شہباز شریف کل قوم سے خطاب میں خوشخبری سنائیں گے، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
وفاقی وزیر دفاع کا ایکس پر پیغام میں کہنا تھا کہ یہ 2022ء سے اب تک کی محنت کا ثمر اور اللہ کے کرم کا نتیجہ ہو گا، مسلم لیگ نون اور اتحادی قومی خدمت کو اپنا فرض اولین سمجھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کل پاکستانی قوم سے خطاب میں انشا ء اللہ خوشخبری سنائیں گے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ 2022ء سے اب تک کی محنت کا ثمر اور اللہ کے کرم کا نتیجہ ہو گا، مسلم لیگ نون اور اتحادی قومی خدمت کو اپنا فرض اولین سمجھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ تعمیرو ترقی اور معاشی بحالی کا یہ سفر جاری و ساری رہے گا، پاکستان زندہ باد۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین پاکستانی ورک فورس کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے دنیا بھر کے ایمپلائرز کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے میں مصروف ہیں۔ خواجہ رمیض حسن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ مسلم لیگ ق کا منشور عوامی خدمت اور بہبود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز کمیونٹی کی جانب سے بیرون ممالک سے بھیجی جانے والی رقوم معیشت میں استحکام کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین پاکستانی ورک فورس کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے دنیا بھر کے ایمپلائرز کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے میں مصروف ہیں،وفاقی وزیر کا وژن ہنر مند افراد کو دنیا کی اعلیٰ ترین پبلک و پرائیویٹ فرمز سے منسلک کروا کر ریمیٹنسز میں اضافے اور معیشت کو دوام فراہم کرنا ہے۔