپور میں پیش آیا جہاں اورنگزیب نامی شخص نے خود کو پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
فیملی ذرائع کے مطابق اورنگزیب اور اس کی بیوی کے درمیان ناراضگی تھی اور عید پر شوہر نے اسے منانے کی کوشش کی تھی، تاہم بیوی کے انکار کے بعد وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گیا۔ اس غم و غصے کی حالت میں اورنگزیب نے خودکشی کا فیصلہ کیا اور گلے میں پھندا ڈال کر اپنی جان لے لی۔
پولیس کے مطابق پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچیں اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پر شوہر نے
پڑھیں:
محمد عامر موقع ملنے پر کس غیر ملکی لیگ میں کھیلنا پسند کریں گے؟
کراچی:پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے پاکستانی اور بھارتی لیگز میں انتخاب سے متعلق ایک بار پھر لب کشائی کر دی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے پیسر سے جب ایک ٹی وی پروگرام میں پوچھا گیا کہ شیڈول متصادم ہونے کی صورت میں وہ پی ایس ایل اور آئی پی ایل میں سے کس کا انتخاب کریں گے تو انہوں نے لگی لپٹی رکھنے کے بجائے کہا کہ صاف بات تو یہ ہے کہ اگر مجھے موقع ملا تو میں آئی پی ایل کھیلوں گا اور میں یہ بات سب کے سامنے کہہ رہا ہوں۔
محمد عامر نے کہا کہ اگر مجھے اگر ایسا کوئی موقع نہیں ملتا تو پھر میں پی ایس ایل میں حصہ لوں گا، آئندہ برس تک مجھے بھارتی لیگ میں شرکت کا موقع مل سکتا ہے، اگر ایسا ہوتا ہے تو اس میں کیا مضائقہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ آئندہ برس بھی دونوں لیگز متصادم ہوں گی، اس بار تو چیمپیئنز ٹرافی کی وجہ سے ایسا ہوا۔
محمد عامر نے کہا کہ اگر مجھے پہلے پی ایس ایل میں منتخب کر لیا گیا تو پھر میں دستبردار نہیں ہو سکوں گا، اگر ایسا ہوا تو پھر مجھ پر ٹورنامنٹ میں شرکت پر پابندی لگا دی جائے گی۔
یاد رہے کہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث رہنے والے محمد عامر اب برطانوی شہریت کے حامل ہیں۔
Post Views: 1