علیحدگی افواہوں کے درمیان ایشوریا اور ابھیشیک کا ’’کجرا رے‘‘ پر ڈانس، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
بالی ووڈ کی مشہور جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن نے علیحدگی کی افواہوں درمیان 20 سال بعد اپنے یادگار گانے ’’کجرا رے‘‘ پر ایک ساتھ رقص کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔
بالی ووڈ جوڑی نے اپنی بیٹی ارادھیا کے ساتھ پونے میں ایشوریا کے کزن کی شادی میں شرکت کی۔ شادی کی تقریبات سے جاری ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں جوڑے نے اپنی بیٹی ارادھیا کے ساتھ مل کر اپنے مشہور گانے ’کجرا رے‘ پر ڈانس کیا، جو سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا گیا۔
View this post on InstagramA post shared by ShowMo (@showmo_india)
یہ یادگار گانا 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’بنٹی اور ببلی‘‘ سے لیا گیا تھا، جس میں ابھیشیک، ایشوریا اور امیتابھ بچن نے پرکشش ڈانس پیش کیا تھا۔ شنکر،احسان، لوی کی موسیقی اور گلزار کے بول والے اس گانے کو الیشا چینائی، شنکر مہادیون اور جاوید علی نے گایا تھا۔
شادی کی دیگر تصاویر میں جوڑے کو خاندان کے دیگر اراکین کے ساتھ پوز دیتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل ایشوریا کی کزن شلوکا شیٹی کی پری ویڈنگ تقریبات کی تصاویر بھی وائرل ہوچکی ہیں۔
مداحوں کےلیے یہ لمحات خاص تحفہ ثابت ہوئے، جنہوں نے اپنے پسندیدہ اسٹار جوڑے کو ایک بار پھر ڈانس کرتے دیکھا۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے اس خاندانی لمحے کی بے پناہ تعریف کی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پی ایس ایل؛ میچ کے دوران اسکول ٹیچر کے پیپرز چیک کرنے کی ویڈیو وائرل
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں میچ کے دوران ٹیچر کے اسٹیڈیم میں پیپر چیک کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
گزشتہ روز پشاور زلمی کیخلاف کھیلے گئے مقابلے میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد محض 2 وکٹوں سے فتح سمیٹی تھی۔
میچ کے دوران کیمرے کی آنکھ نے اسکول ٹیچر کو قید کیا جو اپنے بچوں کیساتھ میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں موجود تھیں اور اسوقت بچوں کے پیپرز چیک کررہیں تھی۔
مزید پڑھیں: "ملتان سلطانز کی قیمت بڑھائی تو نہیں خریدوں گا"
اسکول ٹیچر کی پیپرز چیک کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے، جس پر لوگ انہیں سراہا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: انوکھا واقعہ؛ عبید شاہ نے عثمان کے منہ پر ہاتھ دے مارا، ویڈیو وائرل
ایک صارف نے لکھا کہ ٹیچر نے پرسنل لائف اور پریکٹیکل لائف دونوں کا بڑی خوبصورتی سے حق ادا کیا ے، یہ بذات خود کرکٹ کو پسند نا بھی کرتی ہوں لیکن بچوں کیلئے ماں کی یہ ایک چھوٹی سی قربانی ہے۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ بچوں آج ٹیچر اسٹیڈیم میچ دیکھنے گئی ہیں، پیپرز چیک نہیں ہوں گے۔