ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر شہری کو پل سے نیچے پھینک دیا، جس سے نوجوان کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس کے مطابق لاڑکانہ کے علاقے تھانہ دڑی کی حدود میں اوورہیڈ برج پر ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے نوجوان کو پل سے نیچے پھینک دیا۔

جائے وقوع پر موجود افراد نے زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں ٹراما سینٹر منتقل کیا، جہاں اس کی شناخت صفائی کمپنی کے ڈرائیور حامد ملگانی کے طور پر ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق مسلح ڈکیتوں نے اسٹیشن روڈ کے قریب اوور ہیڈ برج پر ڈکیتی  کے لیے واردات کی اور اس دوران مزاحمت کرنے پر ڈرائیور کو پل سے نیچے پھینک کر فرار ہو گئے۔

زخمی کی والدہ نے بتایا کہ اس کا بیٹا حامد صفائی کمپنی میں بطور ڈرائیور کام کرتا ہے اور یہ واقعہ  ڈیوٹی پر جاتے ہوئے پیش آیا۔ ماروی خاتون نے کہا کہ اس کے بیٹے کے ساتھ ظلم  ہوا ہے جب کہ صفائی کمپنی کا کوئی ذمے دار اسپتال نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ بیٹے کو بہتر علاج کے لیے فوری طور پر کراچی منتقل کیا جائے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سعودی عرب؛ اسکول جاتے ہوئے گاڑی کو خوفناک حادثہ؛ 4 خواتین اساتذہ ڈرائیور سمیت جاں بحق

سعودی عرب کے شہر جازان میں ہونے والے ایک خوفناک حادثے نے شہریوں بالخصوص طلبا کو غم زدہ کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ایک مصروف شاہراہ پر پیش آیا جب 4 خواتین اساتذہ کو اسکول لے جانے والی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔

یہ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ گاڑی کے پرخچے اُڑ گئے اور اس میں سوار چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ متعلقہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ چاروں میتوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

سعودی وزارت تعلیم نے اس سانحہ کو اساتذہ برادری کے لیے ایک دل دہلا دینے والا نقصان قرار دیتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

خواتین اساتذہ کی نماز جنازہ میں طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھے گئے۔

 

متعلقہ مضامین

  • مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کروگے؟
  • سیلاب سے متاثرہ دربار صاحب کرتار پور کو صفائی کے بعد سکھ یاتریوں کے لیے کھول دیا گیا
  • وزیراعلی سندھ کا کراچی میں غیر قانونی ٹینکرز کے خاتمے اور کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم
  • لاہور میں زیر زمین پانی تیزی سے نیچے جا رہا ہے، ڈائریکٹر ایری گیشن ریسرچ
  • وزیراعلیٰ سندھ کا کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن تیز اور کراچی میں غیر قانونی ٹینکرز کے خاتمے کا حکم
  • غزہ: امداد تقسیم کرنے والی کمپنی میں مسلم مخالف ‘انفیڈلز’ گینگ کے کارکنوں کی بھرتی کا انکشاف
  • سندھ امن مارچ نواب شاہ پہنچ گیا، راشد محمود سومرو کا حکومت، ڈاکوؤں اور کرپشن پر کڑی تنقید
  • کراچی، صدر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، دو افراد زخمی
  • سعودی عرب؛ اسکول جاتے ہوئے گاڑی کو خوفناک حادثہ؛ 4 خواتین اساتذہ ڈرائیور سمیت جاں بحق
  • سعودی عرب میں سکول جاتے ہوئے افسوسناک حادثہ، 4 خواتین اساتذہ اور ڈرائیور جاں بحق