لاہور چڑیا گھر میں انٹری ٹکٹ صرف 100 روپے لینے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
عید کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے لاہور چڑیا گھر اور سفاری پارک کا رخ کیا، جب کہ لاہور چڑیا گھر میں انٹری ٹکٹ کے معاملے پر ڈی جی پنجاب وائلڈلائف چڑیا گھر پہنچے اور داخلہ گیٹ پر صرف 100 روپے انٹری ٹکٹ لینے کی ہدایت کی۔
عید کے تیسرے اور آخری روز لاہور کے تفریحی مقامات پر شہریوں کا رش برقرار رہا۔ لاہور چڑیا گھر میں ہالو ورس شہریوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا، جہاں فیملیز نے تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے تصاویر بنوائیں اور جنگل کے ماحول سے محظوظ ہوئیں۔ سفاری زو میں بھی گہما گہمی عروج پر رہی، جہاں سیاحوں نے لائن سفاری، ٹائیگر سفاری اور ڈئیر سفاری کا لطف اٹھایا۔
ایک بچے احمد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "یہاں آکر بہت مزہ آیا، میں نے پہلی بار شیر کو اتنے قریب سے دیکھا۔" ایک اور شہری فاطمہ کا کہنا تھا، "بچوں کے لیے یہ ایک بہترین تفریحی مقام ہے، جہاں وہ جانوروں کے بارے میں سیکھ بھی سکتے ہیں اور لطف اندوز بھی ہو سکتے ہیں۔"
سفاری پارک میں ہونے والے وائلڈ آن بیٹ تھیٹر شو نے بھی شائقین کو خوب محظوظ کیا۔ اس ڈرامے میں مختلف جنگلی جانوروں اور جنگی انسانوں کے کسٹیوم پہنے فنکاروں نے جنگلی حیات سے محبت اور ان کی حفاظت کا پیغام دیا۔ بچوں نے اس ڈرامے کو نہایت دلچسپی سے دیکھا اور خوب تالیاں بجائیں۔
لاہور چڑیا گھر میں بعض شہریوں نے شکایت کی کہ پیکج کے نام پر انٹری ٹکٹ 500 روپے میں فروخت کیا جا رہا تھا۔ ڈی جی وائلڈ لائف مدثر ریاض نے فوری طور پر چڑیا گھر کا دورہ کیا اور ہدایت جاری کی کہ چڑیا گھر کا عمومی انٹری ٹکٹ 100 روپے ہی رہے گا اور کسی شہری کو زبردستی اضافی ٹکٹ خریدنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔
پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے بھی زائد قیمتوں کی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ عوام صرف 100 روپے میں پورا چڑیا گھر دیکھ سکتے ہیں، جبکہ مخصوص اضافی سہولیات جیسے کہ رینگنے والے جانوروں کا گھر، ایکویریم اور ہولوگرام شو کے علیحدہ ٹکٹ رکھے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عید کے موقع پر 35 ہزار شہریوں کی آمد ایک نیا ریکارڈ ہے اور عوام کی بڑی تعداد کی وجہ سے بعض انتظامی مشکلات سامنے آئیں جنہیں آئندہ بہتر بنایا جائے گا۔یہ عید الفطر لاہور کے شہریوں کے لیے ایک یادگار موقع بنی، جہاں بچوں اور بڑوں نے خوب انجوائے کیا اور جنگلی حیات کے قریب ہونے کا بھرپور موقع پایا۔
انتظامیہ کی جانب سے ٹکٹ گھر کے باہر 100 روپے ٹکٹ کے بورڈ لگوا دیئے، کسی وزیٹر کو انٹری ٹکٹ کے ساتھ زبردستی دوسری سہولیات کا ٹکٹ نہیں دیا جائیگا۔ نجی کمپنی کے اہل کار شہریوں سے 100 روپے انٹری ٹکٹ کے ساتھ 200 اور 400 روپے دیگر سہولیات کے نام پر وصول کررہے تھے۔
شہریوں کی شکایت پر ڈی جی وائلڈلائف خود چڑیا گھر پہنچے، ہولو ورس، ریپٹائلز ہاؤس، برڈ ایوری، فش ایکوریم کے ٹکٹ الگ ہیں، جو شہری یہ سہولت دیکھنا چاہے اسے ٹکٹ دیا جائے زبردستی ٹکٹ دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔
نجی کمپنی کا عملہ انٹری ٹکٹ کے ساتھ کسی ایک سہولت کا ٹکٹ لازمی فروخت کرتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لاہور چڑیا گھر میں انٹری ٹکٹ کے شہریوں کی
پڑھیں:
’کل والا مکا یاد آگیا‘، وکٹ لینے پر عثمان خان کا عبید شاہ کو دور جانے کا اشارہ
پی ایس ایل 10 میں گزشتہ روز ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر عبید شاہ کے وکٹ لینے پر وکٹ کیپرعثمان خان نے انہیں دور جانے کا اشارہ کر دیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز کا آغاز ہوا تو عبید شاہ نے صاحبزادہ فرحان کی وکٹ حاصل کی اور جشن منانے کے لیے آگے بڑھے لیکن عثمان شاہ گزشتہ میچ میں ہونے والے واقعے کو یاد کرتے ہوئے عبید شاہ کو قریب نہیں آنے دیا اور انہیں دور جانے کا اشارہ کر دیا۔
BIG WICKET ????
Usman Khan asking Ubaid Shah to stay away ????#HBLPSLX l #ApnaXHai l #MSvIU pic.twitter.com/RppKRNSjEy
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 23, 2025
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ کومل لکھتی ہیں کہ عبید جذبات میں آگے نکل جاتے ہیں۔
ubaid jazbat jazbat main aagay nikal jaata hay, cutu https://t.co/NB4opLQRJV
— komal (@komalnaama) April 23, 2025
ایک صارف نے لکھا کہ عبید سے اب سب ڈریں گے۔ مروت نامی صارف لکھتے ہیں کہ عثمان خان کو کل والا مکا یاد آ گیا۔
راشد علی کا کہنا تھا کہ عبید شاہ نے عثمان کو ڈرا کر رکھ دیا ہے۔ جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ عبید بھائی سوچتے ہوں گے ’جلوہ ہے اپنا‘۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 میں گزشتہ روز ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر عبید شاہ نے وکٹ لینے کی خوشی مناتے ہوئے غلطی سے وکٹ کیپر عثمان خان کے منہ پر ہاتھ مار دیا اور عبید شاہ کا ہاتھ منہ پر لگنے کے بعد عثمان خان گر گئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل عبید شاہ عثمان خان ملتان سلطانز