آکسفورڈ یونیورسٹی نے طلبا کو چیٹ جی پی ٹی تک مفت رسائی دیدی
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
آکسفورڈ یونیورسٹی نے اپنے طلبا میں چیٹ جی پی ٹی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کے لیے اے آئی پلیٹ فارم تک مفت رسائی دے دی۔ برطانیہ کی تاریخی یونیورسٹی اس اقدام کے بعد طلبا کو چیٹ جی پی ٹی تک مفت میں رسائی دینے والی پہلی یونیورسٹی بن گئی۔
ذرائع کے مطابق تمام طلبا اور اسٹاف کو چیٹ جی پی ٹی ای ڈی یو (خاص ورژن جو تعلیمی اداروں کے لیے بنایا گیا جس میں ڈیٹا کے استعمال کے حوالے سے سخت ضوابط طے کیے گئے ہیں) سسٹم تک رسائی دی جائے گی۔
چیٹ جی پی ٹی کی لانچ اور مقبولیت کے بعد تعلیم کے شعبے میں اس پلیٹ فارم کو نقل کے لیے استعمال کیے جانے کے امکانات پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔
آکسفورڈ یونیورسٹی کی پرو وائس چانسلر فار ڈیجیٹل این ٹریفتن کا کہنا تھا کہ اسٹاف اور طلبا کی ایک بڑی تعداد پہلےہی جنریٹیو اے آئی کا استعمال کر رہی ہے۔ یونیورسٹی اس سہولت کو ایک محفوظ ماحول میں ذمہ داری کے ساتھ استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیٹ جی پی ٹی
پڑھیں:
گورنر ہاؤس میں اسپیکر کی مکمل رسائی؛ سپریم کورٹ کے فریقین کو نوٹسز جاری
اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے گورنر ہاؤس میں اسپیکر کی مکمل رسائی سے متعلق کیس میں فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
جسٹس امین الدین نے کامران ٹیسوری کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں پارٹی کو بٹھا کر آپ خود ہی فیصلہ کر لیں۔ جسٹس عقیل عباسی نے استفسار کیا کہ اس میں قانونی چارہ جوئی کا مرحلہ کون سا ہے۔
وکیل عابد زبیری نے دلائل میں کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے ایک ہی سماعت پر فیصلہ کر دیا، سندھ ہائی کورٹ میں جو تاریخ دی گئی ہم پیش ہوئے لیکن بغیر نوٹس کے فیصلہ کر دیا گیا۔
اسپیکر کے وکیل نے عدالت میں استدعا کی کہ اسپیکر نے مجھے کل سے رابطہ کیا ہے، تیاری کے لیے وقت دیا جائے۔
عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔