آذربائیجان کی سرکاری نیوز ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ ملکی صدر اسی ماہ میں اپنے ایرانی ہم منصب کی میزبانی کرنیوالے ہیں اسلام ٹائمز۔ آذربائیجان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ٹرینڈ نے دارالحکومت باکو میں ایرانی سفارتخانے سے متعلق ذرائع سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان عنقریب ہی جمہوریہ آذربائیجان کے سرکاری دورے پر باکو پہنچیں گے۔ رپورٹ کے مطابق یہ دورہ ماہ اپریل میں طے ہے جس کے دوران ایک مشترکہ بزنس میٹنگ بھی منعقد ہو گی اور کئی ایک دوطرفہ معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔ واضح رہے کہ جمہوریہ آذربائیجان کے دورے پر باکو میں موجود ایرانی صدر کے مشیر سیاسی امور مہدی سنائی نے آج ہی آذربائیجان کے صدر کے ساتھ بھی ملاقات کی ہے۔

گزشتہ روز عید الفطر کے موقع پر ایران و جمہوریہ آذربائیجان کے صدور نے ٹیلیفون پر گفتگو کی تھی جس میں ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ساتھ بات چیت میں الہام علی اوف کا کہنا تھا کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان ہمسایہ تعلقات و تعاملات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے آپ کے دورے کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں! ادھر ایرانی صدر نے بھی اس امید کا اظہار کیا کہ ان کے جمہوریہ آذربائیجان کے آئندہ دورے کے دوران دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان دوستی و بھائی چارے پر مبنی قریبی تعلقات کو فروغ دینے اور مزید مضبوط بنانے کے لئے موثر و کامیاب مشاورت عمل میں آئے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جمہوریہ آذربائیجان کے

پڑھیں:

کراچی کے سرکاری کالجز میں انٹرسال اول کیلیے داخلے شروع نہ ہوسکے، سوا لاکھ طلبا منتظر

محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ واضح اعلان کے باوجود کراچی میں سرکاری کالجوں میں داخلہ شروع نہیں کرسکا ہے اور کم از کم سوا لاکھ طلبہ انٹر سال اول میں داخلوں کے منتظر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  انٹر سال اول میں داخلہ یکم جون سے شروع ہونے تھے اس سلسلے میں 23 مئی کو قومی اخبارات میں اشتہارات جاری کیے گئے تھے جس کے مطابق تمام سرکاری کالجوں میں انٹر سال اول میں نویں جماعت کے نتائج کی بنیاد پر یکم جون سے داخلہ فارم کی رجسٹریشن شروع ہوجانی تھی جبکہ داخلہ فارم رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15 جولائی مقرر کی گئی ہے۔

انٹر سال اول میں صرف کراچی کے سرکاری کالجوں میں سوا لاکھ کے قریب طلبہ داخلہ لیتے ہیں جن کے لیے سینٹرلائزڈ ایڈمیشن پالیسی کے تحت 6 مختلف فیکیلٹیز پری انجینئرنگ،  پری میڈیکل، کمپیوٹر سائنس ، کامرس ، ہیومینیٹیز اور ہوم اکنامکس میں داخلے دیے جاتے ہیں۔

اس سلسلے میں جب میٹرک کا امتحان دینے والے داخلے کے خواہشمند طلبہ نے  www.seccap.dgcs..gos.pk  کے پورٹل پر داخلہ رجسٹریشن فارم تک پہنچنے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ یہ پورٹل ہی بند ہے۔

ادھر "ایکسپریس" نے اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ پروفیسر زاہد راجپر سے جب اس سلسلے میں رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر پورٹل بند ہے ہماری ٹیکنیکل ٹیم کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری امید ہے کہ بدھ کی صبح تک پورٹل کھل جائے جس کے بعد طلبہ داخلے کے لیے اپلائی کرسکیں گے۔

ڈی جی کالجز کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس بار ہم نے تمام سرکاری کالجوں میں "ڈیس ایبل" کوٹہ مختص کیا ہے تاکہ ایسے طلبہ اس کوٹے کی بنیاد پر اپنے قرب و جوار کے کالجوں میں بھی اپلائی کرسکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سید عباس عراقچی کا اپنے آذربائیجانی ہم منصب کے نام تہنیتی پیغام
  • امتحان میں کامیابی کے باوجود عبدالمجید نوکری سے محروم، عمر کی حد رکاوٹ بن گئی
  • اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا شہزادہ رحیم کے دورۂ گلگت بلتستان کے الیکشن پر اثرات
  • آبنائے ہرمز بحالی پر بھی ایران سے پابندیاں نہیں ہٹائینگے: مارکوروبیو
  • کراچی کے سرکاری کالجز میں انٹرسال اول کیلیے داخلے شروع نہ ہوسکے، سوا لاکھ طلبا منتظر
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • شازیہ مری کا گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد