شیخ وقاص اکرم— فائل فوٹو

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے لیے کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف کی بانی سے ملاقات سے متعلق غلط خبریں چل رہی ہیں۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کوئی بانیٔ پی ٹی آئی کو مذاکرات کے لیے قائل کرنے نہیں گیا تھا، حکومتی پارٹی کو خوش کرنے کے لیے اپنے پاس سے بیانیہ گھڑنا قابلِ مذمت ہے۔

بانی نیم رضامند، علی امین اور بیرسٹر سیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک مل گیا، ذرائع

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ڈھائی گھنٹے طویل ہونے والی اس ملاقات کا محور اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات تھا۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین سے بانیٔ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اور پارٹی معاملات پر بات ہوئی۔

شیخ وقاص اکرم نے یہ بھی کہا کہ علی امین پارٹی کی سیاسی کمیٹی کے سامنے بانیٔ پی ٹی آئی کی ہدایات رکھیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اسٹیبلشمنٹ سے شیخ وقاص اکرم پی ٹی آئی علی امین کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

عمران خان کی رہائی نظر نہیں آرہی، علیمہ خان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں عمران خان کی رہائی نظر نہیں آرہی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تحریک کے حوالے سے اپنی تیاریوں سے مطمئن ہیں، ہمیں پتا ہے بانی پی ٹی آئی نے کیا کہا ہوا ہے اور پارٹی رہنماؤں نے کیا کہا ہوا ہے، یہ اب تحریک روک نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پر تمام دروازے بند کردیےگئے ہیں، جج صاحب مجبور ہیں، ہمیں سمجھ آرہی ہے، ان پر بہت پریشرہے، ہم ججز کویکجہتی دکھا رہےہیں لیکن یہ بھی ان کوکافی نہیں پڑ رہی۔

علیمہ خان نے کہا کہ انہوں نے عمران خان کو کئی مہینوں تک قید میں ہی رکھناہے، ہمیں بانی پی ٹی آئی کی رہائی آگے نظر نہیں آرہی ہے، اب پی ٹی آئی قیادت کی طرف دیکھیں گےکس طرح بانی پی ٹی آئی کورہاکروایاجائےگا۔
مزیدپڑھیں:عمران خان کے پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیلئے پولیس کی درخواست مسترد

متعلقہ مضامین

  • پُرتشدد نہیں ہوں گے، پی ٹی آئی قیادت کا علی امین گنڈاپور سے اختلاف
  • بانی پی ٹی آئی نے کے پی بجٹ پر پارٹی رہنماؤں کو بلالیا
  • عمران خان کی مشاورت اور منظوری کے بغیر بجٹ پاس نہیں کیا جائے گا، علی امین گنڈا پور
  • ہمارا صبر جواب دے گیا،تحریک آر یا پار ہوگی )علی امین گنڈاپور(
  • عمران خان کی رہائی نظر نہیں آرہی‘ علیمہ خان
  • بتائیں بجٹ میں کسان کیلئے کیا رکھا گیا ہے؟ شیخ وقاص اکرم
  • عمران خان کی رہائی نظر نہیں آرہی، علیمہ خان
  • اب جو تحریک شروع ہونے جا رہی ہے اور یہ آر یا پار ہوگی، علی امین گنڈاپور
  • دو طبقے پھر پسے جائینگے، تنخواہ دار اور کسان پر سارا بوجھ ڈالا جائیگا، عمران
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر