صرف 6 ماہ میں 3 ہزار سے زائد چلڈرن ہارٹ سرجری کا منفرد ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا پہلا اور جامع چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کامیاب سے جاری، فقط صرف 6 ماہ میں 3 ہزار سے زائد بچوں کے کامیاب آپریشن۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت پنجاب چھوٹی فیکٹریاں لگانے کے لیے لوگوں کو زمین رعایت پر دے گی، مریم نواز
چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت 3162 بچوں کی کامیاب ہارٹ سرجری اور اینٹروینشن کی جا چکی ہے، جب کہ اس پروگرام سے دیگر صوبہ جات کے عوام بھی مستفید ہو رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہر ماہ غیر ملکی چلڈرن ہارٹ سرجن کی ٹیم دورہ کرے گی۔ جب کہ برطانوی ڈاکٹروں کی ٹیم نے فیصل آباد کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ میں بچوں کی ہارٹ سرجری کر چکی ہے۔
چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت ملک بھر سے 7436 مریضوں کی بچوں کی رجسٹریشن کی جاچکی ہے سندھ،بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخواکے ہارٹ پیشنٹ بچوں کی مفت ہارٹ سرجری کی جارہی ہے۔
خیبرپختونخواہ کے 316 ہارٹ پیشنٹ بچوں کی پنجاب کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں مفت سرجری اور علاج ہوگا، جبکہ سندھ کے 51 بچوں کی ہارٹ سرجری کے لیے چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام میں رجسٹریشن کرائی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت بلوچستان کے11 بچوں کی مفت ہارٹ سرجری ہوگی، جب کہ آزاد کشمیر کے158بچوں کی ہارٹ سرجری کے لیے رجسٹریشن کرائی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت گلگت بلتستان کے 30 بچوں کی ہارٹ سرجری ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:ہم کسی صوبے کا پانی نہیں لے رہے، مریم نواز دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر بول پڑیں
چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت سرکاری اسپتالوں میں 2419 اور پرائیویٹ اسپتالوں میں 743 آپریشن ہوئے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے پروگرام کے تحت چلڈرن ہارٹ سرجری اور علاج کے اخراجات حکومت پنجاب ادا کررہی ہے۔چیف منسٹر ہارٹ سرجری پروگرام کے اجرا سے قبل ہرسال سینکڑوں بچوں زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے تھے۔
لمبی ویٹنگ لسٹ اور ناکافی وسائل کی وجہ سے والدین بے بسی سے بچوں کو تکلیف میں مبتلا دیکھنے پر مجبور تھے۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ ننھے بچوں کی تکلیف برداشت نہیں۔ہارٹ سرجری کے اخراجات حکومت دے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے وسائل پر پہلا حق بچوں کا ہے۔ سب اپنے بچوں جیسے ہیں۔ پیدائشی امراض قلب میں مبتلا بچوں کا علاج ممکن حد تک جلد اور مفت ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آزادکشمیر بلوچستان چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام خیبرپختونخوا سندھ مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام خیبرپختونخوا مریم نواز بچوں کی ہارٹ سرجری مریم نواز چیف منسٹر کے لیے
پڑھیں:
سی ایم پنجاب گرین کریڈٹ پروگرام کے تحت ای بائیکس کی رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ
لاہور:سیکریٹری ماحولیات پنجاب صلوت سعید کی ہدایات پر سی ایم پنجاب گرین کریڈٹ پروگرام کے تحت ای بائیکس کی رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ترجمان ادارہ ماحولیات پنجاب ساجد بشیر کے مطابق گزشتہ آٹھ ماہ میں ای بائیکس کی تعداد 1248 تک پہنچ گئی، صرف اگست 2025 میں 755 نئی ای بائیکس رجسٹرڈ ہوئیں۔
ترجمان نے بتایا کہ ای بائیکس کے استعمال سے شور، دھوئیں اور ٹریفک دباؤ میں نمایاں کمی واقع ہو رہی ہے۔ اسکیم کے تحت شہریوں کو 5 گرین کریڈٹ کی سہولت حاصل ہے، جس کے تحت ای بائیک کی خریداری اور پروگرام کے ساتھ رجسٹر کروانے پر 50 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں۔ یہ رقم براہ راست شہری کے بینک اکاؤنٹ یا موبائل والٹ میں منتقل کی جاتی ہے۔
مزید کہا گیا کہ دوسری قسط کے 50 ہزار روپے کے اجرا کے لیے 6 ماہ میں 6 ہزار کلومیٹر چلانا لازمی ہے، جس کا ریکارڈ گرین کریڈٹ ایپ پر اپ لوڈ کرنا ہوگا۔ اس طرح مجموعی طور پر ایک لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے۔
ساجد بشیر کے مطابق ای بائیکس ماحول دوست اور کم اخراج والی ٹرانسپورٹ کا مستقبل ہیں، جبکہ پروگرام کے ذریعے سالانہ ہزاروں ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی متوقع ہے۔ پنجاب حکومت کا ہدف ہے کہ 2030 تک صوبے کی 30 فیصد ٹرانسپورٹ کو الیکٹرک پر منتقل کیا جائے۔