کراچی، واٹر ٹینکر کی رکشے کو ٹکر، 2 خواتین زخمی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
کراچی کے علاقے مائی کلاچی کے قریب ٹینکر نے رکشے کو ٹکر مار دی جس سے دو خواتین زخمی ہوگئیں، ڈرگ روڈ کے قریب تیز رفتار بس الٹنے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔
مائی کلاچی کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے رکشہ کو ٹکر ماری جس سے رکشے میں سوار دو خواتین زخمی ہوگئیں۔
حادثے کے فوری بعد زخمی خواتین کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس نے حادثے کا سبب بننے والے واٹر ٹینکر کو تحویل لے کر ٹینکر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔
دوسری جانب شاہراہ فیصل پر ڈرگ روڈ کے مقام پر تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی، جس سے بس میں سوار تین افراد زخمی ہوگئے۔
زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، شاہراہ فیصل پر ٹریفک حادثے کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
حسن ابدال: گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 4 خواتین ہلاک، 1 لاپتا
اٹک کے علاقے حسن ابدال میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، جس میں سوار 5 افراد کو بچا لیا گیا، چار افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، ایک بچے کی تلاش جاری ہے۔
حسن ابدال میں موسلادھار بارش کے باعث جھاری کس کے مقام پر گاڑی ریلے میں بہہ گئی تھی، گاڑی میں 10 افراد سوار تھے۔
گجرات میں چار بچے بارش کے پانی میں ڈوب گئے، لاشیں نکال لی گئیں، چک بیلی خان روڈ ڈھوک بدھال میں بچہ برساتی نالے میں بہہ گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق خشت بھٹہ کھاریاں میں چار بچے بارش کےجمع پانی میں ڈوب گئے، مقامی افراد اور ریسکیو نے چاروں بچوں کی لاشیں نکال لیں۔
بچوں کی عمریں نو سے تیرہ سال کے درمیان ہیں، مٹی اٹھانے کے بعد کھیت میں بارش کا پانی جمع تھا، بچے پانی میں نہاتے ہوئے گہرے حصے میں چلے گئے تھے۔
راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی، بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے۔