خواجہ سرا کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
نوشہرہ:
نامعلوم افراد نے خواجہ سرا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم افراد نے خواجہ سرا پر فائرنگ کردی۔ خواجہ سرا شگفتہ ایک تقریب سے صبح کے وقت واپس جا رہا تھا کہ راستے میں کاہی نظامپور کے قریب اسے فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔
واقعے کے بعد لاش کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے اطلاع ملنے کے بعد جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے۔
مقتول خواجہ سرا کے ساتھی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نامعلوم افراد خواجہ سرا
پڑھیں:
خیبرپختونخوا: رواں سال خواجہ سراؤں پر تشدد کے 12 اور قتل کے 15کیسز رپورٹ
---فائل فوٹوصوبۂ خیبرپختونخوا میں خواجہ سراؤں پر تشدد اور ان کے قتل کے واقعات تھم نہ سکے، رواں سال کے دوران خواجہ سراؤں پر تشدد کے 12 اور قتل کے 15 کیسز رپورٹ ہوئے۔
خیبرپختونخوا میں رواں سال خواجہ سراؤں کے قتل کے واقعات مسلسل پیش آ رہے ہیں، 2025ء کے ابتدائی سات ماہ میں اب تک 15 خواجہ سرا قتل ہو چکے ہیں۔
پولیس کی رپورٹ کے مطابق مردان میں 6، پشاور میں 5، چارسدہ میں 3 اور ایبٹ آباد میں خواجہ سرا کے قتل کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا۔
اس سے متعلق ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ قتل کے ساتھ ساتھ خواجہ سراؤں پر تشدد کے بھی کئی واقعات پیش آ چکے ہیں۔
پولیس کی رپورٹ کے مطابق خواجہ سراؤں پر تشدد کے 12 کیسز مختلف اضلاع میں درج کیے گئے ہیں، پشاور میں 6، چارسدہ میں 3، مردان میں 2 اور نوشہرہ میں خواجہ سراؤں پر تشدد کا ایک واقعہ پیش آیا۔
صوابی میں ایک خواجہ سرا کی خودکشی کا واقعہ بھی سامنے آیا ہے، جسے مبینہ طور پر مسلسل ہراسانی کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خواجہ سراؤں کے خلاف ناقابلِ قبول رویوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کر کے 20 سے زائد ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔