عازمین اس سال بھی روڈ ٹو مکہ سے استفادہ کریں گے، وزارت مذہبی
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی عازمین اس سال بھی روڈ ٹو مکہ منصوبے سے استفادہ کریں گے۔
وزارت مذہبی امور نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سول ایوی ایشن اتھارٹی( سی اے اے) کو اسلام آباد اور کراچی ایئر پورٹ پر انتظامات کی ہدایت کردی۔
وزارت مذہبی امور کے مراسلے میں کہا گیا کہ عازمین کی امیگریشن سعودی عرب کے بجائےاسلام آباد اور کراچی ایئر پورٹ پر ہوگی۔
مراسلے میں مزید کہا گیا کہ اسلام آباد اور کراچی ایئر پورٹ پر سعودی امیگریشن کا عملہ عازمین کی امیگریشن کا عمل مکمل کرے گا۔
مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ سعودی سفارت خانے کی جانب سے وزارت مذہبی امور کو اس حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور: کالعدم مذہبی جماعت کے 1500 کارکنان گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251031-08-20
لاہور (صباح نیوز) لاہور میں کالعدم مذہبی جماعت کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، پولیس نے مذہبی جماعت کے ڈیڑھ ہزار متحرک کارکنوں کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق گرفتاریاں لاہور اور مضافاتی اضلاع سے عمل میں آئی ہیں۔ کالعدم مذہبی جماعت کے کارکنوں کو پہلے سے درج مقدمات میں نامزد کیا جا رہا ہے، کارکنوں کو موبائل لوکیٹر سمیت دیگر جدید ٹیکنالوجی سے گرفتار کیا جا رہا ہے، متعدد کارکنوں اپنے گھروں سے روپوش ہیں۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے اضلاع کو ساڑھے 4 ہزار کارکنوں کی لسٹیں دی گئی ہیں۔