پاراچنار میں عیدالفطر مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
مرکزی عیدگاہ پاراچنار میں سپریم لیڈر علامہ فدا حسین مظاہری کی امامت میں نمازِ عید ادا کی گئی، جس میں سیکرٹری انجمن حسینیہ، قومی مشران، ایم پی اے سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ ملک کے دیگر اضلاع کیطرح ضلع کرم، پاراچنار میں بھی عیدالفطر مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ مرکزی عیدگاہ پاراچنار میں سپریم لیڈر علامہ فدا حسین مظاہری کی امامت میں نمازِ عید ادا کی گئی، جس میں سیکرٹری انجمن حسینیہ، قومی مشران، ایم پی اے سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ نماز عید کے اجتماع میں ملک کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر انجمن حسینیہ کے سیکرٹری حاجی ضامن حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن ہماری اولین ترجیح ہے، اور علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے ہماری کوششیں مسلسل جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امن کے بغیر ترقی، تعلیم اور کاروباری استحکام ممکن نہیں، اس لیے سب کو مل کر قیامِ امن کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔ نماز عید کے بعد شہید علامہ محمد نواز عرفانی کے مزار پر حاضری دی گئی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔ نمازِ عید کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاراچنار میں کے لیے کی گئی
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سابق رکن سندھ اسمبلی اخلاق احمد مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-7
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے سابق سیکرٹری، سابق رکن سندھ اسمبلی اور کار ساز ٹرسٹ کے بانی مرحوم اخلاق احمد کی اہلیہ کا انتقال ہو گیا۔ ان کی نماز جنازہ اتوار کو بعد نماز مغرب مسجد اقصیٰ فیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، سابق امیر صوبہ سندھ محمد حسین محنتی، نائب امیر کراچی مسلم پرویز، امیر ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج، ٹاؤن چیئرمین گلبرگ نصرت اللہ، یو سی ناظمین ناظم علاقہ منیر یعقوب، اسمال ٹریڈرز کراچی کے صدر اور کارساز ٹرسٹ کے چیئرمین محمود حامد اور دیگر نے شرکت کی۔ مرحومہ کی تدفین سخی حسن قبرستان میں کی گئی۔