پیپلزپارٹی کا6کینال منصوبے کے خلاف کل سندھ بھر میں مشعل برادر ریلیاں نکالنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
کراچی:پیپلز پارٹی سندھ نے متنازع 6 کینالوں کے منصوبے کے خلاف احتجاجی تحریک کا دائرہ واسیع کرکے احتجاج کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا۔ نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی 6 کینال منصوبے کیخلاف کل سندھ بھر میں مشعل بردار ریلیاں نکالے گی۔
پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے دریائے سندھ پر 6 کینالوں کے منصوبے کے خلاف کل 2 اپریل بدھ کو سندھ بھر کے تمام تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں شام کو احتجاجی مشعل بردار ریلیوں کا اعلان کیا ہے۔
صدر پی پی پی سندھ نثار کھوڑو نے وڈیو بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کل 2 اپریل کو سندھ کے ہر تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں متنازعہ 6 کینال منصوبے کے خلاف احتجاجی مشعل بردار ریلیاں نکالے گی۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ بھر کی تحصیل سطح کی تنظیمیں اپنے اپنے تحصیلوں کے ہیڈ کوارٹرز میں کینالوں کے خلاف شام کو عوامی قوت کے ساتھ مشعل بردار ریلیاں نکالیں۔
بطوروزیراعلیٰ سندھ میں خود کہہ رہاہوں کہ کینالز نہیں بنیں گی،وزیراعلیٰ سندھ
صدر پیپلز پارٹی سندھ نے ویڈیو بیان میں کہا کہ پانی کا مسئلہ ایک دن کے احتجاج کرنے سے حل نہیں ہوگا، جس کے لیے مسلسل احتجاج کر کے دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے۔ پانی کا مسئلہ سندھ کے مستقبل اور زندگی کا سوال ہے۔
نثارکھوڑو کا کہنا ہے کہ عوام کی زندگیاں بچانے کے لئے کینال منصوبے کے خلاف عوام کے ساتھ ہیں۔ 6 کینالوں کا منصوبہ سندھ کے نقصان میں ہے اس لئے سندھ کے لوگوں کو یہ منصوبہ قبول نہیں ہے۔
صدر پی پی سندھ نے کہا کہ کینالوں کے خلاف پیپلز پارٹی اور سندھ کی عوام کا احتجاج اپنے حق کے لئے ہے۔ پیپلز پارٹی کینالوں کے خلاف احتجاج جاری رکھ کر اپنا جمہوری حق استعمال کرتی رہے گی۔
نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ جب تک 6 کینالوں کے منصوبے سے دستبرداری کا اعلان نہیں ہوگا تب تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔ کینال منصوبے کے خلاف سب مل کر جدوجھد کرکے سندھ کی حفاظت کریں گے۔ سندھ کے پانی پر ڈاکہ ڈالہ گیا تو مزاحمت کرینگے۔
اس سے قبل انھوں نے کراچی میں پیپلز پارٹی سندھ کے رہنماؤں وقار مہدی اور عاجز دھامراہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے 6 کینال منصوبے کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا تھا، انھوں کہا کہ سندھ کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں ریلیاں، مظاہرے کیے جائیں گے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کینال منصوبے کے خلاف پیپلز پارٹی سندھ ہیڈ کوارٹرز میں کے خلاف احتجاج نثار کھوڑو کینالوں کے کا اعلان سندھ کے کہا کہ
پڑھیں:
سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کیلئے پی ٹی آئی کافی، پیپلز پارٹی کو کیا ضرورت پڑگئی، عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم سیلاب متاثرین کی مدد میں مصروف ہیں اس لیے پیپلزپارٹی کو اتحادی سمجھ کر برداشت کر رہے ہیں، اتحادی ہونے کا یہ مطلب نہیں اب آپ کے جعلی فلسفے اور ناکام تھیوریاں سنتے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا پیپلز پارٹی کے راہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل آگیا۔ صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کے لیے پی ٹی آئی کافی تھی، پیپلزپارٹی کو کیا ضرورت پڑگئی۔؟ انہوں نے کہا کہ ہم سیلاب متاثرین کی مدد میں مصروف ہیں اس لیے اتحادی سمجھ کر برداشت کر رہے ہیں، اتحادی ہونے کا یہ مطلب نہیں اب آپ کے جعلی فلسفے اور ناکام تھیوریاں سنتے جائیں، عظمیٰ بخاری نے کہا کہ منظور چودھری اور حسن مرتضیٰ اپنے فلسفے اور دکھ بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کو سنائیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کر رہا ہے، مریم نواز اور پنجاب کی انتظامیہ دن رات سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو ریلیف دینے میں مصروف ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ الحمدللہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی ہر قسم کی مدد اپنے وسائل سے کر رہی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سندھ میں ابھی سیلاب سے کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا، اس کے باوجود پیپلز پارٹی وفاق کو بیرون ملک سے امداد مانگنے پر فورس کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے تمام وسائل اور حکومتی مشینری کا رخ سیلاب متاثرین کی طرف موڑ دیا ہے، مریم نواز نے وفاق سمیت کسی بھی تنظیم کی طرف مدد کے لئے نہیں دیکھا۔ صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور اس کے ہارے ہوئے لوگوں کو سندھ کے لوگوں کی فکر کرنی چاہئے، 2022ء کے سندھ کے سیلاب متاثرین آج بھی امداد کے منتظر ہیں۔