حاجیوں کی تربیت کے حوالے سے اہم خبرآ گئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
حج 2025 کے سلسلے میں حج ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں، وزارت مذہبی امور کی جانب سے حیدرآباد میں عارضی حاجی کیمپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر حج کراچی گلزار سومرو کے مطابق عازمین حج کی ایمیگریشن اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹ پر ہوگی، دوسرا حج آگاہی تربیتی پروگرام سندھ کے 6 اضلاع اور حاجی کیمپ کراچی میں منعقد ہوگا۔
گلزار سومرو کا کہنا ہے کہ 8 سے 13 اپریل تک 3446 عازمین حج کو تربیت فراہم کی جائے گی، حاجی کیمپ میں بھی 13 سے 21 اپریل تک عازمین کو تربیت دی جائے گی، جب کہ فقہ جعفریہ کے تقریباً 500 عازمین حج کے لیے 22 اپریل کو تربیتی سیشن ہوگا۔
دریں اثنا، وزارت مذہبی امور نے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد اور کراچی کے جناح ایئرپورٹ پر اس سال بھی روڈ ٹو مکہ منصوبہ شامل ہے، اسلام آباد اور کراچی سے جانے والے عازمین روڈ ٹو مکہ منصوبے سے مستفید ہوں گے۔
مراسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد اور کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انتظامات کیے جائیں، رائل سعودی سفارت خانے نے اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن سے آگاہ کیا ہے، اس لیے سعودی ایمیگریشن عملے کو جگہ اور سہولتیں مہیا کی جائیں۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین حج کو روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت سہولتیں میسر ہوں گی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اسلام ا باد اور کراچی ایئرپورٹ پر
پڑھیں:
کراچی: سائٹ ایریا میں ڈاکوؤں کا جیولری کی دکان پر دھاوا، 9 تولہ سونا لوٹ کر فرار
کراچی:سائٹ ایریا باوانی چالی میں نصف درجن ڈاکوؤں نے جیولری کی دکان پر دھاوا بول دیا، اس موقع پر کی جانے والی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 شہری زخمی ہوگئے جبکہ عوام نے 2 ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔
ایس ایچ او سائٹ ایریا ایاز خان نے بتایا کہ ڈاکو جیولرز شاپ میں داخل ہوئے تھے کہ اس دوران کی جانے والی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہاں سے گزرنے والے 2 راہگیر 48 سالہ عمر سعید اور47 سالہ باسط گولیاں لگنے زخمی ہوگئے۔
واردات کے وقت موقع پر موجود افراد نے 2 ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ ڈاکوؤں کے قبضے سے ایک 30 بور جبکہ دوسری نائن ایم ایم پستول برآمد ہوئی ہے۔
زخمی راہگیروں اور دونوں ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جبکہ پکڑے جانے والے ڈاکوؤں کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہوگئے اور اس حوالے سے پولیس کو بتایا گیا ہے کہ فرار ڈاکو دکان سے 9 تولہ سونا لوٹ کر فرار ہوئے ہیں تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔