قصور: شادی میں ہوائی فائرنگ کا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
—فائل فوٹو
قصور پولیس نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق قصور کے نواحی علاقے چونیاں میں شادی کی تقریب کے دوران باراتیوں کی جانب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
حیدرآباد میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے 13 سالہ لڑکا جانبحق ہوگیا، دلہے کوحراست میں لے لیا گیا۔
فائرنگ کی نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو حراست میں لے کر واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شادی کی تقریب ہوائی فائرنگ
پڑھیں:
کراچی؛ اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار
کراچی:بن قاسم پولیس کی جانب سے اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ترجمان ملیر پولیس کے مطابق بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بن قاسم کی حدود سے لوہا و اسکریپ کی چوری میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت اسد علی کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے چوری شدہ لوہا اور اسکریپ برآمد ہوا۔ گرفتار ملزم چوری شدہ اسکریپ کو مختلف گوداموں میں فروخت کرتا تھا۔
پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔