بھارتی ریاست گجرات میں پٹاخہ فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، 17 سے زیادہ لوگ ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
دھماکہ اتنا خوفناک تھا کہ کئی مزدوروں کے انسانی اعضاء دور جا گرے اور گودام کا ملبہ بھی 200 میٹر دور تک گر گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ریاست گجرات کے ڈیسا شہر میں ایک پٹاخہ فیکٹری میں آگ لگنے سے 17 سے 20 مزدوروں کے ہلاک ہونے کی افسوسناک خبر ہے، تاہم اب کلکٹر، ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ آفیسر سمیت پولیس کی ٹیمیں موقعے پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کام شروع کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈیسا میں دھوا روڈ پر دیپک ٹریڈرز نامی فیکٹری میں اچانک زوردار دھماکے سے آگ لگ گئی۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ فیکٹری کی چھت بھی گر گئی جس سے اندر کام کرنے والے مزدور اور ان کے اہل خانہ پھنس گئے۔ اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ اس افسوسناک واقعے میں 17 سے 20 مزدوروں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بناس کانٹھا کلکٹر، ضلع ترقیاتی افسر فائر ڈپارٹمنٹ اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور راحت اور بچاؤ کام شروع کیا گیا۔ یہ دیپک ٹریڈرز کے نام سے پٹاخے بنانے والی فیکٹری تھی جہاں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ملحقہ گودام کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے جن کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دھماکہ اتنا خوفناک تھا کہ کئی مزدوروں کے انسانی اعضاء دور جا گرے اور گودام کا ملبہ بھی 200 میٹر دور تک گر گیا۔ تاہم موقع پر پہنچے کلکٹر کا کہنا تھا کہ پورے معاملے کی تحقیقات کی گئی ہیں تاہم فیکٹری کیسے چل رہی تھی، دھماکہ کیسے ہوا اور دھماکے کی وجہ کیا تھی اس کی بھی تحقیقات کی جائیں گی۔ تاہم ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق جائے حادثہ پر تقریباً 20 مزدور کام کر رہے تھے لیکن یہ حقیقت ہے کہ فیکٹری میں ہونے والے خوفناک دھماکے میں ہلاک ہونے والے غریب مزدوروں کے اہل خانہ صدمے سے دوچار ہیں۔ غور طلب ہے کہ اس پٹاخے کے کارخانے میں کس قسم کا آگ بجھانے کا سامان موجود تھا اور یہ بھی جانچنا بہت ضروری ہے کہ یہاں کام کرنے والے مزدوروں کا بیمہ ہوا تھا یا نہیں، کیونکہ جب پٹاخے کے کارخانے میں دارو پاؤڈر کا استعمال ہوتا ہے تو ایسی پُرخطر فیکٹری میں کام کرنے والے مزدوروں اور ملازمین کے لئے انشورنس کور لینا بھی ضروری ہوتا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مزدوروں کے فیکٹری میں تھا کہ
پڑھیں:
ترکیہ: ہوٹل آتشزدگی کیس‘ مالک عملہ سمیت عمر قید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ترکیہ: ہوٹل آتشزدگی کیس‘ مالک عملہ سمیت عمر قید
انقرہ : ترکیہ کے ہوٹل میں لگنے والی آگ کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی مقدمے کا فیصلہ سامنے آ گیا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے ایک ہوٹل میں لگنے والی آتشزدگی سے ہلاکتوں کی وجہ مالکان اور عملے کی غفلت کے طور پر منظر عام پر آگئی۔ نیوز ایجنسی کے مطابق رواں سال کے آغاز پر مذکورہ افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، جس میں ہوٹل میں آئے 34 بچوں سمیت 78 افراد جاں بحق اور 137 افراد زخمی بھی ہوگئے تھے۔
واقعے کی تحقیقات سے پتا چلا کہ ہوٹل انتظامیہ کی غفلت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے، جس پر ان کے خلاف درج کیے گئے مقدمات پر عدالت نے سزا سنا دی۔ فیصلے کے مطابق صوبائی عدالت نے 12 منزلہ ہوٹل کے مالک سمیت 11 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا ئی۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ہوٹل میں ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے تھے۔