گمبٹ کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) رفیق سومرو نے میڈیا کو ہلاکتوں کی تصدیق کی اور بتایا کہ تینوں افراد ٹویوٹا کرولا میں کراچی کی طرف جارہے تھے جب کہ کوچ خیبر پور کی طرف جارہی تھی، کار ڈرائیور یا تو اسٹیئرنگ وہیل کا کنٹرول کھو بیٹھا یا گاڑی چلاتے ہوئے سو گیا تھا اور مخالف سڑک پر کوچ سے ٹکرا گیا، یہ واضح نہیں ہوسکا کہ گاڑی کون چلا رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے ضلع خیرپور کے شہر گمبٹ کے قریب کار اور مسافر کوچ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں باپ اور ان کی دو بیٹیاں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ 4 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ پاکستان میں شاہراہوں پر مہلک حادثات اکثر ہوتے رہتے ہیں جن کی بنیادی وجوہات میں تیز رفتاری، خطرناک اوور ٹیکنگ اور ٹریفک قوانین پر عدم توجہ شامل ہیں۔ گمبٹ کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) رفیق سومرو نے میڈیا کو ہلاکتوں کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ لاشوں اور زخمیوں کو گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (گِمز) منتقل کر دیا گیا ہے۔ رفیق سومرو نے بتایا کہ تینوں افراد ٹویوٹا کرولا میں کراچی کی طرف جارہے تھے جب کہ کوچ خیبر پور کی طرف جارہی تھی۔ انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ کار ڈرائیور یا تو اسٹیئرنگ وہیل کا کنٹرول کھو بیٹھا یا گاڑی چلاتے ہوئے سو گیا تھا اور مخالف سڑک پر کوچ سے ٹکرا گیا۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ گاڑی کون چلا رہا تھا۔

ایس ایچ او کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت خیبرپختونخوا کے علاقے وزیرستان کے رہائشی نیاز محمد اور ان کی دو بیٹیوں کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس افسر نے مزید کہا کہ ایک بیٹی کا نام آسرا بتایا گیا ہے جبکہ دوسری کا فوری طور پر پتا نہیں چل سکا، جبکہ اب تک زخمیوں کے نام بھی معلوم نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ یہ حادثہ چار دوستوں کی سڑک حادثے میں موت کے دو روز بعد پیش آیا ہے، جب ان کی کار سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار میں نصیر نہر نامی آبپاشی کے چینل میں جاگری تھی۔ قبل ازیں گزشتہ ہفتے ضلع دادو کے قصبے خیرپور ناتھن شاہ کے قریب انڈس ہائی وے پر تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کی طرف

پڑھیں:

بتایا جائے اس ایوان کی کیا عزت رہ گئی ہے؟ شبلی فراز کا سوال

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہیں ہوتا، سینیٹ الیکشن پر الیکشن کمیشن جواب نہیں دیتا، بتایا جائے کہ اس ایوان کی کیا عزت رہ گئی ہے؟

سینیٹ اجلاس کے دوران شبلی فراز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہیں مگر اس پر کوئی عمل نہیں کرتا۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ چیئرمین سینیٹ نے الیکشن کمیشن کو سینیٹ الیکشن کروانے کا کہا تو اس کا جواب بھی نہیں آیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ دلیل دی گئی کہ تاج حیدر کا انتقال ہوا ہے، اس لیے ان کی نشست پر الیکشن ہوگا جبکہ ثانیہ نشتر نے استعفیٰ دیا ہے، اس لیے وہاں الیکشن نہیں ہوسکتا۔

سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن سینیٹرز کا شور شرابہ، ہنگامہ آرائی

پارلیمان کے ایوان بالا سینیٹ کے اجلاس میں اپوزیشن کے بعد حکمران اتحادی پیپلز پارٹی نے بھی احتجاج کیا ۔

قائد حزب اختلاف سینیٹ نے یہ بھی کہا کہ یہاں یہ تماشا بھی ہوا کہ تحریک پر گنتی کا نتیجہ اس لیے جاری نہیں ہوا کہ حکومت ہار گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام سراپا احتجاج اور سخت نالاں ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کا موقف کینالز کے معاملے پر منافقانہ ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ پی پی چیئرمین نے نہروں پر اعتراض اور صدر نے جولائی میں حمایت کی تھی، ہمیں سندھ کے عوام کی پرواہ ہے، یہ مسئلہ صرف سندھ کا نہیں۔

اس دوران کورم پورا نہ ہونے پر سینیٹ اجلاس میں 5 منٹ کا وقفہ بھی کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایمن اور منال خان کی اشتہارات سے ہوئی پہلی کمائی کتنی تھی؟
  • قصور، بچوں کی لڑائی سنگین تصادم میں تبدیل، ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی
  • خیرپور پل کے قریب وین کھائی میں گرگئی، 3 افراد جاں بحق، 12 زخمی
  • کراچی، ڈیفنس تھانے پر مشتعل افراد کا مبینہ حملہ، پولیس اور طلبہ میں تصادم، چار زخمی
  • کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی
  • کراچی: ٹینکر اور سوزوکی میں تصادم، کمسن بچہ جاں بحق، خواتین سمیت 7 افراد زخمی
  • سندھ، بلوچستان کی ہائی ویز پر ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق، 24 زخمی
  •  ٹرک اور کار میں ٹکر تصادم، 4 افراد جاں بحق
  • بتایا جائے اس ایوان کی کیا عزت رہ گئی ہے؟ شبلی فراز کا سوال
  • پاکستانی فلمی صنعت کی بحالی کے لیے صرف فلم سٹی کافی نہیں